Khawab Main Makhi Dekhna ki Tabeer In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Main Makhi Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khawab Main Makhi Ka Aankh Aur Mun Mein Jana. To Kisi Ke Khawab Main Makhi Ka Kaan Mein Ghusna. Aur Is Ke Elawa Khawab Main Makhi Khana. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Makhi Ki Awaaz Sunna. Ghar Mein Makhiyan Dekhna. Makhion Ko Ghar Se Bahar Nikaalna. Khawab Main Makhion Ka Katnaa. Aur Khawab Main Makhi Ko Marna.

Khawab Main Makhi Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مکھی کمینہ اور مفلس شخص ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مکھی حاسد اور کمینہ شخص ہے۔ اور خواب میں مکھی کو ہر کوئی ناپسند کرتا ہے اور اس عورت کی طرف اشارہ کر سکتا ہے جو بے حیائی میں بہت مستقل ہے۔

Khawab Main Makhi Ka Aankh Aur Mun Mein Jana

اگر دیکھے کہ مکھیاں اس پر جمع ہوئی ہیں یا اس کی آنکھ اور منہ میں جاتی ہیں۔ دلیل ہے کہ خواب والا کسی کمینے شخص سے مال حاصل کرے گا لیکن نقصان پائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے گرد مکھیاں جمع ہوئی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا کام حاسد لوگوں سے پڑے گا۔ خواب میں بہت سی مکھیاں دشمنوں کے جمع ہونے اور ان کے چھپنے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

Khawab Main Makhi Ka Kaan Mein Ghusna

اور اگر دیکھے کہ مکھی اس کے کان میں گھسی ہے۔ دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص سے بری بات سنے گا۔ جس سے اس کا دل کوفتہ ہو گا۔

Khawab Main Makhi Khana

اگر کوئی خواب میں مکھی کو کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ حرام مال کھائےگا۔

Khawab Main Makhi Ki Awaaz Sunna

اگر دیکھے کہ وہ مکھی کی آواز سنتا ہے۔ دلیل ہے کہ لوگوں کو شور کرتا ہوا سنے گا۔

Khawab Main Ghar Mein Makhiyan Dekhna

اور اگرخواب میں دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی مکھیاں پھرتی ہیں۔ دلیل ہے کہ لوگ اس کی باتیں کریں گے۔ اور گھر میں بہت سی مکھیوں کا دیکھنا دشمنوں کی موجودگی کی علامت ہے جو گھر اور اس کے خاندان میں برائی چاہتے ہیں اور اسی پر جمع ہوتے ہیں۔ اور گھر میں بہت سی مکھیوں کا خواب بہت زیادہ حسد کرنے والوں اور نفرت کرنے والوں کی تعداد کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

Khawab Main Makhion Ko Ghar Se Bahar Nikaalna

اور مکھیوں کو گھر سے باہر نکال دیتا ہے۔ خواب حسد سے چھٹکارا پانے یا پریشانیوں اور تکلیفوں سے چھٹکارا پانے کی علامت ہے۔ اور خواب میں گھر سے مکھیوں کا نکلنا خواب دیکھنے والے کے خاندان یا معاش کے مسائل ختم ہو جائیں گے۔

Khawab Main Makhion Ka Katnaa

اور اگر دیکھے کہ اس کو مکھیاں کاٹتی ہیں دلیل ہے کہ کمینے لوگ اس کے خویشوں پر حسد کریں گے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Moallam Ustaad Dekhna Ki Tabeer in Urdu

khwab Mein Shehad Dekhna ki Tabeer in Urdu

Khawab Main Makhi Ko Marna

اور اگر دیکھے کہ اس نے مکھی کو مارا ہے دلیل ہے کہ حاسدوں کو مغلوب کرے گا۔

Khawab Main Makhi Makhion Ka Zameen Mein Jana

اور اگر دیکھے کہ مکھیاں زمین کے نیچے جاتی ہیں دلیل ہے کہ حاسد اس کا جمع کیا ہوا مال لیں گے اور خزانہ کریں گے اور اس کو نقصان دیں گے۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page