Khwab Mein Zakhm Dekhne Ki Tabeer In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Zakhm Dekhne Ki Tabeer In Urdu. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. To Kisi Ka Khwab Mein Paon Py Zakham Dekhna. Khwab Mein Jisam Par Zakham Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Apne Ap Ko Zakhmi Dekhna. Hath Pe Zakham Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Sar Zakhmi Dekhna. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Zakhmi Bacha Dekhna. Zakham Bharta Dekhna. Khwab Mein Zakham Par Marham Lagna. Chehray Par Zakahm Dekhna. Zakham Se Khoon Behna. Khwab Mein Zakhmi Hoont Dekhna. Kisi Ko Zakhmi Dekhna Ki Tabeer.

Khwab Mein Zakhm Dekhne Ki Tabeer In Urdu

اگرکوئی خواب میں زخم دیکھتاہےتویہ رنج و غم اول تکلیف اٹھائےگا۔اگرپیپ بھی دیکھےتومال حرام پائےگا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ زخم کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)فتح پانا(۲)خیر و منفعت(۳) مال کا نقصان۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے ۔ اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کے زخم لگا ہے اور خون آلود ہو گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان واقع ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے زخم سے خون جاری ہے اور اس کا جسم خون آلود ہو گیا ہے دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا

Khwab Mein Jisam Par Zakham Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر زخم ہے اور خون کا نشان ظاہر ہے دلیل ہے کہ زخم لگانے والے پر فتح پائے گا اور خیر و منفعت حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا جسم آلودہ نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ زخم لگانے والا اس کو کسی گناہ یا تہمت کے ساتھ متہم کرے گا ۔

Khwab Mein Paon Py Zakham Dekhna

اگر کوئی خواب میں اپنے پاؤں پے زخم دیکھتا ہے. تو دلیل ہے کہ اس کو غم اور مصیبت پہنچے گی. اگر کوئی خواب دیکھنے والا خواب دیکھتا ہے کہ اس کا بایاں پاؤں زخمی ہوا ہے. تو یہ زراعت سے حاصل شدہ مال پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Apne Ap Ko Zakhmi Dekhna

اگر کسی نے خواب دیکھا کہ اس کو کسی شخص نے زخمی کیا ہے. اور اس كے اعضاء کو بدن سے جدا کیا ہے تو تعبیر ہے کہ یہ مارنے والا شخص صاحب خواب حق بات کی بنیاد پر مسلط ہو گا. اگر اس زخم سے خون جاری ہوا تو مارنے والے كے لیے گناہ کی دلیل ہے. اور خواب دیکھنے والے كے لیے اَجْر کا باعث ہے. اگر خواب دیکھنے والے کو کوئی انسان زخمی کرے تو جس کو زخمی کیا گیا. اس کو زخمی کرنے والے کی طرف سے مصیبت پہنچی گی. اور زخمی کرنے والا زخمی ہونے والے پر کینہ رکھنے والا بھی ہو گا. اور اگر دیکھا کہ مرنے والا اس كے خون سے لت پت ہے. تو دلیل ہے کہ مرنے والا گناہوں کا مرتکب ہو گا. اور بقدار خون حرام مال حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Hath Pe Zakham Dekhna

اگر کسی نے خواب میں دائیں ہاتھ پر زخم دیکھا ہے. تو مرد رشتے داروں کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے. اور اگر کوئی خواب میں دائیں ہاتھ كے انگوٹھے پر زخم دیکھے. تو یہ قرض كے مسلط ہونے اور اس كے خلاف دستہ ویز لکھے جانے اور غم میں مبتلا ہونے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Sar Zakhmi Dekhna

سَر پر زخم مالی نقصان کی دلیل ہے. خواب دیکھنے والے کو چاہیے کہ ایسا خواب دیکھنے كے بعد اپنی حفاظت کرے. کسی نے خواب دیکھا کہ اس كے سَر پر زخم لگا ہے اور اس سے خون نہیں نکلا تو دلیل ہے. کہ وہ کسی ایسے شرف اور فضیلت كے قریب پہنچ گیا جو عنقریب اس کو پہنچنے والا ہے. سَر میں زخم ہو کر خون بہنے لگنا ایسا مال ملنے کی طرف اِشارَہ ہے. کہ جس کا اثر اس پر واضح ہو۔

Khwab Mein Zakhmi Bacha Dekhna

اگر کوئی خواب میں زخمی بچہ دیکھتا ہے تو یہ آنے والی مصیبت اور تکلیف کی طرف اشارہ ہوتا ہے. اِس لیے حفاظت کا انتظام کرنا چاہیے۔

Khwab Mein Zakham Bharta Dekhna

غم و اندیشہ سے نجات پائے گا اور تکلیف دور ہو گی۔

Khwab Mein Zakham Par Marham Lagna

اگر کوئی خواب میں زخم پر مرہم لگاتا ہے. تو دلیل ہے کہ حوصلہ دیگا اور ہمدردی کرے گا اور جس کو لگے گا اس کا مدد گر ہو گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Oont Dekhna Kaisa Hai in Urdu

Khwab Mein Chehray Par Zakahm Dekhna

اسی قدر غم اور دکھ کھائے گا اور اگر اپنے چہرے پر خراش دیکھے دلیل ہے. کہ اس كے کام میں خلل پرے گا

Khwab Mein Zakham Se Khoon Behna

اگر کوئی خواب میں زخم سے خون بہتا ہوا دیکھے تو یہ سچ بولنے والا صادق. دیانت دار ہو گا. اور اگر زخم سے خون نہ نکلے تو جھوٹ بولے گا۔

Khwab Mein Zakhmi Hoont Dekhna

اگر کوئی دیکھے کہ اپنا لب دانتوں میں پکڑ کر زخمی کیا ہے. تو دلیل ہے کہ اس کا جھگڑا ہو گا جس سے ہلاکت کا خوف ہو گا۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page