is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Bail Dekhna Ki Tabeer In Urdu. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khwab Mein Bail Par Baithna. To Kisi Ka Khawab Mein Bohat Se Bail Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Bail Ka Seeng Maarna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khawab Mein Bail Ke Teen Sir Dekhna. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Bail Ko Zibah Karna. Khawab Mein Bail Se Larna. Khwab Mein Bail Ka Gosht Khareedna. Khawab Mein Bail Ka Gosht Khana. Khwab Mein Safaid Bail Dekhna. Khwab Mein Kala Bail Dekhna. To Chaliye Shuru Karte Hain Aaj Ka Hamara Yah Helpful Artical.
Khawab Mein Bail Dekhna Ki Tabeer
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں بیل دیکھنا کام ہے۔ اور اس کا چمڑا کام کرنے والے کی میراث ہے۔ اور بیل کی دم اور خرید و فروخت بھی عامل ہے۔ اگر دیکھے کہ بیل کی دم گھر میں آئی ہے۔ دلیل ہے بہت مال پائے گا اور اس کی روزی فراخ ہوگی۔ اپنے کوچے میں بہت سے بیل دیکھے۔ دلیل ہے کہ سردار ہو گا اور اس کے کام میں خیرو برکت ظاہر ہوگی۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ بیل دیکھنا خواب میں سال ہے۔
Khwab Mein Bail Par Baithna
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ بیل پر بیٹھا ہے۔ اور بیل اُس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے کام ملے گا۔ اور اس سے بہت نفع پائے گا۔ خاص کر اگر بیل سیاہ ہے۔ اور اگر بیل زرد ہے دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ دیکھے کہ بیل اس کے گھر سے نکلا ہے۔ دلیل ہے کہ حق تعالیٰ خیر اور روزی کا دروازہ کھولے گا۔ لیکن دکھ اس کا پیچھا نہیں چھوڑے گا۔
Khawab Mein Bohat Se Bail Dekhna
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے بیل ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے زیر دست بہت سے غلام ہیں اور وہ ان کے کام میں کوشش کرے گا۔
Khwab Mein Bail Ka Seeng Maarna
اگر دیکھے کہ بیل نے اس کو سینگ مارا ہے۔ اور اس کو گھر کے باہر لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو غلاموں سے نقصان پہنچے گا۔ اور وہ اپنے آپ کو معزول کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بیل نے سینگ مارا ہے۔ اگر صاحب خواب عامل ہے تو معزول ہو گا۔ ااگر سوداگر ہے تو نقصان پر دلیل ہے۔ اگر بادشاہ ہے تو ملک اس کے ہاتھ سے جائے گا۔ اگر دیکھے کہ بیل نے اس کے سینگ مارا ہے۔ اور وہ گرا نہیں ہے۔ دلیل ہے کہ کوئی اس پر شرف اور بزرگی پائے گا۔ اُس کے معزول کرنے میں کوشش کرے گا۔
Khawab Mein Bail Ke Teen Sir Dekhna
دیکھے کہ اُس کے بیل کے تین سر ہیں اور ہر ایک سر پر ایک سینگ ہے۔ دلیل ہے کہ ہر ایک سینگ کے عوض میں اس کا غلام ایک سال کام کرے گا۔ اور اگر اس کے جسم پر اعضاء میں سے ایک عضو زیادہ دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بڑھے گا اور اگر نقصان دیکھے تو اسے فائدہ ہو گا۔
Khwab Mein Bail Ko Zibah Karna
حضرت جابر مغربی رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ ایک بیل کو بیلوں میں لے کر ذبح کیا ہے۔ اور بانٹ لیا ہے اور بیل عامل کے ہیں۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی کو اس کو چے میں سے ماریں گے۔ اگر دیکھے کہ بیل کو ذبح کیا ہے۔ اور اس کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیل کے مالک کو مار کر اس کا مال چھینے گا۔
Khawab Mein Bail Se Larna
حضرت اسماعيل اشعث رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ وہ بیل کے ساتھ جنگ کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی کسی سردار سے لڑائی ہو گی۔
Khwab Mein Bail Ka Gosht Khareedna
حضرت حافظ معبر رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ فربہ بیل کا گوشت خریدا ہے۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مالدار عورت سے شادی کرے گا۔
Khwab Mein Bail Ka Gosht Khana
اگر کوئی خواب میں بیل کا گوشت کھاتا ہے۔ تو یہ اسی سال مال حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ اگر مریض گوشت کھائے تو یہ اللہ کی طرف سے شفاءنصیب ہونےکی علامت ہے۔
Khwab Mein Safaid Bail Dekhna
اگر کوئی خواب میں سفید بیل دیکھے تو یہ سال کے شروع میں سختی ہونے کی دلیل ہے۔
Khwab Mein Kala Bail Dekhna
خواب میں کالا سیاہ بیل دیکھنا ایسے سالوں پر دلالت کرتا ہے۔ جس میں خوشی اور خوشحالی ہوگی۔
مزیدتعبیرات
Khawab Main Jangli Bail Dekhna ki Tabeer in Urdu
Conclusion
ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.