Khawab Main Gaajar Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Main Gaajar Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Main Gaajar Khana. To Kisi Ko Khawab Main Gaajar Milna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Meethi Gaajar Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khawab Mein Gosht Mein Paki Hui Gaajar Khana. Aur Ap Parhein Ge Khawab Mein Bhoni Hoi Gaajar Dekhna. Apne Hath Mein Gaajar Dekhna. Qaidi Ka Khawab Mein Gaajar Dekhna.Khwab Mein Gajar Ka Halwa Dekhna. Khwab Mein Gajar Dekhna.

Khawab Main Gaajar Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گاجر غم وا ندیشہ ہے۔ اسکی تعبیر زجر و توبیخ ہے۔ اور کبھی اسکی دلالت مقصد کی آسانی پر بھی ہوتی ہے۔ موسم میں مال و دولت کی نشانی ہے۔ غیر موسم میں اندیشہ و پشیمانی ہے۔

Khawab Main Gaajar Khana

اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے گاجر لی ہے اور کھائی ہے دلیل ہے کہ اس کو بہت رنج پہنچے گا اور غم کھائے گا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں گاجر کھانا بیماری ہے۔ لیکن بعض کی رائے کہ خواب میں گاجر کھانا خیر و منفعت حاصل کرنے کی علامت ہے۔

Khawab Main Gaajar Milna

اور بعض علماء کی رائے ہے خواب میں گاجر ملنا یا اس کو کھاناغم اور حزن ہے۔

Khawab Mein Meethi Gaajar Dekhna

حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ گاجر شیریں ہے تو تھوڑے غم پر دلیل ہے۔

Khawab Mein Gosht Mein Paki Hui Gaajar Khana

اور اگر گاجر گوشت میں پکی ہوئی کھائے تو منفعت پر دلیل ہے جو رنج اور سختی سے حاصل ہو گی۔ اور بہتر وہ ہے جو خواب میں گاجر گوشت میں پکی ہوئی ہو۔

Khawab Mein Bhoni Hoi Gaajar Dekhna

اوراگر کوئی خواب میں بھنی ہوئی گاجر کا دیکھتاہے تو یہ بھی اچھا خواب نہیں ہے پریشانی کی علامت ہے۔

Khawab Mein Apne Hath Mein Gaajar Dekhna

کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں گاجر ہے تو تعبیر ہے کہ کوئی مشکل اسکے لئے آسان ہو جائے گی۔

مزید تعبیرات

Khawab Mein Kheit Dekhna ki Tabeer in Urdu

Qaidi Ka Khawab Mein Gaajar Dekhna

کسی مصیبت میں پھنسے ہوئے شخص یا کسی قیدی کا خواب میں اپنے ہاتھ میں گاجر دیکھنا مصیبت سے چھٹکارے اور قید سے خلاصی کی دلیل ہے

Khwab Mein Gajar Ka Halwa Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہےکہ خواب میں حلوہ ایسا مال ہے جو بادشاہ كے ہاتھ پر گزر کر حرام ہو چکا ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں حلوہ كھانا دلیل ہے۔ كہ اسی قدر مال حلال اور حلال روزی پائے گا۔ اور اگر دیکھے كے اِس میں زعفران ہے یہ بھی بہتری کی دلیل ہے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page