Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Baal Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Baal Katna. To Kisi Ka Khwab Mein Lambe Baal Dekhna. Is Ke Elawa Khwab Mein Sir Ko Ganjaa Dekhna. Baal Ukharna. Khwab Mein Seenay Par Baal Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Baal Girte Dekhna. Aur Khwab Mein Baal Safaid Dekhna. Khwab Mein Baal Katwana. Aur Khwab Mein Baal Girna۔ Khwab Mein Hath Par Baal Dekhna. Khawab Mein Baal Katwana.
Khwab Mein Baal Dekhna Ki Tabeer
حضرت دانیال رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں بال مردوں کے لئے غم و اندوہ ہے۔ اور عورتوں کے لئے زینت ہے۔اور چوپایوں کے بال تھوڑا مال ہے۔ اگر صوفی دیکھے کہ اس کے سر کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ وہ زینت اور اصلاح پائے گا۔ اور اگر صوفی نہیں ہے تو بالوں کی لمبائی کے مطابق غم و اندوہ پائے گا۔
Khwab Mein Baal Katwana
اوراگر دیکھے کہ اس نے تھوڑے بال کاٹ کر گرائے ہیں۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بالوں کا خواب میں کاٹناپانچ وجہ پر ہے: (1) حج ادا کرنا (2) سفر کرنا (3) عزت اور مرتبہ (4) امن (5) دولت۔اور اگر صاحب خواب کو بال منڈوانے کی عادت ہے تو اس کے نیک اور بد کی دلیل ہے۔
Khwab Mein Baal Girna
اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ اس كے بال گرتے ہیں تو یہ مال دار ہونے قرض سے نجاد پانے اور بیماری سے شفاء یاب ہونے کی دلیل ہے
Khwab Mein Hath Par Baal Dekhna
اگر کوئی خواب میں ہتھیلی پر یا ہاتھ پر بال دیکھے تو تو یہ قرض میں مبتلا ہونے کی فکرو اندیشہ ہونے کی دلیل ہے۔
Khwab Mein Lambe Baal Dekhna
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر بادشاہ اپنے بال لمبے دیکھے تو لشکر پر دلیل ہے اور اگر رعیت دیکھے تو غم و اندوہ کی زیادتی پر دلیل ہے۔ اور جسم کے بالوں کی لمباہونا غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
Khwab Mein Hajj Par Baal Ktwana
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے حج کے وقت سر کے بال منڈوائے ہیں تو صلاح اور گناہوں کے کفارے پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے سب بال کٹوائے ہیں۔ دلیل ہے کہ جو کچھ اوپر بیان ہوا ہے زیادہ ہو گا۔ اور اگر صاحب خواب امیر عورت ہے اور دیکھے کہ اس نے سر منڈوایا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا شوہر مرے گا یا والی مرے گا۔
Khwab Mein Baal Safaid Dekhna
اگر کوئی خواب میں اپنےسرکےبال سفید دیکھے تو یہ وقار حاصل ہونے۔ بلند مرتبہ ملنے علم و بزرگی حاصل ہونےکی علامت ہے۔
Khwab Mein Sir Ke Baal Paragandah Dekhna
اور اگر مرد دیکھے کہ اس کے سر کے بال پریشان و پراگندہ ہیں۔ تو یہ زیادتی دین کے نقصان کی دلیل ہے۔
Khwab Mein Sir Ke Baal Latke Hoye Dekhna
اور اگر اپنے سرکے بال لٹکے ہوئے دیکھے تو ماں باپ یا کسی بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پر دلیل ہے۔
Khwab Mein Sir Ko Ganjaa Dekhna
اور اگر اپنے سر کو گنجا دیکھے تو زیادتی عیش اور خوشی پر دلیل ہے۔
Khwab Mein Baal Ukharna
اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے اپنے اس کا مال ضائع کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے بال اکھاڑے ہیں۔ دلیل ہے کہ امانت ادا کرے گا۔
Khwab Mein Baghal Ya Zair Naaf Baal Katna
حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے بغل یا زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ تو یہ اس کی صلاح دین پر دلیل ہے۔ اور بغل کے بال مونڈنا مال اور مراد کے پانے پر دلیل ہے۔ بغل کے بال مونڈنے بے مروتی کی زیادتی پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زیر ناف کے بال دراز ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا اور بالوں کی درازی عورتوں کے لئے نیک ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنے زیر ناف کے بال مونڈے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں نقصان ہو گا۔
Khwab Mein Seenay Par Baal Dekhna
اور اگر دیکھے کہ اس کے سینے پر بال ہیں۔ دلیل ہے کہ اس پر قرض جمع ہو گا۔ اور جسم پر بال قرض کا مال ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اپنے جسم پر سے بال مونڈے ہیں تو اس کے نقصان مال پر دلیل ہے۔ اور اگر صاحب خواب درویش اور قرضدار ہے تو اس کا قرض ادا ہو گا اور غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔
Khwab Mein Choone Se Baal Saaf Karna
اور اگر دیکھے کہ چونا مل کر اپنے جسم پر سے بال اتارے ہیں۔ اگر مالدار ہے تو درویش ہو گا اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔
Khwab Mein Ustaray Se Baal Saaf Karna
اگرکوئی خواب میں اُسترے سے زیرےناف بال صاف کرتا ہے۔ تو یہ بیوی کی طرف سے کسی قسم کی خیر ملنے کی علامت ہے۔ اگر یہی خواب عور دیکھے تو شوہر کی طرف سے خیر ملنے کی دلیل ہے۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Joota Dekhna Ki Tabeer In Hindi
Khwab Mein Baal Grye Hue Dekhna
اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ اس نے تھوڑے بال کاٹ کر گرائے ہیں. تو دلیل ہے کہ غم اور دکھ اس سے دور ہو جائے گا۔
Khwab Mein Baal Girte Dekhna
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے کچھ بال گرے ہیں۔ اگر تونگر ہے تو نقصان مال پر دلیل ہے۔ اور اگر درویش ہے تو مالدار ہو گا۔ اگر قرض دار ہے تو قرض ادا ہو گا۔ اور اگر بیمار ہے تو شفا پائے گا۔
Khwab Mein Baal Katna
اگر کوئی خواب میں سر کے بال کاٹتے ہوئے دیکھتا ہے تو یہ اگر فقیر ہے تو افلاس سے چھوٹنے کی دلیل ہے۔
Khwab Mein Baal Mashriq O Maghrib Mein Dekhna
اور اگر دیکھے کہ اس کے دائیں کے بال مشرق کو اور بائیں کے بال مغرب کو گئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دو لڑکے ہوں گے جن کا نام مشرق و مغرب میں مشہور ہو گا ۔
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.