Khwab Mein Sharbat Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Sharbat Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khawab Main Sharbat Peena. To Kisi Ka Khwab Mein Sharbat Tyar Krna Banana. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Khajoor Ka Sharbat Peena Ya Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Main Kisi Ko Sharbat Pilana. Sharbat Banate Hoye Dekhna. Khwab Main Thanda Sharbat Piinaa. Aur Khwab Main Sharbat Bechna.

Khwab Mein Sharbat Dekhna Ki Tabeer

ویسے شربت صحت کے لیے اچھا ہے۔ خواب میں شربت دیکھنے کا مطلب ہے نیک نشانیوں کی طرف اشارہ کرنا۔ خواب میں شربت دیکھنے کا مطلب ہے کہ بیماری آپ سے دور ہو جائے گی۔ آپ کو کسی بیماری کا شکار نہیں ہونا پڑے گا۔ اگر کوئی خواب میں شربت دیکھے تو یہ مال و دولت ملنے کی بھی علامت ہے۔

Khawab Main Sharbat Peena

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں میٹھے شربتوں کا پینا جیسے شربت سیب ، شربت انار ، شربت ترنج وغیرہ چھ وجہ پر ہے ۔ (1)دین (2)منفعت(3)فائدہ مند علم(4)عمردراز(5)عیش کی خوشی(6)حق تعالیٰ کا ذکر ۔ لیکن جن شربتوں کی خوشبو ترش ہے۔ جیسے شربت ریواس ۔ شربت لیموں ، شربت نارنج وغیرہ خواب میں غم واندوہ ہیں۔

لیکن کڑوے شربت جیسے شربت مورد۔ شربت زو فا کا پینا دین اور دنیا کے فائدے کی دلیل ہے۔ لیکن جو شربت مز ے میں معتدل اور خوشبودار ہیں۔ جیسے شربت عودم شربت بنفشہ، شربت گل کا خواب میں پینا خیر اور خوشی اور تعریف پر دلیل ہے ۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ جن شربتوں کی خواب میں بطور دوا کے پئے۔ وہ دین کی صلاح پر دلیل ہے اور جو دوا کے مطلب کے نہیں ہیں۔ تو دنیا کی خیر اور صلاح پر دلیل ہیں۔

Khwab Mein Sharbat Tyar Krna Banana

خواب میں شربت تیار کرنا دین و دنیا کی خوشحالی نصیب ہوگی. پارسا پرہیزگار متقی ملن ساز ہوگا۔ خواب میں شربت بنانے کی تعبیر بھی کسی مبارک علامت کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ خواب میں شربت بنانے کا مطلب ہے کہ نوکری یا کاروبار میں فائدہ ہو سکتا ہے۔ یا آپ کو اضافہ مل سکتا ہے۔ آپ کو کوئی اچھی خبر بھی مل سکتی ہے۔

Khwab Mein Khajoor Ka Sharbat Peena Ya Dekhna

خواب میں جو کھجوروں کا یہ شربت دوا کے طور پر پیئے۔ تو یہ جھاڑ پھونک کے استعمال اور علم کی اقتداء یا معتدل راستہ پر چلنے کی دلیل ہے۔ یا پھر تلاوت قرآن کریم کی دلیل ہے کیونکہ حضور ﷺ نے فرمایا۔ القرآن هو الدوا یعنی قرآن پاک ہی دوا ہے۔

Khwab Main Kisi Ko Sharbat Pilana

اگر خواب میں کسی اور کو شربت پلاتا ہے تو یہ رزق میں برکت اور اس میں اضافہ کی علامت ہے۔

Khwab Main Sharbat Banate Hoye Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں شربت بناتے ہوئے دیکھے تو یہ خیر اور خوشی کی علامت ہے۔

Khwab Main Thanda Sharbat Piinaa

خواب میں ٹھنڈا شربت پینا آرام و راحت ملنے سکون او خوشی حاصل ہونے کی دلیل ہے۔

مزید تعبیرات

Khawab Main Mehraab Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab Main Sharbat Bechna

اگر کوئی شربت بیچتاہے۔ تو یہ لوگوں میں اتفاق اتحاد محبت اخوت اور بھائی چارہ پیدا کرنے کی دلیل ہے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page