Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Talaq Dena Divorce Ki Tabeer. IIs Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Daleel Hai Ke Martabay Aur Izzat Se Giray Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.
Talaq Dena Divorce Ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمتہ الله علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے عورت کو طلاق دی ہے اور اس کی ایک ہی عورت ہے دلیل ہے کہ مرتبے اور عزت سے گرے گا اور اگر اس کی اس عورت کے سوا اور عورت بھی ہے دلیل ہے کہ اس کے مرتبے میں اور عزت میں بھی کمی ہو گی۔ بعض نے کہا طلاق دینا بادشاہ کو چھوڑنےکی دلیل ہے۔
حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ اس نے عورت کو طلاق دی ہے دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمان ہو گا۔
Talaq Shuda Se Nikah Karna
اگر خواب میں طلاق شدہ عورت سے نکاح کرتا ہے تو یہ کسی کا مال اپنے قبضے میں کرنے کی علامت ہے۔ اور عیش و عشرت پانے کی دلیل ہے۔
Talaq Nama Lekhna
خواب میں طلاق نامہ لکھنا عزت و مرتبہ میں کمی واقع ہونے کی اور دولت ہاتھ سے جانے کی دلیل ہے۔
Khalla Karna
اور خواب میں خلع کرنا (یعنی عورت سے مال لے کر طلاق دیا) دولت مندی ہے فرمان حق تعالی نے وان يتفر قايغني الله كلامن سعته ( اور اگر عورت مرد جدا ہو جائیں تو اللہ تعالی ہر ایک کو اپنی کشائش سے بے نیاز کرے گا) |
Ghair Shadi Shuda Ka Talaq Dena
غیر شادی کا خواب میں طلاق کا لفظ استعمال کرنا جس عمل میں ہے اس کو چھوڑنے کی علامت ہے۔
Shadi Shuda Ka Talaq Dena
اور متزوج کا خواب میں طلاق دینا معیشت کے ختم ہونے یا مر جانے پر دلالت کرتا ہے خصوصا اگر مریض ہوتو مرنے پر ہی دلالت کرتا ہے۔
Apni Biwi Ko Talaq Dena
خواب میں اپنی بیوی کو طلاق دینا کبھی مستغنی ہونے پر بھی دلالت کرتا ہے۔ فرمان حق تعالی نے وان يتفر قايغني الله كلامن سعته ( اور اگر عورت مرد جدا ہو جائیں تو اللہ تعالی ہر ایک کو اپنی کشائش سے بے نیاز کرے گا)
Apni Biwi Ko Talaq Rajee Dena
خواب میں بیوی کو طلاق رجعی دینا. اپنے پیشے کو چند ایام کے لئے دوبارا کرنے کی نیت سے چھوڑنے پر دلالت کرتا ہے۔ طلاق بائنہ دینا اپنے پیشے کو ترک کرنے اور دوبارہ نہ کرنے کی نیت سے چھوڑنے پر دلالت کرتا ہے۔ اور طلاق سنت دینا حتی کہ تین حیض مکمل ہوئے تو مستغنی ہونے کے بعد اپنے کام کو چھوڑنے کی دلیل ہے۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Aazan Dena Ki Tabeer In Urdu
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق۔ بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.