Khwab Mein Salam Karna Kaisa Hai

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Salam Karna Kaisa Hai. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Salam Karna Acha Khawab Hai. Khushi Aur Bhalai Ki Alamat Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Salam Karna Kaisa Hai

اگر کوئی خواب میں سلام کرتا ہے تو خواب میں سلام کرنا اچھا خواب ہے. خوشی اور بھلائی کی علامت ہے۔

  حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كہ اگر کوئی مرد یا عورت خواب میں دیکھے. اس کو کسی دوست نے یا کسی سہیلی نے سلام کیا ہے تو دلیل ہے كہ وہ دوست سے کوئی خوشی دیکھے گا. جس نے خواب میں دیکھا كے اس نے کسی آدمی کو سلام کس ہے. اور ان كے درمیان کوئی دشمنی اور نہ کوئی جھگڑا ہو تو جس کو سلام کس گیا ہے. تو دلیل ہے كے وہ سلام کرنے والے سے خوشی امن اور بھلائی پائے گا. اور اگر ان کی کوئی دشمنی ہو تو سلام کرنے والا سلام کیے ہوئے پر غالب آئے گا. بعض دفعہ خواب میں سلام کرنا جس کو سلام کیا جائے اس کی طرف ضرورت کو بھی ظاہر کرتا ہے. اور بعض دفعہ سلام کرنا تسلیم ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔

حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے. كہ خواب میں سلام 4 وجہ پر ہے . 1 امن 2 شادی 3 بخت اور نصیب 4 مال میں نفع حاصل کرنا۔

اگر کوئی خواب میں دیکھے كے اس کو کسی دشمن نے سلام کیاہے تو دلیل ہے. كہ وہ دشمن اس کا دوست بن جائے گا. جس نے خواب میں دیکھا كے وہ اپنے دشمن سے مصافحہ یا معانقہ یعنی گلے مل رہا ہے. تو یہ اِس بات پر دلالت کرتا ہے كہ ان کی دشمنی ختم ہو جائے گی۔

"</p

Dost Ka Salam Karna

حضرت ابراہیم كرمانی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے. كہ اگر دیکھے کسی دوست نے اس کو سلام کیا ہے اور اس نے اس كے سلام کا جواب نہیں دیا ہے. تو دلیل ہے کہ  ان دونوں كے درمیان جدائی ہو جائے گی. اگر کوئی خواب میں دیکھے كہ اس نے کسی کو سلام کیا ہے. تو یہ امن اور مال و دولت کی دلیل ہے۔

Hath Milana Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھے كے وہ کسی سے ہاتھ ملا رہا ہے مصافحہ کر رہا ہے. تو دلیل ہے كے اسکو کوئی فائدہ ہو گا۔

Murde Ko Salam Karna

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ اس نے کسی مردے کو سلام کیا ہے. تو دلیل ہے كے اس کو کوئی نہ کوئی خوشی ملے گی خوشیاں اس کا مقدر بنیں گی. اور اگر کوئی مردہ خواب میں سلام کرتا ہے. تو یہ اِس بات کی دلیل ہے كہ اس کی اُمیدیں پوری ہوں گی جو بھی اِس کی دلی مراد ہوگی اللہ پاک ان کو پورا کر دے گا۔

Bazurg Ka Salam Karna

اگر کوئی خواب میں دیکھے كہ کسی بزرگ نے اس کو سلام کیا ہے. جس کو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا تو اس بات کی دلیل ہے كہ اللہ تعالی كے عذاب سے امن اور سلامتی میں رہے گا. اور اگر دیکھے كہ کسی جاننے والے بزرگ نے سلام کیا ہے. تو دلیل ہے كہ کسی خوبصورت عورت سے شادی کرے گا. یا بہت درخت اور پھل پائے گا۔

Jawan Aurat Ka Salam Karna

حضرت جابر ماجرابی رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كہ. اگر کوئی خواب میں دیکھے كہ اس کو کسی جوان عورت نے سلام کیا ہے تو دلیل ہے كہ اس کا بخت اور نصیب اچھا ہو گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Oont Dekhna Kaisa Hai in Urdu

Namaz Mein Bayen Janib Salam Karna

اور اگر کوئی خواب میں دیکھے كہ وہ نماز میں ہے. اور وہ بائیں جانب سلام کرتا ہے تو دلیل ہے كے اس کا کام شان ہو گا. خواب میں سلام کرنا سلام کیے جانے والے کی اطاعت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔

Kisi Na Malom Admi Ne Salam Kia

اگر کوئی خواب میں دیکھے كہ اس کو کسی نا معلوم انسان نے سلام کیا ہے. تو دلیل ہے كہ کوئی مسافر اس کا دوست بنے گا کوئی اجنبی اس کا دوست بنے گا. اور اگر سلام کرنے والا کوئی جوان ہو تو وہ دشمن سے محفوظ ہو گا۔

2 thoughts on “Khwab Mein Salam Karna Kaisa Hai”

  1. اسلام وعلیکم ، میں نے خواب میں کسی نامعلوم کو اسلام وعلیکم کہا اور ہلکی سی آنگھ گل گئی اور آگے سے بھائی نے سلام کا جواب دیا ، اس کی تعبیر کیا ہے

    Reply
    • Is Ki Tabeer Ye Hai Kh Agar Ap Ke Koi Dushman Hein To Unse Ap Ki Dushmani Khtam Ho Jay Gi Aur Wo Ap Ke Dost Ban Jaein Gye.

      Reply

Leave a Comment

You cannot copy content of this page