Khwab Mein Dard Hona Ki Tabeer In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Dard Hona Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Gunah Kar Ke Nadim Aur Sharminda Hoga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Dard Hona Ki Tabeer

اگر کسی نے خواب میں اپنے بدن میں درد کو محسوس کیا۔ تو یہ گناہ کر کے شرمندہ ہونے کی علامت ہے۔ بدن میں درد ہونا گناہ کرکے اس پر نادم ہونے کی دلیل ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جوڑ درد کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے قبضہ سے مال جائے گا۔

Sir Mein Dard Hona

اور اگر دیکھے کہ اس کا سر درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ بہت گناہ کئے ہیں۔ توبہ کرے اور صدقہ دے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ درد کرتی ہے دلیل ہے کہ کوئی اس کو حق کا راستہ دکھائے گا۔

Peshani Dard Karna

اور اگر دیکھے کہ اس کی پیشانی درد کرتی ہے تو دین میں فساد اور غم ودکھ کی دلیل ہے۔

Kandha Dard Karna

اور اگر دیکھے کہ اس کا کندھا درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی سے بری بات سنے گا۔

Naak Dard Karna

اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک درد کرتی ہے۔ اور یا اسکی زبان میں نقصان ہے۔ دلیل ہے کہ ایسی بات کرے گا کہ جس کا وبال اس پر آئے گا۔ اور اگر یہ خواب سودا گر دیکھے تو دلیل ہے۔ کہ تجارت میں جھوٹ بولے گا۔

Taalu Dard Karna

اور اگر دیکھے کہ اس کا تالو درد کرتا ہے۔ اور سوجا ہوا ہے دلیل ہے کہ کسی کے حق سے منکر ہو گا۔

Dant Mein Dard Hona

اور خواب میں داڑھ میں درد ہونا یا دانتوں میں درد محسوس کرنا یہ رشتے داروں کی طرف سے تکلیف پہچنے کی علامت ہے۔

Gardan Mein Dard Hona

اور اگر دیکھے کہ اس کی گردن درد کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ذمے امانت ہے اور وہ ادانہیں کرتا ہے۔ گردن میں درد ہونا یہ ساتھی کے غلط طریقے سے اسکے ساتھ زندگی گزارنے۔ اور اس سےشکایت پیدا ہونے پر دلیل ہے۔

Pait Mein Dard Hona

اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کا پیٹ درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نے مال حرام کھایا ہے۔ خواب میں بیٹ درد ہونا یہ معصیت یعنی گناہ میں مال خرچ کرکے پیشمان ہونے کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی کمر درد کرتی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے سردار سے آزردہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پہلو درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ خویشوں کے باعث درد دیکھے گا اور بیمار ہوگا۔

Dil Mein Dard Hota Dekhna

خواب میں دل میں درد ہونا یہ دین کے معاملے میں اندرونی طور پر برے ہونے کی دلیل ہے۔ اور اس کی ایک تعبیر یہ بھی ہے کہ دلی مراد پوری ہونے کی۔ اور مال و دولت میں اضافہ ہونے کی علامت ہے۔

Jigar Mein Dard Hona

اور اگر دیکھے کہ اس کا جگر درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے فرزند یعنی بیٹے پر مہربان ہو گا۔

Haath Mein Dard Hona

اور اگر ہاتھ میں درد دیکھے۔ دلیل ہے کہ ہمسائے کے بھائی پر ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ عاجزوں پر مہربانی نہ کرے گا۔

Naaf Mein Dard Hona

اور اگر دیکھے کہ ناف میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ اپنے عیال کو ستائے گا۔ خواب میں ناف میں درد ہونا بیوی کے معاملے میں غلطی کرنے کی طرف اشارہ ہے۔

Uzoo Tanasul Dard Karna

اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے عضو تناسل میں درد ہے۔ دلیل ہے کہ فساد کرے گا۔ خواب میں عضو تناسل میں درد ہونا۔ ایسی قوم کیساتھ بدسلوکی کرنے کی دلیل ہے۔ جو اس کو برے طریقے سے یاد کرتی ہے۔ اور اس کو برائی کی طرف دعوت دیتی ہے۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Kamar Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page