Khwab Mein Kitab Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Kitab Dekhna Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Sahib Khawab Ko Koi Khabar Miley Gi Kisi Raaz Se Parda Uthay Ga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Kitab Dekhna Ki Tabeer

خواب میں کتاب دیکھنے سے مراد یہ ہے کے صاحب خواب کو کوئی خبر ملے گی کسی راز سے پردہ اُٹھےگا۔

Kitab Padhna

اگر کوئی شخص خواب میں کتاب دیکھتا ہے تو یہ جس علم کی کتاب پڑھے گا اس علم یا کام سے فائدہ اٹھائے گا۔ اگر کوئی ایسی کتاب پڑھتا ہے جو سمجھ نہیں آ رہی ہے۔ تو وہ شخص اپنے فرض کی ادائیگی میں غفلت کا مرتکب ہو گا۔

اگر کوئی علم و فقہ کی کتاب پڑھتا ہے۔ تو وہ دین میں ترقی حاصل کرے گا۔ خواب میں فقہ کی کتاب پڑھنا تو یہ دلیل ہے کہ ناکرنے والے کاموں سے رکے گا۔ خواب میں فقہ کی کتاب پڑھنا برے کاموں سے پرہیز کرنے کی۔ اور راہ ہدایت پانے کی دلیل ہے۔

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ تفسیر کی کتاب پڑھتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ راہ دین اور زہد کی طرف مائل ہو گا۔ اور اس پر بستہ کام کشادہ ہوں گے۔

اور اگر دیکھے کہ تاریخ کی کتاب پڑھتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے نزدیک صاحب رائے ہوگا۔خواب میں تاریخ کی کتاب پڑھنا حاکم وقت سے فائدہ اٹھانے کی دلیل ہے۔

اور اگر دیکھے کہ اصول کی کتاب پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغول ہوگا کہ نفع رنج سے حاصل کرے گا۔

Toheed Ki Kitab Parhna

اور اگر دیکھے کہ توحید کی کتاب پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ علمائے دین سے مشغول ہو گا اور وہ ایسا کام فرمائیں گے کہ جس سے دین کا فائدہ ہوگا۔

Fazail Ki Kitab Parhna

اور اگر دیکھے کہ فضائل اور تسبیح اور تہلیل کی کتاب پڑھتا۔ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زبان پر خیر و صلاح کی بات جاری ہوگی۔

Qisson Ki Kitab Parhna

اور اگر دیکھے کہ قصوں کی کتاب پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ اولیائے کرام اور انبیائے عظام کی باتوں پر حریص ہوگا۔ خواب میں کہانیوں کی کتاب دیکھنا یا پڑھنا۔ فضول بات اور بیہودہ باتیں کرے گا۔

Doctori Ki Kitab Parhna

اور اسیطرح خواب میں ڈاکٹری کی کتاب پڑھنا علم و حکمت دانائی عقلمندی پائے گا۔ اور مشہور ہوجائےگا۔

Najoom Ki Kitab Parhna

اور اگر دیکھے کہ نجوم کی کتاب پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اس جہان کی صلاح حاصل ہوگی۔

Shairi Ki Kitab Parhna

اگر شاعری اور گیت کی کتاب پڑھتا ہے تو وہ شخص گمراہ ہو گا اس کی عزت میں کمی آئے گی۔

Tabeer Ki Kitab Parhna

اور اگر دیکھے کہ تعبیر کی کتاب پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی سردار پر کسی بڑی بات سے احسان کرے گا۔ اور اس سے کچھ پائے گا۔

Hidaya Ki Kitab Parhna

اور اگر دیکھے کہ کتاب ہدایہ پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی عمل میں مشغول ہو گا کہ جس سے اس کو لوگ دانا کہیں گے۔ لیکن دین کا فائدہ نہ ہوگا۔

Hisaab Ki Kitab Parhna

اور اگر دیکھے کہ حساب کی کتاب پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ ہمیشہ غمناک رہے گا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Qurani Ayat Parhna

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Kitab Dekhna Ki Tabeer. Aur Khwab Mein Kitab Padhna. Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page