Khwab Mein Rassi Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Rassi Dekhna ki Tabeer Is Khwab Ki Tabeer Wada Wafa Karna Yani Wada Pora Karny Wala. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Rassi Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں رسی عہد و پیمان ہے۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں رسی کا دیکھنا۔ حق تعالیٰ کے ساتھ اور مخلوق کے ساتھ عہدو پیمان ہوتا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں رسی کا دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ (1)عہد وپیمان (2)دین (3)امانت(4)مراد کا پورا ہو نا۔ اور رسی کی تعبیر دین بھی ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سی رہی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور اسی قدر اپنے خویشوں سے خیر و منفعت پائے گا

Rassi Pakarna

چنانچہ خواب میں رسی کو پکڑنا اللہ تعالیٰ کے دین پر عمل کرنے کی علامت ہے۔

Rassi Hath Mein Dekhna

اور اگر دیکھے کہ ہاتھ میں رسی ہے اور ہوا میں لٹک رہا ہے۔دلیل ہے کہ رسی کی بلندی کے مطابق مرتبہ پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ رسی ہاتھ میں ہے اور گرا پڑا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب عزت اور مرتبہ سے گرے گا۔

Rassi Aasman Se Lataki Hoi Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ رسی آسمان سے لٹکی ہے اور اس نے اس کو تھاما ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس میں اور حق تعالیٰ میں کوئی عہد و پیمان ہے۔ مثلًا اگر بیماری کی حالت میں کہے۔ اگر خدا وند کریم مجھ کو شفاء دے تو میں توبہ کروں گا۔ آسمان کی طرف سے رسی آنا قرآن پر دلالت کرتا ہے۔

Rassi Paon Mein Dekhna

اور اگر دیکھے کہ رسی پاؤں میں ہے اور وہ کھڑا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نے دین کو پکڑا ہوا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ وا عتصمو ا بحبل اللہ جمیاً(سب مل کر اللہ تعالیٰ کی رسی کو تھام لو )

Rassi Gardan Mein Dekhna

اور اگر دیکھے کہ رسی اس کی گردن میں کسی نے ڈالی ہے۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی سے اقرار کیا ہے۔ اور اس کے پورا ہونے پر دیر کرتا ہے۔رسی بٹ کر اپنے گلے میں ڈالنا نکاح کرنے کی دلیل ہے۔

Rassi Se Latake Hoye Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو رسی کے ساتھ چوبارے یا کسی اورنچی جگہ سے لٹکایا ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ مقصود اور حاجت کو ڈر سے ترک کرے گا۔

Rassi Se Lipta Hwa Dekhna

خواب میں خود کورسی سے لپٹا ہوا دیکھنااس بات کی دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔

Rassi Ko Apne Opar Lapetna

خواب میں رسی کو اپنے اوپر لپیٹنا سفر کی وجہ سے ولایت ختم ہونے پر دلالت کرتا ہے۔

مزیدتعبیرات

Khawab Mein Raqs Karna ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page