Khwab Mein Andhera Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Andhera Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Andheri Raat Dekhna. To Kisi Ka Khwab Mein Andhere Se Roshni Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Andhera Hona. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Kafir Ka Andhere Se Roshni Main Aana. Gunah Gaar Ka Andheray Se Roshni Main Aana. Aur Khwab Main Andhere Main Namaz Parhna. Khwab Mein Andhera Rasta Dekhna۔

Khwab Mein Andhera Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اندھیرا دیکھنا دین میں گمراہی ہے ظلمت میں گرفتار ہونے کی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صاد ق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں اندھیرا پانچ وجہ پر ہے۔ 1کفر 2حیرانی و پر یشانی 3کام کی رکاوٹ 4بد عت 5گمراہی اورضلالت میں پڑنا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں اندھیرا غم و اندوہ ہے ۔ اندھیرےکی دلالت ظلم پر بھی ہوتی ہے۔ چنانچہ خواب میں اندھیرے میں داخل ہونا ظالم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Andheri Raat Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں اندھیری رات دیکھتا ہے۔ تو یہ غم دکھ میں مبتلا ہوگا ۔ اور مصیبت گرفتار ہونے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Andhere Se Roshni Dekhna

اور اگر کوئی دیکھے کہ اندھیرے میں تھا اور پھر وہ اندھیرا روشنی سے بدل گیا۔ تو اس سے دلیل ہے کہ وہ توبہ کرے گا۔ او ر دین کی محبت ہوگی ہدایت پائےگا اورنیک ہوجائےگا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی دیکھے کہ پہلے وہ اندھیرے میں تھا۔ اورپھر اس پر روشنی ہوگئی ہے اور پھر اندھیرے میں گیا ہے تو دلیل ہے۔ کہ یہ شخص منافق ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ وانا اظللم علیھم قاموا و لو شاء اللہ لذھب بنو رھم اور جب اندھیرا ہوتا ہے تو وہ ٹھہرجاتے ہیں اور اگر اللہ چاہے تو ان کے نور کو دور کردے۔

حضرت ابراہیم اشعث رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اندھیرے سے روشنی میں آیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ نرمی سے امپیری میں آئے گا اور غم سے نجات پائے گا۔ اور کام اس پر کشادہ ہوگا اور گمراہی سے دور رہے گا۔

Khwab Mein Andhera Hona

خواب میں اندھیرا ہونے کی دلالت بید رائی میں گمراہی اور حیرانگی پر ہوتی ہے۔

Khwab Mein Kafir Ka Andhere Se Roshni Main Aana

خواب میں کسی کافر کا اندھیرے سے روشنی کی طرف آنا اس کے مسلمان ہونے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Gunah Gaar Ka Andheray Se Roshni Main Aana

اگر کوئی گناہ گار شخص اپنے آپ کو اندھیرے سے روشنی میں دیکھنا۔ تو دلیل ہے کہ وہ گناہوں سے توبہ کرے گا۔

Khwab Main Andhere Main Namaz Parhna

خواب میں اندھیرے میں نماز پڑھنا غموں سے خوشی پانے نجات حاصل کرنے کی دلیل ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Safed Libas Dekhna Ki Tabeer

Khwab Mein Andhera Rasta Dekhna

 اگر کوئی خواب میں اندھیرا راستہ دیکھے تو یہ دین سے گمراہ ہونے کی برے کاموں میں مشغول ہونے کی علامت ہے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page