Khawab Mein Chaabi Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Mein Ap Parhen Gy Khawab Mein Chaabi Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Chaabi Ko Ghuma Kar Tala Kholna. To Kisi Ka Khawab Mein Bohat Ziyada Chabiyan Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Bahisht Ke Darwaaze Ki Chaabi Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khawab Mein Lohay Chaabi Dekhna. Aur Ap Parhein Ge Khawab Mein Tanbay Ki Chaabi Dekhna. Aur Khawab Mein Lakri Ki Chaabi Dekhna. Sone Ki Chaabi Dekhna. Chaabi Se Darwaza Kholna. Khawab Mein Chaabi Ka Totna. Is Ke Elawa Khawab Mein Aik Chaabi Se Kai Talye Kholna. or Khawab Mein Aik Chaabi Se Kai Talye Kholna.

Khawab Main Chaabi Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی کا دیکھنا مرد ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی خیر کے دروازے کا کھلنا اور شر کے دروازے کی بندش ہے۔ اور یہ بھی کہتے ہیں کہ چابی حق تعالیٰ سے دعا اور استغفار اور مراد کا مانگنا ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چابی آٹھ وجہ پر ہے۔ (1)کاموں کی کشادگی (2)غم سے فراغت(3)بیماری سے شفا(4)مراد کا پانا (5)دین کی قوت (6)حج گزارنا (7)دعا کی قبولیت (8)علم کا جاننا۔

Khawab Mein Chaabi Ko Ghuma Kar Tala Kholna

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ چابی گھما کر تالا کھولا ہے اور دروازہ کھل گیا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے بستہ کام کشادہ ہوں گے اور دشمن پر فتح پائے گا۔

Khawab Mein Bohat Ziyada Chabiyan Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں بہت سی چابیاں ہیں۔ دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس قدر چابیاں زیادہ ہوں گی مال زیادہ ہو گا۔

Bahisht Ke Darwaaze Ki Chaabi Dekhna

اور اگر دیکھے کہ بہشت کے دروازہ کی چابی اس کے ہاتھ میں ہے تو دلیل ہے کہ دین میں بادشاہ ہوگا۔

Khawab Mein Lohay ki Chaabi Dekhna

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی چابی ہے تو قوت اور نیکی پر دلیل ہے۔

Khawab Mein Tanbay Ki Chaabi Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بھرت یا تانبے کی چابی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی بات جاری ہوگی۔

Khawab Mein Lakri Ki Chaabi Dekhna

اور اگر اس کے پاس لکڑی کی چابی ہے تو تھوڑی نیکی پر دلیل ہے۔

Khawab Mein Sone Ki Chaabi Dekhna

اور اگر اس کے پاس سونے یا چاندی کی چابی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بول بالا ہو گا اور بیان کرتے ہیں کہ اس کو خزانہ ملے گا۔

Khawab Mein Chaabi Se Darwaza Kholna

اور اگر دیکھے کہ چابی سے دروازہ کھولا ہے۔ دلیل ہے کہ رزق میں فراخی ہوگی اعلی عہدہ سے سرفراز ہوگا۔ اور شادی کرےگا۔

Khawab Mein Chaabi Ka Totna

اور اگر دیکھے کہ چابی تالےمیں ٹوٹی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی دعا خالص نہ ہو گی۔

مزید تعبیرات

Khawab Main Gumbad Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khawab Mein Aik Chaabi Se Kai Talye Kholna

اور اگر دیکھے کہ ایک چا بی سے کئی تالے کھول کر دروازے کھولے ہیں۔ دلیل ہے کہ خوب صورت عورت سے نکاح کرے گا۔

Khawab Mein Aik Chaabi Se Kai Talye Kholna

حضرت حافظ معبر رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی اپنے ہاتھ میں چابی دیکھے۔ دلیل ہے کہ نمازی ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس کی چابی گری ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب نماز میں کاہل اور سست ہو گا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page