Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Kheit Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Kheit Katna. To Kisi Ka Khawab Mein Kheit Bona. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Kheit Mein Chlna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khawab Mein Kheit Mein Aag Dekhna. Aur Ap Parhein Ge Khawab Mein Kheit Ko Pani Dena. Kheit Mein Barri Neher Ka Anaa. Khawab Mein Kheit Hara Bhara Dekhna.
Khawab Mein Kheit Dekhna ki Tabeer
اگر کوئی شخص خواب میں کھیت دیکھتا ہے۔ تو یہ ترقی نعمت و علم کی نشانی ہے اور خوشحالیحاصل ہو گی۔ اور اس ایک تعبیر غمزدہ آدمی سے بھی کی جاتی ہے۔ حضرت دانیال علیہ السلام ے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ معلوم کھیت میں ہے۔ دلیل ہے کہ دین و دنیا کی بہتری کا عمل کرے گا۔
Khawab Mein Kheit Katna
اور اگر دیکھے کہ کھیت کو کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگ لڑای میں مارے جائیں گے۔ اور اگر وقت پر کھیت کو کاٹے اور خوشے گھر کو لے جائے تو مصیبت پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربیؓ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کھیت کا کاٹنا لڑائی اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے ۔
اگر دیکھے کہ کھیت میں گیا ہے اور لوگوں نے سبز ہی کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ مصارف میں جائے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پکے ہوئے کھیت کا کاٹنا اس کے موسم پر بہتری اور منفعت پر دلیل ہے اور اگر کچا اور سبز ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ وقت پر کھیت کو کاٹنادلیل ہے کہ امر حق بجالائے گا۔ اور درویشوں کے حق میں خیرات کی توفیق پر دلیل ہے۔
Khawab Mein Kheit Bona
حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بوئی ہوئی کھیتی کا اگنا جب کہ معلوم ہو اور کسی معلوم جگہ میں اپنے موسم پر دیکھے تو لوگوں کے فرزندوں پر دلیل ہے۔ اور دیکھا کہ کھیت بویا اور کاٹا اور غلہ کو نکالا دلیل ہے کہ اس کی امید پوری ہو گی۔
Khawab Mein Kheit Mein Chlna
اور اگر دیکھے کہ کھیت میں جا رہا ہے۔ دلیل ہے کہ غازیوں کے ساتھ ہو کر جہاد کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کھیت میں دوستوں کے ساتھ گیا ہے۔ دلیل ہے کہ جہاد کو جائے گا۔
Khawab Mein Kheit Mein Aag Dekhna
اگر دیکھے کہ کھیت میں آگ لگی ہے اور سب جلا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں قحط پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ آگ آئی ہے اور اس نے کھیت کو جلا دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا بادشاہ سے نقصان ہو گا۔
Khawab Mein Kheit Ko Pani Dena
اور اگر دیکھے کہ اپنے کھیت کو پانی دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے ایسا کام ہو گا کہ جس سے دنیا اور آخرت میں منفعت ہو گی۔
Khawab Mein Kheit Mein Barri Neher Ka Anaa
اور اگر دیکھے کہ کھیت میں ایک بڑی نہر آئی ہے۔ دلیل ہے کہ ا س ملک میں قحط اور تنگی ہو گی۔
مزید تعبیرات
Khawab Main Ganja Hona Dekhna ki Tabeer in Urdu
Khawab Mein Kheit Hara Bhara Dekhna
اور اگر کھیت کو موسم میں سبز دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں نعمت فراخ ہو گی اور اگر زمین اس کی ملکیت ہے دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی۔
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.