Khwab Mein Gussa Karne Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Gussa Karne Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Gussa Hona. To Kisi Ka Khwab Mein Gussa Karte Hue Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Maa Aur Baap Ka Gussa Karna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Ghar Se Gusse Main Niklna. Kisi Insaan Par Gussa Karna. Khwab Mein Murde Ko Gussa Karte Dekhna.

Khwab Mein Gussa Karne Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ کسی پر غصہ دنیا کے لئے کیا ہے دلیل ہے کہ دین کے کام کو خوار اور ذلیل جانے گا اور دنیاپر مغرور ہو گا۔ خواب میں اگر دینوی باتوں پر غصہ کرے تو دین کی گمراہی اور دُنیا پر مغرور ہونیکی علامت ہے۔

Khwab Mein Gussa Hona

خواب میں بغض اور غصے کی حالت کا ہونا قید ہونے پر دلالت کرتا ہے۔ خواب میں اگر غصہ بغیر وجہ کے ہو تو یہ اچانک موت ہے بسا اوقات خواب میں غصہ ہونا بیداری میں رسوائی اور امراض کے آنے پر دلالت کرتا ہے یعنی حالت بدلنے پر چونکہ غصہ والے آدمی کی غصہ کے وقت حالت بدل جاتی ہے۔

Khwab Mein Gussa Karte Hue Dekhna

خواب میں اگر کوئی دیکھے کہ اس کے دل میں غصہ دنیا کی وجہ سے ہے تو یہ اشارہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے دین کو خفیف سمجھتا ہے۔ اور اگر اس کا غصہ اللہ تعالیٰ کی وجہ سے ہے تو یہ علامت ہے کہ اسے قوۃ اور ولایت حاصل ہوگی۔

Khwab Main Gumraah Logon Par Karna

خواب میں گمراہ لوگوں پر غصہ کرنا دیندار ہونے کی۔ گمراہ لوگوں سے نفرت کرنے کی اور پرہیزگاری اختیار کرنے کی علامت ہے۔

Khwab Main Walidain Par Gussa Karna

اگر خواب میں والدین پر غصہ ہوتے دیکھے تو مرتبہ سے گرنے کا سبب ہے۔

Khwab Mein Maa Aur Baap Ka Gussa Karna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس پر ماں اور باپ نے غصہ کیا ہے دلیل ہے کہ اونچی جگہ سے گرے گا۔

Khwab Mein Ghar Se Gusse Main Niklna

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ اپنے گھر سے غصے کی حالت میں نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اسے قید میں ڈالا جائیگا ۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Qurani Ayat Parhna

Khwab Main Gussa Pee Jana

اگر کوئی خواب میں غصہ کر کے پھر غصہ پی جائے۔ تو یہ عزت و مرتبہ بلند ہونے کی رحمت الہی شامل حال ہونے اور سعادت پانے کی علامت ہے۔

Khwab Mein Kisi Insaan Par Gussa Karna

اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو کسی انسان پر غصہ کرتا دیکھے تو یہ علامت ہے۔ کہ اس کا معاملہ اس پر الٹا ہو جائیگا اور اس کا مال بھی اس کے ہاتھ سے چلا جائیگا ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page