Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu

Is article main ap parhen gy Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu. Is k sath sath  khwab mein dant se khoon nikalna ya  bachy k dant dekhna aur boht se tabeeren. Dant tootna khwab ki tabeer in urdu mein aur khwab mein dant main keera dekhna k abry mein bhi parhiye. khwab mein dant tootna ki tabeer in urdu parhen. khawab ki tabeer about broken teeth.

حضرت امام جعفر صادق ؒ کے بقول خواب میں دانت دیکھنے کی  چھ وجوہات ہیں۔1۔مال۔2۔جدائی ۔3۔رشتہ دار۔4۔منافع۔5۔غم ۔ 6۔نقصان. انسانی وجود میں دانت بہت اہم جزو ہے. جن سے ہم کھاناچباتے اور ہضم کرتے ہیں۔اگر دانت تکلیف میں ہوتو پورا وجود بے حد تکلیف برداشت کرتاہے. اس اعتبارسے دانت کوخواب میں دیکھنا بھی خاصا اہم اور قابل غور وفکر ہے. اکثر علماءِ تعبیر نے دانت کو اہل بیت یاخاندان سے تعبیر کیایے۔

Khwab Mein Dant Ka Tootna Kaisa Hai in Islam

اس حوالے سے حضرت دانیال علیہ السلام کاقول واضح ہےکہ دانت اہل بیت یعنی خاندان کی علامت ہیں. اوپر کے دانت خاندان کے مردوں اور نیچے کے دانت خواتین کی علامت ہیں. سامنے والے دانت باپ بھائیوں بیٹوں جبکہ پہلوکے دانت چچا،چچازاد کی دلیل ہیں۔دیگر دانت دور کے رشتہ داروں کی علامت ہیں۔حضرت ابراہیم کرمانیؒ نے لکھاہے کہ دائیں آنکھ کے مقابل اوپر کے دانت نر اولاد اور نیچے کے مادہ اولاد کی علامت ہیں۔جبکہ بعض دیگر اہل تعبیر نے دائیں طرف کے اگلے دانتوں کو باپ اور اس کی نسبت کے رشتوں سے نسبت دی ہے۔اوربائیں طرف کے دانتوں کو ماں اور اس کی نسبت کے رشتوں کی دلیل بیان کیاہے۔

Khwab Mein Dant Tootna Ki Tabeer In English

Agar koi khawab mein samnay walay daant hiltay dekhe. To isi nisbat ke rishta daaron mein kisi ki bemari ki alamat hai . Aur agr khwab mein samnay ke daant tadaad mein ziyada nzraayin. To imkan ghalib hai ke un qareebi rishton mein koi barri khushi hogi.

Khwab Mein Dant Ka Tootna Kaisa Hai In Islam

Khwab Mein Dant Ka Tootna Tabeer in Urdu

اگردیکھے کہ دانتوں کے پہلومیں نیادانت اُگا ہے۔ اگر اوپرہے توبیٹے کی نوید ہے۔اور اگر نیچے ہے تو لڑکی پیداہوگی۔اگردیکھے کہ کوئی دانت اکھاڑا ہے تو علامت ہے کہ انہی رشتوں میں سے کسی سے قطع تعلقی پیداہوگی. اگر دیکھے کہ تمام دانت گرے اور دوبارہ ظاہرہوگئے۔تو اہل وعیال کی ہلاکت کی دلیل ہے۔

اگردیکھے اس کے دانت ہتھیلی یاجھولی میں گرے ہیں۔تو خاندان میں برکت کی دلیل ہے. اور علامت ہے کہ خاندان کویکجا اور متحد رکھے گا۔ اگردانتوں سے خوشبو دیکھے توعلامت ہے رشتہ داروں میں عزت پائے گا۔اور تعریف سے یاد کیاجائے گا۔اگر بدبودیکھے تو اس کے الٹ تعبیر ہوگی۔

اگردیکھے کہ تمام دانت نیچے کی طرف ہیں۔اگر اہل اصلاح ہے تو نیکی اور خیر کی علامت ہے۔اگر اہل شر میں سے ہے تو تعبیر الٹ ہوگی۔ اگردیکھے کہ اس کے دانت چاندی،کانچ یاٹھیکری کے ہیں۔تو اس کی ہلاکت پردلیل ہے۔

Khawab Main Danton Ky Girny Ki Tabeer

اگردیکھے کہ دانت درد کرتے ہیں۔تو یہ غم واندوہ کی دلیل ہے۔اگر دیکھے کہ دانت زرد ہوگیاہے. تو اسی نسبت کے رشتہ داروں میں کوئی بیمار ہوگا. دانت کوسیاہ دیکھے توعلامت ہے کہ تکلیف پہنچے گی۔اگر دیکھے کہ سب دانت گرگئے اور منہ میں پتھر رکھاہے. توعلامت ہےکہ لمبی عمر پائے گا۔اور زیادہ رشتہ دار اس کے سامنے وفات پائیں گے۔

