Khawab Mein Bheriya Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Bheria Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Bheriye Se Larna. To Kisi Ka Khawab Mein Bheriye Ka Doodh Pina. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Bheriye Ka Gosht Khana. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khawab Mein Bheriye Ko Marna. Aur Ap Parhein Ge Khawab Mein Bheriye Ka Sar Pana. Bheria Ghar Mein Dekhna. Khawab Mein Bheriye Ka Shikaar Karna. Bheriye Ka Ghar Mein Nuqsan Karna. Bheria Bistar Mein Chhupa Dekhna.

Khawab Mein Bheriya Dekhna kaisa Hy

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ بھیڑیا خواب میں جھوٹا اور ظالم بادشاہ ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بھیڑئیے کو دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ (۱)ظالم بادشاہ(۲)جھوٹ بولنے والی عورت(۳)اگر مادہ بھیڑیا ہے تو کمزور دشمن ہے۔ خواب میں بھیڑیا دیکھناظالم بادشاہ سے یا دشمن سے صدمہ اٹھائےگا۔ جو ظاہر میں دوست اور باطن میں دشمن ہوگا وہی نقصان پہنچائے گا۔

Khawab Mein Bheriye Se Larna

اگر دیکھے کہ وہ بھیڑئیے کے ساتھ لڑائی کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بادشاہ یا کسی اور لڑائی جھگڑا ہو گا۔

Khawab Mein Bheriye Ka Doodh Pina

اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑئیے کا دودھ پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو ترس و خوف ہو گا۔ یا کسی کام کی کفایت اس سے ہو گی۔

Khawab Mein Bheriye Ka Gosht Khana

اور اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑئیے کا گوشت کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر ظالم بادشاہ سے مال حرام اور منفعت پائے گا۔

Khawab Mein Bheriye Ko Marna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس نے بھیڑئیے کو مارا ہے دلیل ہے۔ کہ اہل اسلام اس سے منہ پھیریں گے اور اس میں کچھ خیر نہ ہو گی۔ خواب میں بھیڑئیے کو مارنادشمن سے چھٹکاراحاصل ہوگا۔ یاتکلیف سے نجات پائےگا۔ اور بعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ دشمن کو مغلوب کرے گا۔

Khawab Mein Bheriye Ka Sar Pana

اور اگردیکھے کہ اس نے بھیڑئیے کا سر پایا ہے اور اس کو کسی نے دیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر شرف اور بزرگی پائے گا۔

Khawab Mein Bheria Ghar Mein Dekhna

خواب میں بھیڑیا گھر میں دیکھنا اگر کوئی خواب میں اپنے گھر میں بھیڑئیے کو دکھتا ہے۔ تو یہ کسی چھپے ہوئے پوشیدہ دشمن کا پتا چلے گا کہ کون دشمن ہے۔

Khawab Mein Bheriye Ka Shikaar Karna

خواب میں بھیڑئیے کا شکار کرنا اس کی تعبیر یہ ہے کہ پرانے ٹھگ پر قابو پائے گا۔ اور کسی دھوکہ باز فقیر یا عالم سے بچے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Aag Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi

Khawab Mein Bheriye Ka Ghar Mein Nuqsan Karna

اور اگر دیکھے کہ بھیڑئیے نے اس کے گھر میں آ کر نقصان کیا ہے۔ دلیل ے کہ اس کو بادشاہ سے نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ نقصان نہیں ہوا ہے۔ تو دلیل ہے کہ مہربان بادشاہ سے نفع پائے گا اور بادشاہ اس کا مہمان ہو گا۔

Khawab Mein Bheria Bistar Mein Chhupa Dekhna

حضرت جابرمغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ بھیڑیا اس کے بستر میں چھپا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے خاندان والوں کے ساتھ فساد کرے گا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page