Khawab Main Mehraab Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Main Mehraab Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna. To Kisi Ka Khawab Main Mehraab Main Bethna. Aur Is Ke Elawa Khawab Main Aurat Ka Mehraab Main Namaz Parhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khawab Main Mehraab Ki Imarat Banana. Khwab Mein Mehrab Munqash Dekhna.

Khawab Main Mehraab Dekhna Ki Tabeer

خواب میں محراب کی تعبیر رئیس یا امام ہے۔ فقراء کے محراب خواب میں دیکھنا تہجد اخلاص اور لوگوں سے یکسوئی اور علیحدگی اختیار کرنے کی دلیل ہے۔ محراب رزق حلال اور نیک صالح زوجہ کی بھی دلیل ہے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے كُلَّمَا دَخَلَ عَلَيْهَا زَكَرِيَا الْمِحْرَابَ وَجَدَ عِندَهَا رِزْقًا ﴾ (العمران) یعنی جب بھی زکریا علیہ السلام محراب میں ان کے پاس آتے تو ان کے پاس رزق پاتے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں محراب کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (1) امام (2) بادشاہ (3) قاضی (4) کوتوال (5) لوگوں کا ایلچی ہے۔ خواب میں محراب دیکھنا نیکی کی بشارت ھے ھدایت پائےگا اور فرزند پیدا ہوگا۔

Khawab Main Mehraab Main Namaz Parhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ محراب میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو صالح فرزند کی بشارت ہو گی۔ چنانچہ حضرت ذکریا علیہ السلام کی بابت فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وھو قائم یصلی فی المحراب (وہ کھڑا محراب میں نماز پڑھ رہا تھا) اگر دیکھے کہ نماز وقت پر پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند صالح ہو گا۔ جو دیکھے کہ وہ محراب میں نماز پڑھتا ہے تو یہ خواب اس کے لئے بشارت ہے۔

Khawab Main Aurat Ka Mehraab Main Namaz Parhna

اگر یہ خواب عورت دیکھے کہ وہ محراب میں نمازپڑھتی ہے۔ تو تعبیر ہے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا ۔

Khawab Main Mehraab Main Bethna

اور اگر دیکھے کہ محراب میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ نماز میں سستی کرے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Gussa Karne Ki Tabeer in Urdu

Khawab Main Mehraab ki imarat Banana

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے محراب کی عمارت بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند عالم اور دانا ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اپنا مال خرچ کرے گا۔

Khwab Mein Mehrab Munqash Dekhna

اگر کوئی خواب میں محراب منقش دیکھتا ہے۔ تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ علم و فاضل فرزند پیداہوگا۔ جس کا شہرہ سارے جہان میں ہوگا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page