Khwab Mein Moti Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Moti Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Apne Paas Moti Dekhna. To Kisi Ka Khwab Mein Moti Bechna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Motiyon Mein Sorakh Dekhna. Khwab Mein Safaid Moti Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Khawab Mein Moti Pirona. Aur Mazeed Khawab Mein Moti Nigalna. Khwab Mein Motiyon Ki Ladi Dekhna. Khawab Mein Moti Ginna. Khwab Mein Moti Milna. Khawab Mein Moti Farosh Ko Dekhna. To Chaliye Shuru Karte Hain Aaj Ka Hamara Yah Helpful Artical.

Khwab Mein Moti Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں موتی کا دیکھنا خوب صورت دولت مند عورت کو دیکھنا ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں موتی کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے۔ (1)مال (2)علم (3)مشہور فرزند – (4)بیش قیمت چیز (5)خوب صورت عورتیں (6)فائدہ مند بات (7)خیر و برکت ()8نیک کام کرنا۔

Khawab Mein Apne Paas Moti Dekhna

اگر دیکھے کہ اس کے پاس موتی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے موتی ہیں تو دلیل ہے کہ بہت سا مال حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Moti Bechna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر خواب میں دیکھے کہ موتی اور مروارید بیچتا ہے۔ اور وہ اس کی ملکیت ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب علم و دین ہو گا اور ہر ایک کے ساتھ نیکی اور احسان کرے گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ موتی بیچتا ہے تو دلیل ہے کہ عورتوں کے شغل میں مشغول ہوگا اور دلالی کرے گا۔

Khawab Mein Motiyon Mein Sorakh Dekhna

اور اگر دیکھے کہ بعض موتیوں میں سوراخ ہیں اور بعض کی بارے علم نہیں ہے تو دلیل ہے کہ کنواری اور بیوہ عورتوں کی دلالی کرے گا۔

Khwab Mein Safaid Moti Dekhna

حضرت جابر مغربی میں نے فرمایا ہے کہ خواب میں سفید موتی فرزند ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اسکے پاس سفید موتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔

Khawab Mein Moti Pirona

خواب میں موتی پرونا ظلم اور غفلت کی دلیل ہے۔ اور کبھی اس کی دلالت موتی پرونے والے کے منافع کے ختم پر بھی ہوتی ہے۔

Khwab Mein Moti Chabana

اگر کوئی خواب میں موتی چباتا ہے تو یہ غیبت کرنے کی دلیل ہے۔

Khawab Mein Moti Nigalna

اور خواب میں موتی نگلنا یا اس کو فروخت کرنا۔ قرآن یاد کر کےبھولنے کی علامت ہے۔ اور گواہی چھپانےپر بھی دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Motiyon Ki Ladi Dekhna

اگر خواب میں موتیوں کی لڑی دیکھتا ہے تو حافظ قرآن ہوگا۔ یا کسی ہنر میں مشہور ہوگا یا بیٹا نامور پیدا ہوگا۔

Khawab Mein Moti Ginna

اسیطرح خواب میں موتی گننا محنت و مشقت میں مبتلا ہونے کی دلالت ہے۔

Khwab Mein Moti Milna

اگر کوئی دیکھے کہ اس کو موتی ملے ہیں تو کسی رشتہ دار کے ہاں بچی پیدا ہونے کی دلیل ہے۔ یا پھر باندی ملنے کی علامت ہے۔

Khawab Mein Moti Farosh Ko Dekhna

اور خواب میں موتی فروش کو دیکھنا دلیل ہے کہ صاحب علم و حکمت ہوگا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Gold Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page