Khwab Mein Kabootar Dekhne Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Kabootar Dekhna Ki Tabeer in Urdu. Kabootar sadion say insanon kay darmian rehny wala prinda hay.jis ki nafasat aur masomiat hamesha dill ko bhati hay. Kabootar ki mukhtalif naslain hen.magr in ki aksariat gharoon masajid aur darbaroon main pai jati hay. Is insan dost prinday ko mazi mein suragh rasani main istemal kea jata raha hay.kabootar ka Khwab dekhnay ki chand tabeerain paish hen.

Khwab Mein Kabootar Dekhna in Urdu

خواب میں کبوتر دیکھنے کو معرفت و روحانیت،رزق میں اضافہ اور  سفر کا اشارہ سمجھاجاتاہے ۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے خواب میں کبوتردیکھنے کی  پانچ وجوہ ذکر فرمائی ہیں۔ پہلی ریاست  ۔دوسری عورت۔تیسری کنیز۔چوتھی مال ۔ پانچویں گم شدہ یاغائب شخص کا خط

علامہ ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے  خواب میں کبوتردیکھنے کو عورت یا کنیز سے تعبیر کیا ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ جس نے خواب میں  کبوتر پکڑا۔ علامت ہے کہ  جلد ہی کسی عورت  سے شادی کرے گا۔ یا اس کے گھر میں  لڑکی پیدا ہوگی۔ اور جس نے  خواب میں بہت   سے  کبوتروں کو پکڑا۔   بہت زیادہ شادیاں کرے گایا کنیزیں  حاصل کرے گا۔ بعض اہل تعبیر نے خواب میں ہر کبوتر کو عام زندگی میں ایک درہم سے تعبیر کیا ہے۔

Khwab Mein Kabootar Dekhna

خواب میں کبوتر کی تعبیر امانت دار پیغام رساں سچا دوست اور غم خوار سے کی جاتی ہے . اور کبھی اِس سے پاک دامن راز دَر بال بچوں کی جانفیشانی سے تربیت کرنے والی بیوی مراد ہوتی ہے . اور کبھی اِس کی دلالت اہل وعیال والی عورت سے کی جاتی ہے . کبھی کثیر نسل مرد پر ہوتی ہے جو اپنے گھر ہی میں مگن رہتا ہو . اور کبھی کبوتر کی دلالت موت پر نوحہ کرنے والیوں پر بھی ہوتی ہے۔

 

Khwab Mein Ghar Mein Kabootar Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ جو خواب میں اپنے  گھر میں بہت سے کبوتر دیکھے۔ یہ اس کے بہت  سےبیٹوں کی علامت ہے ۔ اور بعض معبرین کے نزدیک  عورتوں سے بہت سا مال پانے کی دلیل ہے۔ جس نے خواب  میں  اپنی ملکیت میں بہت سے کبوتر جمع  دیکھے   بہت سی عورتوں کو نکاح میں لائے گا۔

Khwab Mein Urrta  Kabootar Dekhne Ki Tabeer

 خواب میں اُڑتےکبوترکودیکھنےکو آنے والےوقت میں ایسے سفرکی علامت قرار دیاجاتا ہے جو صاحب خواب کیلئے سکون اور برکت کاسبب ہوگا. جس نے دیکھا کہ اڑتا ہوا نامانوس کبوتر اس کے پاس آیا  اور اس کا مطیع  ہوا ۔توصاحب  خواب   کونامعلوم جگہ سے  نفع  پہنچے گا۔

Khwab Mein Kabootar  Ko Lartay Dekhne Ki Tabeer

کسی بھی شخص کی طرف سے خواب میں کبوترکو لڑتے دیکھنا اس امر کی دلیل ہے۔کہ  خواب دیکھنے والے نے اگر ارادہ سفر کررکھا ہے ۔تو اس  کے ارادہ سفر میں بہتری نہیں۔ اور سفر تکلیف وپریشانی کاموجب ہوگا۔

Khwab Mein Kala Kabootar Dekhna

 جوشخص  خواب میں کالے  کا کبوتر کو دیکھتاہے۔تو یہ اس کیلئے کسی  باوقار منزل کی جانب سفر کی پیش گوئی سمجھی   جائےگی۔

Khwab Mein Surkh Kabootar Dekhna

جوشخص خواب میں سرخ کبوتر دیکھتا ہے۔تویہ صاحب خواب  کے  خونی رشتہ داروں کی طرف سفر کرکے  جانے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Sabaz  Kabootar Dekhna