حضرت جابر مغربی ؒ نے فرمایاکہ اگر دیکھے کہ دانت میں درد ہے اور اسے اپنے ہاتھ سے اکھاڑ کرپکڑا ہے۔توتعبیر ہے کہ بہت سامال ملے گا۔ اگردیکھے کہ اس کے دانت ظاہر ہوگئے ہیں۔علامت ہے کہ اس کے رشتہ دار سفر سے بخیریت واپس آئیں گے۔اگر دیکھے کہ اس کے سارے دانت زبان کے درمیان جمع ہوئے اور پھراپنی جگہ چلے گئے ہیں۔تو علامت ہے کہ اپنے قریبی رشتوں سے شک میں پڑے گا۔

Khwab Mein Dant Tootna Dekhna

خواب میں دانت کے ٹوٹنے یاگرنے کی مختلف اہل تعبیر نے الگ الگ تعبیرات پیش کی ہیں۔ بعض کے نزدیک جھگڑے اور فساد کی علامت ہے۔اور بعض اسے قرض کی ادائیگی کی علامت قرار دیتے ہیں۔

Khwab Mein Dant Se Khoon Nikalna

اگردیکھے کہ کسی دوسرے کے دانتوں سے خون نکل رہاہے۔اور انہیں دونوں ہاتھوں سے پکڑاہے تو وہ شخص اِس سے نفع اٹھائے گا۔مگر یہ خود تکلیف بھگتے گا۔

Khwab Mein Samne Wale Dant Tootna

اگردیکھے کہ اس کے سامنے کے دانت ٹوٹ کر ہتھیلی یا گود یازمین پر گرے ہیں۔اور خاک آلود نہیں ہوئے۔علامت ہے کہ اس کا بیٹا،بہن یابھائی پیدا ہوگا۔اگر خاک آلود ہوجائیں۔توعلامت ہے کہ اس کے انہی رشتوں میں سے کوئی مرے گا۔

اگردیکھے کہ سامنے کے دانت کوفتہ ہوئے ہیں۔تو انہی رشتوں سے دشمنی پیداہوگی۔

Khwab Mein Dant Peely Dekhna

خواب میں دانتوں کی سفیدی کوحضرت دانیال علیہ السلام نے خاندان کی بزرگی اور رتبہ کی نشانی قرار دیاہے

Khwab Me Dant Ka Girna

خواب میں دانت کے گرنے کی مختلف تعبیرات دانت کے مقام کے مطابق پیش کی جاتی ہیں۔علامہ ابن سیرینؒ سمیت تمام بڑے علماء تعبیر نے اوپر کے دانتوں کو قریب کے رشتہ داروں سے تشبیہہ دی ہے۔جبکہ نچلے دانتوں کو دور کے رشتہ داروں سے۔پھر اوپر کے دانتوں میں بھی دائیں آنکھ کے نیچے والے دانت مرد رشتہ داروں اور بائیں آنکھ والے دانت عورت رشتہ داروں کی علامت بتائے گئے۔ اور بالعموم یہی تعبیر پیش کی جاتی ہے کہ اگردانت گود یاہتھیلی پر گراہے تواسی نسبت کے رشتہ کی پیدائش ہوگی۔اور اگردانت زمین پرگر کرخاک آلود ہواتو اسی نسبت کے کسی رشتہ کی موت یا جدائی کی علامت ہوتاہے۔

Khwab Mein Sone Ke Dant Dekhna

خواب میں چمکدار سونے یا ہاتھی دانت  سے بنے دانت دیکھنا ایک اچھا شگون ہے۔اور ممکنہ طور پر مستقبل میں خوشحالی اور معاشی استحکام کی علامت سمجھاجاتاہے۔

Khwab Mein Bachy K Dant Dekhna

خواب میں بچے کے دانت اپنے مقام پر چمکدار حالت میں دیکھے۔تویہ بچے کے روشن اور پاکیزہ مستقبل کی علامت ہے۔اگر کوئی دانت ٹوٹا ہوا دیکھا۔تو ممکنہ طور پریہ بچے کی صلاحیتوں میں کسی کمی اور کمزوری کی علامت ہوسکتاہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Mithai Khana Ki Tabeer in Urdu
#Khwab Mein Khajoor Khana Ki Tabeer in Urdu
Khwab Mein Gaye Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Leave a Comment