Khwab Mein Qenchi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Qenchi Dekhna Ki Tabeer is khwab ki tabeer ye hai kh qenchi dekhna koi cheez bantny wala mard hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Qenchi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ قینچی خواب میں بانٹنے والا مرد ہے۔ امام جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قینچی دیکھنی تین وجہ پر ہے: (1) تقسیم کرنے والا مرد (2) مرد نیک اصل (3) نا موافق دوست ۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں قینچی نیک نام اور نیک اصل مرد ہے۔ جو ان سے دوستی کرے گا اور اس کی دنیا اور دین کی زیادتی ہو گی۔

Qenchi Se Kapra Katna

اگر دیکھے کہ اس کے سر کے بال یا کپڑا قینچی سے کاٹا ہے۔ دلیل ہے کہ یہ سب نیک ہو گا۔ اگر قینچی سے کپڑا کاٹا ہےتو قبیلہ میں انتشار پیداکرےگا۔ اورنادان دوست پائےگا۔

مزید تعبیرات

Khawab Mein Likhna Dekhna ki Tabeer in urdu

Qenchi Kharidna

اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے قینچی دی ہے یا اس نے خریدی ہے۔ اگر اس کےہاں لڑکا ہے تو اور لڑکاپیدا ہو گا۔ اور اگر لڑکی ہے تو اور لڑکی پیداہوگی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے قینچی دی ہے۔ یا اس نے خریدی ہے یا اس نے پائی ہے۔ اگر اس کے پاس گھوڑا ہے تو اور گھوڑا خریدے گا پائے گا۔ اور اگرا س کے پاس ملک ہے تو اور ملک پائے گا۔ جو کچھ پاس ہے وہی کچھ اور ملے گا۔

Qainchi Zeng Alood Dekhna

اگر کوئی خواب میں زنگ آلود قینچی دیکھتاہے تو یہ رنج و غم میں مبتلا ہو گا کاروبار میں زوال آئےگا۔

Qainchi Aasman Se Utrna

اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ قینچی اس کےپاس آسمان سے اتری ہے۔ تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس عمر اب ختم ہو جائے گی۔ یعنی اس کاانتقال ہوجائےگا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page