Khwab Mein Aankh Dekhna Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Aankh Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Khud Ko Na Beena Dekhna. To Kisi Ki Khwab Mein Aankh Andhi Hona. Khwab Mein Aankhon Mein Surma Lagana. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Aankh Ki Benai Kamzor Hona. Jisam Par Bhot Si Aankhain Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Mazeed Khwab Mein Aankh Nikalte Dekhna. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Lohe Ki Aankh Dekhna. Aur Khwab Mein Aankh Par Waram Dekhna. Aik Aankh Dekhna . Siyah Aankh Dekhna. Khwab Mein Aankh Ka Safaid Ho Jana. Aankh Se Khoon Ana. Aur Khwab Mein Ankh Sy Ansoo Behna.

Khwab Mein Aankh Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھ کا دیکھنا ایک بینا مرد کو دیکھنا ہے کہ جس سے راہ ہدایت پائے گا۔ آنکھ کا دیکھنا صاحب نظرعقلمند اور دین میں بزرگ ہوگا۔ اور گلابی آنکھ فرزند ہے۔

Khwab Mein Khud Ko Na Beena Dekhna

اور اگر دیکھے کہ خود نا بینا ہو گیا ہے تو دلیل ہے. کہ راہ ہدایت سے گم ہو گا یا اس کا فرزند مرے گا ۔

Khwab Mein Aankh Andhi Hona

اور اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ اندھی ہو گئی ہے۔ تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا نصف دین ضائع ہو گیا ہے یا اس نے بہت بڑا گناہ کیا ہے۔ یا اس کے ایک ہاتھ یا ایک پاؤں یا جسم کے ایک حصے پر مصیبت آئے گی یا اس کے کام کا نصف خراب ہو گا ۔

Khwab Mein Aankhon Mein Surma Lagana

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آنکھ میں سرمہ لگایا ہے. تو دلیل ہے کہ دین کی اصلاح تلاش کرتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ سرمے سے اس کا مقصد زینت اور آرائش ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے آپ لوگوں کے سامنے با امانت اور دین دار ظاہر کرتا ہے. تاکہ ان میں عزت پائے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے سرمہ دیا ہے. تا کہ آنکھ میں ڈالے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔

Khwab Mein Aankh Ki Benai Kamzor Hona

اور اگر دیکھے کہ اس کی بینائی کمزور ہو گئی ہے تو دلیل ہے. کہ وہ ظاہر اور باطن میں دورویہ منافق ہے۔

Khwab Mein Jisam Par Bhot Si Aankhain Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی آنکھیں ہیں اور سب چیزوں کو کامل طور پر دیکھتا ہے. تو یہ اصلاح دین کی دلیل ہے اور شریعت کے فرائض اور سنتیں اچھی طرح سے بجا لاتا ہے۔ علم میں ترقی ہوگی، ہردلعزیز ہوگا، مشہور عام ہوگانیک نام ہوگا۔

Khwab Mein Aankh Nikalte Dekhna

اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی آنکھ نکال دی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ جس چیز سے اس کی آنکھ روشن تھی ، جیسے عورت ، فرزند ، مکان ، باغ اس کی نظر سے غائب ہو جائے گا۔ آنکھ نکالتے دیکھنا دکھ اٹھائےگا راحت چھٹ جائےگی۔ اورتکلیف میں مبتلاہوگا۔ اور اگر اپنی دونو ں آنکھیں نکلی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ دین شریعت سے بے بہرہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اپنا ہاتھ بڑھا کر اس کی ایک آنکھ نکالی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کو راہ سے لے جا ئے گا۔ دکھ اٹھائے گا راحت مٹ جائےگی تکلیف میں مبتلا ہوگا۔

Khwab Mein Lohe Ki Aankh Dekhna

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر لوہے کی آنکھ دیکھے۔ تو دلیل ہے کہ اس کا پردہ پھٹے گا اس کانقصان ہوگا۔

Khwab Mein Aankh Par Waram Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کی دونوں آنکھوں پر ورم ہے کہ آنکھ کھل نہیں سکتی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ مخالف آدمی کی صحبت میں بیٹھے گا ۔ اور اگر آنکھ کے نور میں ضعف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو طاعت کرنے میں نقصان پہنچے گا ۔

Khwab Mein Aik Aankh Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے کے درمیان ایک آنکھ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ دین کے بارے میں اپنی زبان سے نا لائق باتیں کرے گا ۔

Khwab Mein Siyah Aankh Dekhna

اور کوئی دیکھے کہ اس کی آنکھ سیاہ ہوگئی ہے ۔ تو یہ بدی اور حال کے بدلنے کی دلیل ہے ۔ فرمان حق ہے :و نشحر المجر مین یو مئذ زر قا(اور ہم گنہگاروں کو قیامت کے دن گربہ چشم کرکے اٹھائیں گے)۔ اور اگر دیکھے کہ آنکھ سیاہ ہو گئی اور سفیدی نہیں رہی ۔ تو دلیل ہے کہ متکبر ہو گا۔

Khwab Mein Aankh Ka Safaid Ho Jana

اور اگر دیکھے کہ اس کی دونو ں آنکھیں سفید ہو کر پھر سیاہ ہو گئی ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا کسی سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں سفیدی ہے تو دلیل ہے غم و اندوہ میں مبتلاہو گاجس قدر سفیدی زیادہ دیکھے اسی قدر پریشان ہوگا۔

Khwab Mein Aankh Se Khon Ana

اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ سے خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم ہو گا یا اس کے مال کا نقصان ہو گا۔

Khwab Mein Aankh Ka Kaan Ho Jana

حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی آنکھ کان ہو گئی ہے اور کان آنکھ ہو گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ لڑکی والی عورت کرے گا اور دونوں سے جماع کرے گا ۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Murde Ko Dekhna Kaisa Hai

Khwab Mein Aankhon Mein Gard Dekhna

اگر کوئی خواب میں اپنی آنکھ میں گرد دیکھے تو یہ بغیر مشقت و تکلیف کے مال حلال پائےگا ۔

Khwab Mein Ankh Sy Ansoo Behna

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ سے سرد آنسو بہتے ہیں۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص شادی اور خوشی دیکھے گا۔ اور اگر معمولی آنسو بہتے دیکھے تو لیل ہے کہ غمگین اور درد مند ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں آنکھوں سے آنسووں کادیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (1)شادی اور خوشی۔(2)غم و اندوہ۔ (3)نعمت۔

Khwab Mein Aankh Roshan Dekhna

کسی بزرگ سے فیض حاصل ہو، متقی و پرہیز گار ہوگا،عاقبت نیک ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھیں روشن ہیں اور لوگ معلوم کرتے ہیں کہ اندھی ہے یا اندھیرا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کے دین کا باطن ظاہر سے بہتر ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page