Khwab Mein Darwaza Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Darwaza Dekhna Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Yeh Badshah Ka Hajab Aur Darbaan Honay Ki Alamat Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Darwaza Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں دروازہ دیکھنا یہ بادشاہ کا حاجب اور دربان ہونے کی علامت ہے۔ اور خواب میں دروازہ دیکھنا عورت کی دلیل ہوتا ہے۔ گھر کا دروازہ خواب میں دیکھنا یہ شادی کی بھی دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں دروازے دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (1)گھر کا مالک۔ (2)عورت (3)خادم۔

Shehar Ka Darwaza Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ جو کوئی شہر کا دروازہ خواب میں دیکھے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کا حاجب اور دربان ہو گا۔ خواب میں شہر کا دروازہ دیکھنا تحصیلدار یا تھانیدار ہوگا۔ یا شہر کے بڑے لگوں میں اس شمار ہوگا۔

Darwaza Chaabi Se Kholna

خواب میں دروازہ چابی سے کھولنا یہ رزق میں اضافہ ہونے کی۔ اعلی عہدہ پر بیٹھنے اور شادی کرنے کی علامت ہے۔

Darwaza Khula Dekhna

اگر کوئی خواب میں دروازہ کھلا دیکھتا ہے۔ تو کھلے دروازے کی تعبیر رزق ہے۔ اور خواب میں دروازہ کھلتے دیکھنا رزق زیادہ پانے کی۔ مگر فضول خرچی میں مصروف ہونے کی دلیل ہے۔

اور خواب میں دروازہ بند دیکھنا یہ شادی کرنے کی دلیل ہے۔ اور خواب میں دروازہ بند کرتا ہے۔ اگر کنوارہ ہے تو نیک عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر شادی شدہ ہے تواس کی بیوی اس سے جدا ہوجائیگی۔ یا گھر والوں پر کوئی مصیبت آنے کی دلیل ہے۔

اور اسیطرح خواب میں دروازہ بند نا ہونا۔ اگر کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ اپنے گھر کا دروازہ بند کرنا چاہتا ہے۔ لیکن وہ بند نہیں کرپاتا تو وہ ایسے کام سے دور رہے گا جس سے وہ عاجز ہے۔

Darwazay Par Parda Dekhna

اگر خواب میں دروازے پر پردہ دیکھنا ہے تو یہ غم و دکھ میں مبتلا ہونے کی یا اس پر پوشیدہ راز نہیں کھلیں گے۔

Darwazay Par Tala Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں دروازے پر تالا لگا دیکھتا ہے۔ تو یہ اس کی بیوی کے فوت ہونے کی تکلیف و مصیبت اٹھانے کی۔ اور مفلس ہونے کی نشانی ہے۔

Darwaza Tota Dekhna

اور خواب میں دروازہ ٹوٹا ہوا دیکھنا یہ گھر کے ویران ہونے۔ بے آباد ہونے کی۔ اور اگر دروازہ گرا ہودیکھے۔ تو یہ اس کی اپنی موت کی دلیل ہے۔ اور گھر کا دروازہ ٹوٹا ہوا دیکھنا بڑی مصیبت۔ اور بڑے رنج کی نشانی بھی ہوتی ہے۔

Darwaza Jal Jana

خواب میں گھر کا دروازہ جل جانا یہ گھر کے سربراہ پر مصیبت آنے کی کی طرف اشارہ ہوتا ہے۔ یا پھر اس کی بیوی کی موت کی علامت ہے۔ اس کا گھر ویران ہوگا۔ یا کسی مرض میں مبتلا ہونے کی اور خواری و ذلت کی دلیل ہے۔

Darwaaza Girna

اور خواب میں دروازہ گرنا یہ گھر کے سربراہ پر کوئی مصیبت آنے کی دلیل ہے۔

Darwaza Chota Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا دروازہ چھوٹا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے گھر والوں کو آفت پہنچے گی۔ اور دروازہ چھوٹا دیکھناگھر والوں مصیبت آئےگی۔ اور دکھ میں پڑ جایئں گے۔

Chandi Ka Darwaza Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں چاندی کا دروازہ دیکھے تو یہ اس بات کی نشانی ہے۔ کہ وہ شخص مال و نعمت پائے گا۔ دینوی حاجات سے فارغ و مطمئن ہوگا۔ اور اسیطرح خواب میں سونے کا دروازہ دیکھنا۔ یہ عورت خوش جمال ملنے کی مگر غربت آنے کی دلیل ہے۔

اور خواب میں چمکتا ہوا دروازہ دیکھنا یہ سخاوت اختیار کرنے کی مشہور ہونے۔ اور شہرت حاصل کرنے کی علامت ہے۔

Lohay Ka Darwaza Dekhna

اگر دروازہ لوہے کا دیکھے تو یہ جد و جہد اور مشقت سے روزی کمانے کی دلیل ہے۔

Khobsorat Darwaza Dekhna

اور خواب میں دروازہ منقش دیکھنا یہ دولت و عزت پانے کی اور اہل علاقہ کا سربراہ ہونے کی اور صاحب تدبیر ہونے کی دلیل ہے۔ اور دروازہ خوبصورت دیکھنا یہ عورت ماہ جبین ملنے کی علامت ہے۔

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Darwaza Dekhna Ki Tabeer. Aur Khawab Mein Shehar Ka Darwaza Dekhna.Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page