Khwab Mein Parinda Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Parinda Dekhna Ki Tabeer In Urdu. Hindi. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Parinda Dekhna In Urdu. To Kisi Ne Khwab Mein Zakhmi Parinda Dekha. Is Ke Elawa Khwab Mein Tota Dekhna Ki Tabeer. Khwab Mein Chidiya Dekhna Ki Tabeer. Khwab Mein Parinda Ka Gosht Khana. Ya Khwab Mein Khubsurat Parinda Dekhna. Khwab Mein Safed Parinda Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Or Mazeed Isi Tarha Agar Koi Dekhe. Ke Us Ne Khwab Mein Kabootar Dekha Hei. Khwab Mein Cheel Dekhna. To Iski Tabeer Bhi Apko Btaen Ge.

Khwab Mein Parinda Dekhna Ki Tabeer In Urdu

اگر کوئی خواب میں نا معلوم پرندہ دیکھتا ہے. تو اِس کی تعبیر ما لکل موت ہے۔ پرندوں کے جھنڈ کا خواب میں دولت اور طاقت کی نمائندگی کرتا ہے. اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو ان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔
جب خواب میں پرندہ نظر آتا ہے تو یہ لڑکے کی نمائندگی کرتا ہے۔
اگر کوئی خواب میں پرندوں کو دیکھے تو یہ اس شخص کے لیے اچھی علامت ہے. اس شخص کی عزت ہوگی اور اس کی زندگی میں بڑی شہرت ہوگی۔ خواب میں پرندوں کو دیکھنا اچھے نتائج ظاہر کرتا ہے جو انسان کو بے حد پسند کرے گا۔
عزت اور طاقت کے ساتھ ساتھ پرندے کو دیکھنے کے خواب کا مطلب خواب میں زیورات، اختیار یا منافع ہو سکتا ہے. یہ خواب میں تفریح ​​​​کی علامت بھی ہے۔

Khwab Mein Parinda Urtye Hoye Dekhna

خواب میں پرندے سر کے اوپر اڑتے ہیں. اقتدار اور اختیار کی خواہش کی نشاندہی کرتے ہیں. اگر کوئی خواب میں اپنے گھر کے اندر پرندوں کو اڑتے ہوئے دیکھے تو اس کا مطلب ہے کہ فرشتے اس کے ساتھ ہیں۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پرندہ اس کے ہاتھ سے اڑ گیا ہے اور
پھر اس کے ہاتھ میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ سے پرنده اڑ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال کا کچھ نقصان ہو گا۔

Khwab Mein Chidiya Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چڑیا کو دیکھنا باقدر و مرتبہ مرد ہے
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چڑیا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے۔1: بادشاہ۔ 2: مال۔ 3: مرد بزرگ. 4: خوبصورت غلام. 5 قاضی. 6 سوداگر. 7 ڈاکو آدمی. 8 جھگڑالو آدمی. 9 جماع کے لئے حریص آدمی
خواب میں چڑیا کی تعبیر چھوٹا بچہ ہے. اس کی نیک اور بد تاویل چھوٹے بچے پر واقع ہوتی ہے۔ اگر کوئی خواب میں چڑیا کو دیکھتا ہے. تو یہ قدرو منزلت بڑھنے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Kabootar Dekhna

خواب میں کبوتر کی تعبیر امانت دار پیغام رساں سچا دوست اور غم خوار سے کی جاتی ہے. اور کبھی اِس سے پاک دامن راز دَار بال بچوں کی جانفیشانی سے تربیت کرنے والی بیوی مراد ہوتی ہے. اور کبھی اِس کی دلالت اہل وعیال والی عورت سے کی جاتی ہے. کبھی کثیر نسل مرد پر ہوتی ہے جو اپنے گھر ہی میں مگن رہتا ہو. اور کبھی کبوتر کی دلالت موت پر نوحہ کرنے والیوں پر بھی ہوتی ہے۔

