Khwab Mein Mekh Dekhna ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Mekh Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Mukhtalif Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example.Khwab Mein Pusht Par Meekh Marna. To Kisi Ka Khwab Mein Meekh Ghar Ke Darwaze Pe Dekhna. Isi Taranh Khwab Mein Lakri Ki Meekh Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Sutoon Ya Lakri Mein Meekh Lgana. Darakht Par Meekh Lgana. Lohay Ki Meekh Dekhna. Khwab Mein Sonay Ya Chandi Ki Meekh Dekhna.

Khwab Mein Mekh Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں میخ بھائی ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے دیوار میں میخ لگائی ہے دلیل ہے۔ کہ اس کا بھائی میخ لگائی جگہ پر کسی کو پکڑے گا۔ کیونکہ دیوار تاویل مرد ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں میخ تمام چیزوں میں بزرگی اور دین و دنیا کا مرتبہ ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں میخ کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1) برادر (2) فرزند (3) دوست (4) عورت سے نکاح کرنا۔

Khwab Mein Pusht Par Meekh Marna

اور اگر دیکھے کہ اس نے پشت پر میخ ماری ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی پشت سے فرزند پیدا ہو گا جو بادشاہ بنے گا۔ یا پورے شرف اور بزرگی کو پہنچے گا یا زاہد ہو گا۔ کہ جس کا نام تمام عالم میں مشہور ہو گا۔

Khwab Mein Meekh Ghar Ke Darwaze Pe Dekhna

اور اگر دیکھے کہ میخ اس کے گھر کے دروازے پر ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا۔ اور اگر اپنے گھر سے میخ اکھاڑ ک باہر پھینکی ہے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے۔

Khwab Mein Lakri Ki Meekh Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی یا لوہے۔ یا چاندی یا تانبے یا ہڈی کی میخ ہے دلیل ہے۔ کہ یہ دوقسم ہے۔ ایک یہ ہے کہ عورت کرے گا۔ دوسرے یہ ہے کہ کسی کو دوست بنائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر میخ بھرت کی یا تانبے کی ہے اس کی تاویل نیک ہے۔

Khwab Mein Sutoon Ya Lakri Mein Meekh Lgana

اور اگر دیکھے کہ اس نے ستون یا لکڑی میں میخ لگائی ہے۔ دلیل ہے کہ موافق شخص سے دوستی کرے گا۔

Khwab Mein Darakht Par Meekh Lgana

اور اگر درخت پر میخ لگائی ہے اور قرار پائی ہے اور احتیاط کیا ہے۔ کہ کیسے درست لگی ہے۔ اس کی تاویل درخت سے درستی یا نکاح یا بخشش یا ملاقات ہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Mehman Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Khwab Mein Lohay Ki Meekh Dekhna

اور اگر لوہے یا ہڈی کی ہے تو نیکی اور قوت پر دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لوہے کی میخ ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا۔ جو بادشاہی کے قابل ہو گا۔ اور اگر فرزند نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو علم اور دانش عطا کرے گا۔ اور اگر اہل علم سے نہیں ہے دلیل ہے کہ اہل علم سے پیار کرے گا۔

Khwab Mein Sonay Ya Chandi Ki Meekh Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس نے سونے یا چاندی کی میخ زمین میں ٹھونکی ہے۔ دلیل ہے کہ اپنی کمائی سے دولت مند ہو گا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page