Khwab Mein Satoon Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Satoon Dekhna ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh khwab Dekhny Wala Dolat Mand Ho Ga Aur Us Ki Izzat Buland Ho Gi. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Satoon Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ستون دیکھنا صاحب خواب کے لئے دولت مند ہونےکی۔ اور اقبال بلند ہونے کی علامت ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ستون اسلام ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ستون دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (1)صاحب دولت(2)موت(3)باحشمت مرد (4) کاموں میں قوت(5)ولایت۔ خواب میں ستون دیکھنا دین کی دلیل ہے۔

اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس مضبوط ستون ہے۔ دلیل ہے کہ کسی اقبال والے مرد سے مال حاصل کرے گا۔ قوت حوصلہ آرام آسائیش دولت عزت اور شہرت حاصل کرنےکی دلیل ہے۔

Ghar Ka Sutoon Tootna

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا ستو گرا ہے یا ٹوٹا ہے۔ تو یہ اس کی ہلاکت پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گھر کا ستون گرا ہے یا ٹوٹا ہو ا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خانہ ہلاک ہو گا۔

Mehal Ka Satoon Tootna

اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ محل کا ستون ٹوٹا ہے تو یہ حاکم وقت کے فوت ہونے کی علامت ہے۔

Ghar Ka Sutoon Bareek Dekhna

اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا ستون باریک ہے۔ تو یہ اس کے دین کے ضعف پر دلیل ہے۔

Matti Ka Satoon Dekhna

ستون لکڑی مٹی یا چونے وغیرہ کا خواب میں دیکھنا۔ اس کی دلالت گھر کے ذمہ دار افراد اور نگران پر ہوتی ہے۔ یا اس کی تعبیر گھر والوں کے خدمت گزار سے یا ان کے بوجھ اٹھانے والے سے کی جاتی ہے۔

Sutoon Asman Se Utarna

اگر دیکھے کہ آسمان سے ستون اترا ہے تو اللہ تعالیٰ کسی عادل برد بار اور نرم خو بادشاہ کو سلطنت عطا فرما کر لوگوں پر احسان کریں گے۔

مزیدتعبیرات

Khawab Mein Bateir Dekhna ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page