Khwab Mein Tota Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں طوطا فرزند یا غلام ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ طوطا اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند یا غلام سفر کو جائے گا اور اگر دیکھے کہ طوطا اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے ۔دلیل ہے کہ ایسی بات یا کام کرے گا کہ جس سے لو گ تعجب کریں گے ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں طوطا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (1)فرزند اور غلام (2)کنواری لڑکی (3)پارسا شاگرد۔ اگر کوئی خواب میں طوطا دیکھتا ہے. تو یہ بیٹا پیدا ہونے کی یا ملازم رکھنے کی یا پھر مال حرام پانے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Cheel Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چیل اس جگہ کے بادشاہ پر دلیل ہے. اگر دیکھے کہ چیل اس کی تابعدار ہے. دلیل ہے کہ صاحب خواب بڑا آدمی ہو گا. اگر یہی خواب حاملہ عورت دیکھے. دلیل ہے کہ لڑکا جنے گی جو بادشاہ کا مقرب ہو گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی خواب میں چیل کو دیکھتا ہے. تو یہ حاکم وقت سے تعبیر ہے دنیا کی دولت ہاتھ آنے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Parinda Ka Gosht Khana

اگر کوئی خواب میں پرندہ کا گوشت کھاتا ہے. تو یہ ایسے رزق کی دلیل ہے کہ جو کسی عورت کی طرف سے بغیر مکر و فریب كے ملے. اگر وہ کچا تھا تو وہ اس عورت کی غیبت کرے گا اور اس پر ظلم کرے گا۔

Khwab Mein Zakhmi Parinda Dekha

اگر کوئی بندہ خواب میں زخمی پرندہ کو دیکھتا ہے. تو اگر تو وہ حلال پرندہ ہے تو پھر اِس آدمی كے لیے روزی ملنے کی علامت ہے. اور اگر حرام پرندہ ہے تو حرام مال ملنے کی دلیل ہے. اور نقصان ہونے کی بھی علامت ہے۔ خواب میں ناراض پرندوں کا تعلق منافع سے ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Kisi Ko Bimar Dekhna

Khwab Mein Khubsurat Parinda Dekhna

اگر کوئی خواب میں خوبصورت پرندہ دیکھتا ہے. تو یہ حسن عمل کی دلیل ہے یا پھر یہ اِس بات کی دلیل ہے کہ کوئی قاصد خیر کی خبر لے کر آئے گا۔ جب کسی کے پرندے کا خواب خوبصورت ہوتا ہے تو یہ اس بات کی علامت ہوتا ہے کہ اس کا کام اعلیٰ معیار کا ہے۔ اس کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اگر کوئی ایک بدصورت پرندہ لے کر جا رہا ہو تو اسے کسی قاصد سے خوشخبری مل رہی ہے۔

Khwab Mein Safed Parinda Dekhna

اگر کوئی خواب میں سفید پرندہ دیکھتا ہے. تو یہ دلیل ہے کہ اس کا کام صاف ہے اگر وہ پرندہ مٹیالے رنگ کا ہے. تو یہ اس عمل كے مختلف ہونے کی اور صاف نہ ہونے کی دلیل ہے. اور اگر یہی خواب ایسا آدمی دیکھے کہ جس كے ہاں حاملہ عورت ہو. تو اگر تو وہ پرندہ نر تھا تو یہ دلیل ہے كہ اس كے ہاں لڑکا پَیدا ہو گا. اور اگر وہ پرندہ نر نہیں تھا بلکہ مادہ تھا تو پھر لڑکی پیدا ہونے کی علامت ہے۔ جبکہ سفید رنگ کے پرندوں کو خواب میں دیکھنا اچھے اعمال کو ظاہر کرتا ہے. خواب میں رنگ برنگے پرندےمخلوط اعمال کی علامت ہیں۔ کالے رنگ کے پرندوں کو خواب میں دیکھنا برے اعمال کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page