Khwab Mein Khazana Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Khazana Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Badshah Khwab Mein Khazana Dekhna. To Kisi Badshah Ka Khwab Mein Khazana Paana. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Khazana Paana. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khwab Mein Khazana Bichna. Aur Khwab Mein Khazana Zaya Hona. Khazana Gum Hona. Khwab Mein Khazana kharch Karna.

Khwab Mein Khazana Dekhna Ki Tabeer

خزانه خواب میں خزانہ دیکھنا علم ہے۔ بہت خزانے دیکھنا مختلف ملکوں میں کام کرنے کی علامت ہے ۔ اگر بار بار زیادہ دیکھا تو اس کی موت پر دلالت کرتا ہے۔ اگر کسی نے خواب میں خزانہ دیکھا تو وہ بے پرواہ ہو جائے گا اور حاکم اس کے خلاف فیصلہ کرے گا۔ اور خزانہ معاملات کے آسانی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ اس لئے کہ جو کچھ اس خزانہ میں ہوتا ہے اس کی وجہ سے عام طور پر مشقت نہیں ہوتی۔ کبھی خزانہ میراث اور غم اور تنگ دستی پر بھی دلالت کرتا ہے۔ کبھی خزانہ اس مال پر دلالت کرتا ہے جو انسان دفن کرے اور اس کی زکوۃ ادا نہ کرے۔ خزانہ شریف لڑکے پر بھی دلالت کرتا ہے اور مال پر بھی دلالت کرتا ہے۔

Badshah Khwab Mein Khazana Dekhna

اگر بادشاہ نے خواب میں بہت سا خزانہ دیکھا اور بہت ہی خوش حالت میں ہے تو یہ اسکی مملکت کے زوال کی دلیل ہے۔

Badshah Khwab Mein Khazana Paana

اگر بادشاہ نے خواب میں خزانہ پایا اور اس میں دنانیر تھے اور لوگ اس خزانہ سے لے رہے تھے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اس کی فوج اس کو دھو کہ دیگی دوسرا بادشاہ اس پر حکم چلائے گا اور اس کو اپنی طرف مائل کریگا خاص طور پر اگر ان دنا نیر میں اجنبی نام ہو۔

Khwab Mein Khazana Paana

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے خزانہ پایا ہے۔ دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا اس کے دل کو رنج پہنچے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں خزانہ پانے والا کسی خراب جگہ میں بیمار یا ہلاک ہو گا۔ اور اگر آباد جگہ سے خزانہ پائے۔ دلیل ہے کہ بیماری سے شفاء پائے گا۔ اگر کسی نے خواب میں خزانہ پایا تو اگر وہ طالب علم ہے تو علم حاصل کر یگا اگر تا جر ہے تو اس کی تجارت میں ترقی ہوگی۔

Khwab Mein Khazana Bichna

اگر موتی اور ہیرے بیچتا ہے اور وہ اس کی ملکیت ہیں دلیل ہے۔ کہ صاحب علم و دین ہوگا اور ہر ایک سے ساتھ نیکی اور احسان کرے گا۔ اور اگر صاحب دین نہ ہو گا تو غلاموں کا مالک ہو گا۔ اور ان جواہرات کی قدر و قیمت کے مطابق اس کو مال حاصل ہوگا۔

Khwab Mein Khazana Zaya Hona

اور اگر دیکھے کہ اس کا خزانہ ضائع ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Mithai Khana Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Khazana Gum Hona

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے کہ اس کا خزانہ گم ہو گیا ہے۔ اگر تو وہ بیمار ہو تو شفاء پائے گا عالم ہو تو سخت ذلت اٹھائے گا۔

Khwab Mein Khazana kharch Karna

اور اگر خواب میں خزانہ خرچ کیا تو سخاوت کریگا اگر مملکت والا ہے۔ تو اس کو ولایت اور انصاف حاصل ہو گا۔ اس طرح ہر فن والا اپنے فن میں ترقی کریگا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page