Khwab Mein Dirham Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Dirham Dekhna ki Tabeer. Jo Shakhs Khawab Mein Darham Dekhe. Daleel Hai Ke Naik Baat Sunay Ga Ya Haq Taala Ki Tasbeeh Bayan Kere Ga. Agar Pakdae To Buzurgi Doulat O Izzat Paye Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Dirham Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ کہ اس خؤاب میں لوگوں کی طبیعتیں مختلف ہیں۔ جو شخص درہم کو خواب میں دیکھے تو بیداری میں درہم حاصل ہونے کی دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جو شخص خواب میں درہم دیکھے۔ دلیل ہے کہ نیک بات سنے گا یا حق تعالیٰ کی تسبیح بیان کرے گا۔ اور بہت سے درہم دیکھنا مال کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم گھر میں رکھتا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے درہم جمع کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو حق باطل سے بعض رکھے گا۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں درہم دیکھنا گیارہ وجہ پر ہیں۔ (1)درست باتیں (2)مراد کا پورا ہونا (3)ولایت(4)مال جمع (5)دوست(6)فرزند (7)فراخ رو زی (8)فتنہ (9)امن (10)کنیز (11)درہم پانا خاص کر اگر صاحب خواب پارسا ہے۔ اور اگر پارسا نہیں ہے۔ تو بیٹوں کی زحمت اور غم و دکھ کی دلیل ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب کے اندر درہم ہاتھ میں رکھنا نیک بات کی دلیل ہے۔

Safaid Dirham Dekhna

اور اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ درہم سفید ہے۔ تو اس کی تاویل نہا یت اچھی ہے۔ اور اگر اپنی ہتھیلی میں سفید درہم دیکھے۔ دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ درہم اس سے ضائع ہوا ہے۔ تو یہ اس کے فرزند کے مرنے کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے۔ اگر سفید درہم خواب میں د یکھے تو سیاہ درہم پائے گا۔ اور بہت لوگ خواب میں درہم دیکھتے ہیں۔ اور بیداری میں ان کو پاتے ہیں۔

Siyah Dirham Dekhna

اور اگر درہم سیاہ ہے اور اسی نقش وصورت پر ہے۔ تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔

Chota Dirham Dekhna

اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ اگر دیکھے اس نے چھوٹا درہم پایا ہے۔ تو چھوٹے فرزند پر دلیل ہے۔

Dirham Chori Hona

اور اگر دیکھے کہ اس سے درہم ضائع ہوا ہے۔ یا کسی نے چرایا ہے۔ دلیل ہے کہ چھوٹے فرزند سے اس کے دل پر بوجھ آئے گا۔

Tota Hwa Dirham Dekhna

اورکوئی خواب میں ٹوٹا ہوا درہم دیکھتا ہے۔ تو یہ بری بات کی دلیل ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ ٹوٹا ہوا درہم جھگڑا ہے۔

Dirham Taqseem Karna

اور اگر دیکھے کہ اپنے عیال میں اپنے ہاتھ سے درہم تقسیم کئے ہیں۔ دلیل ہے کہ ان کے درمیان جھگڑا ہو گا۔

Saaf Dirham Dekhna

حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے کہ صاف درہم خواب میں دین کی صفائی ہے۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Paise Dekhna Ki Tabeer

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Dirham Dekhna ki Tabeer. Aur Khwab Mein Safaid Dirham Dekhna.Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page