Khwab Mein Farishta Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Farishta Dekhna Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Hadaayat Panay Ki Doulat Mand Ghanni Hoga Buland Martaba Aur Buzurag Honay Ki Daleel Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Farishta Dekhna Ki Tabeer

خواب میں فرشتہ دیکھناہدایت پانے کی دولت مند غنی ہوگاعالی مرتبہ اور بزرگ ہونے کی دلیل ہے۔ فرشتوں کو دیکھنے کی تاویل۔ بادشاہ کا بادین و دیانت پر دلیل ہے۔ یا عالم پر ہیز گار ہونے کی علامت ہے۔ خواب میں موت کا فرشتہ دیکھنے کا مطلب مصیبت و بیماری آئے گی۔ موت پائے گا فوت ہو جائے گا۔ اگر کسی علاقہ میں فرشتوں کی ایک جماعت دیکھے تو اس جگہ کوئی عالم و عابد وفات پائے گا اور مظلوم شخص قتل ہوگا۔

Farishta Se Batein Karna

جو شخص خواب میں دیکھے کہ وہ فرشتہ سے باتیں کرتا ہے یا اس کو کوئی چیز دیتا ہے تو ان شاء اللہ تعالیٰ وہ شخص شہادت سے سرفراز ہوگا۔

Farishte Aik Jagah Par Dekhna

اور جو دیکھے کہ فرشتے ایک جگہ پر ہیں اگر اس جگہ کے رہنے والے کسی لڑائی میں مبتلا ہیں تو غالب ہوں گے۔ اگر کسی مصیبت میں مبتلا ہیں تو وہ مصیبت دور ہوگی، فرشتوں کا نزول و باء یا طاعون یا امراء عاملین یا قائدین کی دلیل ہو سکتا ہے۔

Farishtay Ka Sajda Karna

اگر دیکھے کہ فرشتے اس کو سجدہ کرتے ہیں یا اس کے سامنے رکوع کی حالت میں ہیں تو اس کی حاجات پوری ہوں گی اور وہ صلاح ( بھلائی ) اور نیک نامی سے نوازا جائے گا۔

Firshton Ko Aurton Ki Sorat Mein Dekhna

اگر فرشتوں کو عورتوں کی صورت و شکل میں دیکھے وہ اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باند ہتا ہے۔

Farishta Banna Dekhna

جو دیکھے کہ اس کی صورت بدل کر فرشتہ کی طرح ہو گئی ہے تو اسے شرف و عزت حاصل ہوگی۔ جو دیکھے کہ وہ خود فرشتہ بن گیا ہے تو وہ کا ھن یا نجومی یا طعنہ زن اور عیب گیر ہے۔ اگر وہ مریض ہو تو یہ اس کا دین و حالات درست ہوں گے اور مال میں کثرت آئے گی۔

Firshton Ko Aasman Se Utartay Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں فرشتوں کو آسمان سے اترتے دیکھتا ہے۔ اگر فرشتے خوبصورت ہوں تو ملک میں امن و امان آسائش و آرام ہوگا۔ اور اسلام کا چرچا ہوگا اگر واضع نظر نہیں آرہے ہوں تو قحط وبا اور بلا پھیلے گی۔ اور جو شخص دیکھے کہ وہ فرشتوں کے ساتھ اڑتا ہے تو اسے شہادت حاصل ہوگی اور وہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی اور اکرام سے نوازا جائے گا

Farishta Ghar Mein Ataa Dekhna

اگر دیکھے کہ فرشتے اس کے گھر میں داخل ہوئے ہیں تو اس کے گھر میں چور آئیں گے ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ مال ودولت بے اندازہ پائےگا خیرو برکت ہوگی۔ لڑکا نیک پیدا ہوگا۔

Farishta Bacha Ki Shakal Mein Dekhna

اگر فرشتہ کو بچہ کی شکل میں دیکھے تو یہ زمانہ مستقبل کی دلیل ہے۔ اور اگر فرشتہ کو جوان دیکھا ہے تو زمانہ حاضر کی دلیل ہے۔ اور اگر فرشتہ کو بوڑھا دیکھا ہے تو یہ زمانہ ماضی کی دلیل ہے۔

مزید تعبیرات

Khawab Mein Qaleen Dekhna ki Tabeer

Firshton Ka Salam Karna

جو فرشتوں کو دیکھے کہ اسے سلام کہتے ہیں تو اللہ تعالیٰ اسے اس کی زندگی میں بصیرت عطا فرمائیں گئے اور اس کا خاتمہ بالخیر ہو گا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page