Khwab Mein Chandi Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Chandi Dekhna ki Tabeer.Chandi Azad Aurton Par Daleel Hai. Aur Khawab Mein Chandi Ka Dekhna Jama Shuda Maal Ka Dekhna Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Chandi Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چاندی آزاد عورتوں پر دلیل ہے۔ اور خواب میں چاندی کا دیکھنا جمع شدہ مال کا دیکھنا ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی چاندی ہے تو بیٹے دلیل ہے۔

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے اپنے کام سے چاندی لی ہے۔ دلیل ہے کہ اس موضع اور ولایت میں کسی عورت سے شادی کرے گا۔ کیونکہ چاندی عورتوں کی ذات ہے۔ اور خواب میں چاندی کا ٹکڑاایسا شخص ہوتا ہے۔ جواس کے حق میں بری بات کہتا ہے۔ خواب میں چاندی کا ٹکڑا کنیز خوبصورت سے تعلق بنے گا۔ اور دن رات خوش رہےگا۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں کھری چاندی سچی خبر ہے۔ اور کھوٹی چاندی جھوٹی خبر ہے۔ اوراگر چاندی تھیلی میں ہے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کے پاس امانت رکھے گا۔

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔کہ اگر خواب میں چاندی کا پیالہ یا تھال یا چاندی کی کوئی اور چیز دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ بہت سا خزانہ پائے گا۔ چاندی کا زیور پہننا رنج و غم دور ہونےکی اورراحت وسرور اور دولت پانےکی دلیل ہے۔ خواب میں چاندی کا کڑا دیکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کاغم و دکھ کم ہوگا۔

اور اسیطرح خواب میں چاندی کی انگوٹھی دیکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ اس کا مال حلال کا ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں چاندی کا دانت دیکھے تو یہ مال کے برباد ہونے کی اور تکلیف اٹھانے کی نشانی ہے۔

اگر کوئی خواب مین چاندی کی پازیب پہنے اگر عورت پہنے یا دیکھے تو اس کو شوہر ملے گا۔ اگر مرد پہنے یا دیکھے تو سردار ہوگا۔

اور اگر دیکھے چاندی کی کان میں گیا ہے اور چاندی نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے چاندی کی کان کا کچھ حصہ دیکھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس شہرمیں کسی عورت سے شادی کرےگا۔

Chandi Pglaty Dekhna

خواب میں کسی نے خود کو چاندی پگھلاتے دیکھا۔تو وہ کسی عورت سے جھگڑا کریگا اور لوگوں کی زبان کی زد میں آئیگا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Kangan Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Chandi Dekhna ki Tabeer. Aur Khawab Mein Chandi Lena.Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page