Khwab Mein Naak Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Naak Dekhna Ki Tabeer. Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Naak Dekhna Ye Izzat Aur Martabay Ki Daleel Hai. Aur Jis Qader Is Mein Woh Zayadti Aur Nuqsaan Dekhe Ga. Dekhnay Walay Ke Qader Aur Martabay Par Daleel Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Naak Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک کو دیکھنا۔ عزت اور مرتبے کی دلیل ہے اور جس قدر اس میں وہ زیادتی اور نقصان دیکھے گا۔ دیکھنے والے کے قدر اور مرتبے پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک کادیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔(1) نعمت اور فراخی۔(2) مال اور منفعت۔ (3) بزرگی۔(4) فرزند۔(5) عیش خوش۔

Naak Par Baal Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں اپنی ناک پر بال دیکھتا ہے۔ تو یہ غم و دکھ کی نشانی ہے۔

Naak Chhota Dekhna

اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کاناک چھوٹا ہوگیاہے تو اس کے قدر اور مرتبے کی کمی کی دلیل ہے۔

Naak Giri Hui Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک گری ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اور مرتبے سے گرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک زمین پر گری ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکی پیداہوگی۔

Naak Ka Sorakh Bara Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک کا سوراخ فراخ بڑا ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر معیشت فراخ ہوگی۔ یعنی کاروبار میں ترقی کرے گا۔

Naak Ka Sorakh Chhota Dekhna

اور اگر سوراخ تنگ ہوگیا ہے یعنی ناک کا سوراخ چھوٹا ہوگیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی معیشت تنگ ہوگی۔کاروبار میں نقصان ہوگا۔

Naak Se Gand Niklana

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس کی ناک سے مغز گند نکلا ہے۔ تو دلیل ہے کہ کسی سردار سے نفع پائے گا۔

Naak Se Keera Niklana

اور اگر دیکھے کہ اس کی ناک سے کیڑا ،مکھی وغیرہ کوئی جانور نکلا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں لڑکا آئے گا۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک سے اور منہ سے کیڑے نکل رہے ہیں۔ تو اسی قدر اس کا مال یا خاندان زیادہ ہوگا۔

Naak Se Khoon Niklana

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کی ناک سے خون نکلا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بہت مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ خون ناک سے نکلا ہے۔ اور اس کاسارا جسم خون آلود ہوگیا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو مال حرام ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تھوڑا اور سبز خون اس کی ناک سے نکلا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عورت کا حمل ساقط ہوگا۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیاہے کہ وہ شخص درویش ہوجائے گا۔  اگر دیکھے کہ خون اس کی ناک سے نکلا ہے۔ اور وہ خو د خون آلود نہیں ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بیٹے یا عورت کو گھر سے نکالے گا یا ان کو تکلیف دے گا۔

Naak Se Khoon Behna

اگر کسی کے خواب میں ناک سے خون بہتا ہے۔ تو یہ مال حرام حاصل کرنے کی اور پھر اس مال کے ضائع ہونے کی دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ ناک سے خون کا آنا مال ہے۔ جو اس کو اس ملک کے بادشاہ سے حاصل ہوگا۔

Naak Saaf Karna

اور اگر دیکھے کہ وہ اپنی ناک کو دھوتاہے۔ تو دلیل ہے کہ کوئی شخص اس کی عورت کو فریب دے گا۔ خواب میں ناک صاف کرنا سمجھدار ہونے کی اور روزی حلال ڈھونڈ کرکھانے کی دلیل ہے۔

Naak Hathi Ki Naak Jitni Lambi Dekhna

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی ناک ہاتھی کی سونڈجتنی یا اس سے کچھ کم بڑی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس قدر عزت اور مرتبہ بڑھے گا۔ اور اس کے خویش بھی عزت پائیں گے۔ خواب میں اپنی ناک لمبی دیکھنا عمر دراز ہونے اور رزق میں ترقی ہونے کی دلیل ہے۔

Naak Mein Machar Ghus Jana

اور اسیطرح خواب میں ناک میں مچھر کا گھس جانا اگر ناک میں مچھر گھس گیا اور باہر نہیں نکلا تو دلیل ہے کہ محنت اور بلا میں گرفتار ہوگا۔

Do Naak Dekhna

اور اگر اپنی دو ناک دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اس کے عیال کے درمیان اختلاف پڑے گا۔

Naak Sey Paani Behtay Daikhna

حضرت دانیال نے فرمایا ہے کہ خواب میں ناک سے پانی نکلتے دیکھنا۔ فرزند کی دلیل ہے۔ اور صرف پانی کا دیکھنا بھی بیٹے کی دلیل ہے۔ اور اگر ناک سے سرکہ نکلتے دیکھے تو بھی فرزند کی دلیل ہے۔ حضرت ابرھیم کرمانی نے فرمایا ہے۔ کہ اگر ناک سے پانی نکلتا دیکھے۔ تو قرض کے اترنے اور رنج و غم سے نجات پانے کی دلیل ہے۔ اور اگر بیماری ہے تو شفا پائے گا۔

مزیدتعبیرات

Khawab Mein Zukaam Hona ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Naak Dekhna Ki Tabeer. Aur Khwab Mein Naak Par Baal Dekhna.Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page