Khawab Main Resham Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Main Resham Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Main Resham Pehnana. To Kisi Ka Khawab Main Resham Kharidna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Resham Ka Keera Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khawab Main Resham Ka Kapra Pehnana. Aur Ap Parhen gy Khawab Main Resham Farosh Dekhna. or Ap Ko is Artical Mein Parhne Ko Mely Ga Khawab Main Surkh Resham Pehnana. Siyah Resham Pehnnaa. Safaid Resham Dekhna. Khawab Main Mukhtalif Qisam Ka Resham Dekhna. Khawab Main Kisi Ko Resham Pehnana. Wagerah.

Khawab Main Resham Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر ریشم اور ابر ریشم سفید دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس جہان کی نعمت پائے گا۔ اور اگر زرد ہے تو بیماری پر دلیل ہے۔ اور پختہ ریشم کا دیکھنا خام سے بہتر ہے۔ اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مردوں کے لئے ریشم خواب میں دیکھنا برا ہے اور عورتوں کے لئے اچھا ہے۔

Khawab Main Resham Ka Jal Jana Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کا ریشم جل گیا ہے یا ضائع گیا ہے۔ دلیل ہے اس کو نقصان پہنچے گا۔

Khawab Main Resham Pehnana

ریشم پہننا شریف عورت سے شادی اور حسین لونڈی سے شب باشی کرنا ہے۔ ریشم پہننا فائدہ مال خیر و برکت اور عزت و مرتبہ حکومت و بزرگی حاصل ہونے کی علامت ہے۔ اگر میت کو ریشم پہنے ہوئے دیکھے تو اچھے انجام کی دلیل ہے۔

Khawab Main Resham Kharidna

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کوئی ریشم کو خریدتا ہے پانچ وجہ پر ہے۔ 1: مال و منفعت۔ 2: خیر و برکت ۔ 3 : عزت و مرتبه 4 مرتبه با انداز و قیمت – 5 : ریاست اور بزرگی۔

Khwab Mein Resham Ka Keera Dekhna

ریشم کے کیڑے بادشاہ کی رعیت کی علامت ہوتے ہیں۔ تاجر کے لئے ریشم کے کیڑے دیکھنا تجارت میں تا وان واقع ہونے کی علامت ہے۔ اور کبھی اس کی تعبیر اس کا حریف بھی ہوتا ہے۔ خواب میں ریشم کے کیڑے کا دیکھنا مذکر افراد سے منفعت ملنے پر دلالت کرتا ہے۔ اور کبھی ان کو دیکھنا مال ملنے کی نشانی ہے۔

Khawab Main Resham Ka Kapra Pehnana

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ریشم کا کپڑا پہننا مال حرام پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ ریشم کے کپڑے پہننا دلیل ہے۔ کی اس کو حج نصیب ہوگا۔

Khawab Main Resham Farosh Dekhna

اور ریشم فروش مرد خواب میں ایسا ہے کہ دین کے بدلے دنیا اختیار کرتا ہے۔

Khawab Main Surkh Resham Pehnana

اگر کوئی خواب میں سرخ ریشم پہنتا ہے تو یہ عیش پرست عورت سے شادی کی دلیل ہے۔

Khawab Main Siyah Resham Pehnnaa

خواب میں اگر کوئی شخص سیاہ ریشم پہنتا ہے ۔اگر خواب دیکھنے والا قاضی یا خطیب ہے تو نیکی کی دلیل ہے۔

Khawab Main Safaid Resham Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ابر ریشم سفید ہے۔ اور اس کی ملک ہے تو خیرو منفعت حاصل کرے گا۔

Khawab Main Mukhtalif Qisam Ka Resham Dekhna

اور اگر سبز ہے تو بہتر ہے۔اور سرخ ہے مردو ں کے لئے بہتر نہیں ہے ۔ اگر سیاہ یا نیلا ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ہر ایک رنگ کا ریشم ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا ہر ایک طرح کا سامان ملے گا۔

Khawab Main Kisi Ko Resham Pehnana

اگر خواب دیکھے کہ کسی کو ریشم پہنایا تو اس سے عشق کریگا۔

Khawab Main Badshah Se Resham Milna

اگر کسی کو بادشاہ سے ریشم ملے تو وہ تکبر میں مبتلاء ہوگا۔

مزید تعبیرات

Khawab Mein Halwa Dekhna ki Tabeer

@Khawab Main Neel Dekhna Ki Tabeer

Khawab Main Zard Rang Ka Resham Dekhna

زرد رنگ اور سرخ رنگ کا ریشم بیماری کی علامت ہے۔ بعض حضرات کہتے ہیں کہ بیماری نہیں بلکہ جنگ میں مردوں کی زینت ہے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page