Khwab Mein Nails Dekhna ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Nails Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Naakhun Miqraz Se Katna. To Kisi Ka Khwab Mein Nakhun Ka Tootna Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Nakhun Girna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Nakhun Siyah Aur Neelay Dekhna. Nakhun Lambay Dekhna. Khwab Mein Nakhun Jarr Se Kat Jana. Nakhun Durust Karna. Haath Aur Paon Ke Nakhun Dekhna.

Khwab Mein Nails Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ناخن سخاوت اور قوم اور لوگوں پر دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہتھیار والے کے حق میں ناخن ہتھیار ہیں۔ حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناخن قوت اور توانائی اور دنیا کا مال حاصل کرنا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں ناخن کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1) قوت و دانائی (2) لوگوں کی مقدار دنیا میں (3) دلیری (4) فرزند (5) منفعت (6) غلام زادے یا برادر زادے۔

Khwab Mein Naakhun Miqraz Se Katna

اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن مقراض سے کاٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا دین قوی ہو گا اُس کا دین بلند ہوگا۔

Khwab Mein Nails Ka Tootna Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن ٹوٹے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حاصل نہ کر سکے گا۔خواب میں ناخن ٹوٹنا عزیز یا دوست سےفساد ہوگا۔ یا تجارت میں نقصان ہونے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Nakhun Girna

اور اگر دیکھے کہ اس کا ناخن گرا ہے اور پھر دوبار اُگا ہے۔ اور زیادہ ہوا ہے دلیل ہے کہ اس کا کام اچھا ہو گا اور بہت سا مال حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Nails Siyah Aur Neelay Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن سیاہ اور نیلے ہوئے ہیں تو مصیبت پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Nakhun Lambay Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن اس قدر دراز یعنی لمبے ہوئے ہیں کہ ٹوٹنے کا خوف ہے تو اس کی تعبیر بری ہے۔

Khwab Mein Nakhun Jarr Se Kat Jana

اور اگر دیکھے کہ اس کے ناخن جڑ سے کٹے ہیں اور متغیر ہوئے تو اس کے کاموں کی بستگی پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Nakhun Aitdaal Par Dekhna

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے ناخن اعتدال پر ہیں تو دین اور دنیا کی صلاح پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Nakhun Durust Karna

اور اگر دیکھے کہ اس نے ناخن درست کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Qenchi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Khwab Mein Haath Aur Paon Ke Nakhun Dekhna

اور ہاتھ اور پاؤں کے ناخن کی ایک ہی تاویل ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ہاتھ کے ناخنوں کی تاویل مال حاصل کرنا ہے اور پاؤں کے ناخن کی تاویل بھی مال ہے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page