سبز کبوترکو خواب میں دیکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ  صاحب خواب کو اس متوقع سفر میں  ملنے والے مالی فائدے    بہت زیادہ ہونگے۔جس کا اس نے ارادہ کررکھا ہے۔بعض دیگر معبرین نے خواب میں سبز کبوتر کو تقویٰ وپرہیز گاری سے تاویل کیا ہے۔

Khwab Mein Safaid Kabootar Dekhna Ki Tabeer

سفید کبوتر کا خواب میں دیکھا  جانا بہت ہی اچھا اور  روحانیت کی علامت سمجھا جاتا  ہے۔ غیرشادی لڑکی اگر خواب میں سفید کبوتر دیکھے۔جواس سے مانوس یا قربت میں نظر آئے۔تو  یہ خواب اس لڑکی کی شادی پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Dara Howa Kabootar Dekhna

خواب میں  اگر کسی نے ڈرا سہما ہوا اور خوفزدہ کبوتر دیکھا ہے تو ایسے خواب  کا مطلب طلاق یا موت ہے ، یعنی صاحب خواب اپنی زوجہ کو طلاق دے گا یا پھر اس کی زوجہ موت سے ہمکنار ہوگی۔

Khwab Mein Kabootar Ka Shikar Kartay  Dekhna

اگر کوئی  شخص  خود کوخواب میں کبوتروں کا شکار کرتا دیکھے تو اسے علماء تعبیر نے  صاحب خواب کی بدکاری سے تعبیر کیا ہے ۔ اور اس  کوزنا کی علامت قرار دیا  ہے۔

Khwab Mein Kabootar Dekhne Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Kabootar Ka Bachcha Dekhna

جس نے خواب میں کبوتر کے بچے پکڑے ۔  عورتوں سے نفع  حاصل کرے گا۔ جبکہ بعض دیگر علماء تعبیر نے  کبوتر کے بچے  دیکھنے کو ایسے رنج وغم  سے تعبیر کیا ہے جوصاحب خواب  کو عورت کی طرف سے پہنچے گا۔

Khwab Mein Kabootar Ko Dana Dalna

کبوتر کو خواب میں دانہ دنکا کھاتے دیکھا تو یہ صاحب خواب کے کاروباری حوالے سے مستقبل کےفیصلوں میں رزق کی فراوانی پر دلیل ہے۔ اور جو دیکھے کہ  کبوتر کو دانہ  ڈالاہے۔  تو یہ کسی عورت کو  نصیحت وتلقین   کرےگا۔

Khwab Mein Kabootar Ko Dana Dalna

اگر کوئی خواب میں دیکھے كہ اس نے کبوتر کو دانہ دیا ہے. تو دلیل ہے كے وہ کسی عورت کو کسی بات کی تلقین کرے گا۔

Khwab Mein Kabootar Ka Gosht Khana

جو شخص خواب  دیکھے جس میں خود کوکبوتر کا گوشت کھاتا دیکھے۔ تو معبرین کی رائے  میں ایسے شخص کو عورتوں کے مال سے  اسے فائدہ پہنچےگا۔وہ وراثت کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے ۔اور کاروبار کے ذریعہ سے بھی۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Saib Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi
Khwab Mein Sher Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Aurat Ka Khwab Mein Kabootar Dekhne Ki Tabeer

اگر عورت کے خواب میں کبوتر نظرآئے تو اس کی تعبیر میں علماءتعبیر کا یہ کہنا ہے کہ اس عورت کے اپنی سہیلیوں کی وجہ سے وقت کے ضائ ضائع کرنے پر دلیل ہے۔یعنی خواب دیکھنے والی خاتونن اپنا وقت اپنی سہیلیوں پر ضائع کررہی ہے ۔لیکن بعض معبرین کے مطابق اگر غیر شادی شدہ لڑکی خواب میں کبوتر دیکھے تو یہ اس کی شادی پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Kabootar Ke Ande Dekhna

خواب میں کبوتر کاانڈہ دیکھنے کو بھی کبوتر دیکھنے جیسا ہی سمجھا جاتا ہے ،اور اندے دیکھنے کی تعبیر بھی وہی بیان کی جاتی ہے جو کہ کبوتر دیکھنے کی ہوسکتی یے۔اور اس میں عمومی طور پر انڈہ دیکھنے کو بھی عورت  سے تشبیہہ دی گئی ہے

Leave a Comment

You cannot copy content of this page