Khwab Mein Baaz Dekhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Baaz Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khawab Main Baaz Pakarna. To Kisi Ka Khwab Mein Safiad Baaz Dekhna. Khwab Mein Kisi Ka Baaz Dena. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Baaz Chat Par Betha Dekhna. Khwab Mein Baaz Kisi Jagan Se Pana. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Mazeed Khwab Mein Baz Ka Ghar Wapas Ana. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Baaz Ka Farma Bardar Dekhna. Aur Khwab Mein Baaz Ka Hath Se Urna. Baaz Ghar Chupa Dekhna. Khwab Mein Baaz Ko Marna.

Khwab Mein Baaz Dekhna Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں باز کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے. کہ قوم کا سردار ہو گا یا حکومت کا عہدیدار ہو گا. اور عزت اور بزرگی پائے گا. خواب میں باز کا دیکھنا اگر تو وہ باز فرما بردار ہو تو بادشاہ كے مصاحب کی علامت ہے. اِس لیے کہ باز تمام پرندوں پر تسلط رکھتا ہے۔

Khawab Main Baaz Pakarna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خوب میں دیکھا کہ باز پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو وہ باز مطیع (وہ باز مطیع ہے:وہ باز فرمانبردار اور پالتو ہے) ہے ۔ یعنی ہاتھ پربیٹھا ہے تو یہ عزت اور مرتبے اور قدر کی زیادتی کی دلیل ہے

Khwab Mein Safiad Baaz Dekhna

اور اگر دیکھے کہ سفید باز اس کے ہاتھ پربیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ باز اس کے ہاتھ سے گرا اور مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرتبے سے گر کر تنگ دست ہو گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر خواب میں سفید باز پایا ہے۔
اگر بادشاہی ملازمین میں سے ہے بادشاہی نوکروں میں سے ہے تو بادشاہ سے ولایت اور عزت پائے گا۔ اور اگر رعیت مین سے ہے تو بہت سامال پائے گا۔ بازسفیددیکھناعزت وقدر و منزلت حاصل ہوگی اور قبیلہ میں سردارہوگا۔

Khwab Mein Kisi Ka Baaz Dena

اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بازبخشا ہے تودلیل ہے کہ اس کا فرزند صاحب مرتبہ حسین و جمیل آئے گا: خوبصورت اقبال والا لڑا کا ہو گا مرتبہ اور حسین و جمیل ہوں گے۔

مزید پڑھیں

Khwab Mein Mehndi Dekhna Ki Tabeer

Khwab Mein Baaz Chat Par Dekhna

اور اگر دیکھے کہ باز چھت پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ باز بھاگا ہے اور گھر میں گیا ہے اور عورت کے دامن کے نیچے چھپ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاں خوبصورت لڑکا پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ باز کے پاؤں میں سونے چاندی کی جھانجر ہے تو دلیل ہے اس کی عورت کے ہاں لڑکی پیدا ہو گی۔ خواب میں باز چھت یادرخت پر دیکھنا حاکم سےانعام حاصل ہوگا بلندمرتبہ اور بزرگی ہاتھ آئےگی۔

Khwab Mein Baaz Kisi Jagan Se Pana

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے باز پایا ہے تو دلیل ہے کہ اگر یہ شخص بادشاہی لوگوں میں سے ہے تو اپنے کام سے معزول ہو گا : ملازمت سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔ اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو اہل خانہ کی طرف سے رنج و غم پائے گا۔

Khwab Mein Baz Ka Ghar Wapas Ana

اور اگر دیکھے کہ باز واپس آیا او ر اس کے ہاتھ پر بیٹھا تو دلیل ہے کہ ملک اور قدرت پائے گا۔

Khwab Mein Baaz Ka Farma Bardar Dekhna

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ باز اس کو مطیع ہے تو اس کی تاویل پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، تا بعداری۔
دوم ، خوشی ، سوم ، بشارت ۔ چہارم ،فرمان ۔ پنجم ، مراد کا پانا ۔ اور مال نقدر و قیمت باز پانا ۔ خاص کر اگر باز سفید اور مطیع ہے تو دو ہزار درہم ملیں گے ۔ اور اگر مطیع نہیں ہے تو اس کی تاویل چار وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ ظالم ۔ دوم، حاکم جو بدی کی طرف مائل ہو گا۔سوم ، خیانت کرنے والا فقیہ ۔ چہارم ، فرزند جو مال باپ کا نافرمان ہو گا۔

Khwab Mein Baaz Ka Hath Se Urna

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ باز اس کے ہاتھ سے اڑا ہے تو دلیل ہے ۔کہ اس کا کوئی بنا بنایا کام بگڑ جائےگا پریشانی ہوگی یا بیوی سے جدا ہوگا۔

Khwab Mein Baaz Ghar Chupa Dekhna

خواب میں باز گھر میں چھپا دیکھنا لڑکا پیدا ہونے کی علامت ہے یا چھپی دولت ہاتھ آئے گی۔

Khwab Mein Baaz Ko Marna

اگر کوئی حواب میں باز کو مارتا ہے اگر تو یہ شخص حکمرانوں میں سے ہے تو اپنےکام سے معزول ہوگا۔ اور ان میں سے نہیں ہے تو اھل خانہ سے رنج و غم پائےگا۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page