Khwab Mein Paani Ka Chashma Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Paani Ka Chashma Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Chashma Dekhna. To Kisi Ka khwab mein chashma Ka Paani Gandah Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Chashma Se Maseh Karna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Khwab Mein Chashma Ka Pani Ziyada Dekhna. Aur Mazeed Khwab Mein Ghar Mein Pani Ka Chashma Dekhna. Khawab Mein Chashma Ka Pani Khushk Dekhna.Khawab Mein Chashma Mein Haath Mun Dhona. Khwab Mein Chashma Ka Pani Khara Dekhna. khwab mein chashma Ka Paani Pinaa. To Chaliye Shuru Karte Hain Aaj Ka Hamara Yah Helpful Artical.

Khwab Mein Paani Ka Chashma Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پانی کا چشمہ سرداری ہے اور بخشش کرنے والا جوان مرد ہےخوش مزہ اور خوشبودار پانی جیسا ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں چشمہ کا پانی صاحب خواب کی عمر پر دلیل ہے۔ خاص کر اگر پانی میں ہاتھ مارا ہے تو چشمہ کے مطابق عمر ہو گی۔

Khawab Mein Chashma Dekhna

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں چشمہ کا پانی دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (1)سرداری اور سخاوت (2)غم و اندوہ (3)مصیبت ۔ (4)بیماری (5)عمراور زندگی پانا۔

khwab mein chashma Ka Paani Gandah Dekhna

اور اگر چشمے کا پانی سیاہ اور گندہ اور بد صورت ہے تو دلیل ہے کہ انجام غم اور بیماری اور مصیبت ہے۔

Khawab Mein Chashma Se Maseh Karna

اور اگر دیکھے کہ اس چشمے سے مسح کرتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ غموں سے نجات پائے گا۔

Khwab Mein Chashma Ka Pani Ziyada Dekhna

اور اگر دیکھے کہ چشمہ کا پانی زیادہ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ عزت و مرتبہ اور اس ملک میں سخاوت زیادہ ہو گی۔

Khawab Mein Chashma Ka Pani Khushk Dekhna

اور اگر دیکھے کہ چشمہ کا پانی خشک ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی سخی سردار اس ملک سے رحلت کرے گا۔

Khwab Mein Ghar Mein Pani Ka Chashma Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں یا اس کی د وکان میں پانی کا چشمہ ظاہر ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس چشمے کی قدر و قیمت پر اس کو غم و دکھ ہو گا۔

Khawab Mein Chashma Mein Haath Mun Dhona

اور اگر دیکھے کہ اس چشمہ میں ہاتھ منہ دھویا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا۔ اگر غم ناک ہے تو غم سے نجات پائے گا۔ اور اگر بیمار ہے تو شفاء پائے گا۔ قرض دار ہے تو قرض سے سرخرو ہو گا۔ اور اگر گناہ گار ہے تو توبہ کرے گا۔ اور اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گا۔

Khwab Mein Chashma Ka Pani Khara Dekhna

اور کھڑا پانی جاری پانی سے تاویل میں کمزور ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ اگر چشمہ کا پانی کھڑا ہے۔ تو تاویل میں دین کی خیر اور دین کی صلاح ہے اور اگر جاری ہے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔

khwab mein chashma Ka Paani Pinaa

اگر کوئی شخص خواب میں چشمہ کا پانی پیتا ہے تو یہ دین دنیا سے فٰیض یاب ہوگا۔ رزق میں ترقی ہوگی اور عزت پائے گا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Gadha Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page