Khwab Mein Kamar Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Kamar Dekhna Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Mardangi Qowat Panah Aur Madad Talabb Karni Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Kamar Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کمر دیکھنا۔ مردانگی قوت اورپناہ و مدد طلب کرنی ہے۔ حضرت اسماعیل اشعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں کمر کو دیکھنا بھائی ہے ۔

حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ خواب میں کمر کا دیکھنا بارہ وجہ پر ہے۔ (1)قوت۔ (2)برادری۔(3)دوست۔ (4)بادشاہ۔ (5)وزیر۔ (6)حجت۔ (7)باپ (8)بھائی۔(9)لڑکا۔ (10)مال و دولت۔ (10)مد د دینا۔ (11)دادا۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں دشمن کی کمر دیکھنا۔ دشمن کے شر سے امن ہے۔

اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ کافروں کے لئے پشت کا دیکھنا ایمان ہے اور بدکاروں کے لئے توبہ ہے اورمنافق کے لئے اخلاص صفائی باطن ہے۔

Aurat Ki Kamar Dekhna

اوراگر کوئی خواب میں عورت کی کمر دیکھتا ہے تو یہ دنیا کے پھرنے کی دلیل ہے۔

Kamar Totna

اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر ٹوٹ گئی ہے تو دلیل ہے کہ جو شخص اس کو پشت و پناہ تھا دنیا سے رحلت کرے گا۔اگر دیکھے کہ کمرٹوٹ گئی ہے تودلیل ہے کہ اس کا بھائی مرے گا۔

Kamar Par Zakham Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کی کمرپرزخم پہنچا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے معاون اور مددگار کو رنج اور آفت پہنچے گی۔

Kamar Ke Muhray Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ کمرکےمہرے قوت اور فرزند کی دلیل ہیں۔ جو صلاح وفسادکمر کے مہروں میں ہے۔ اس کی تاویل خواب دیکھنے والے کے فرزند ہیں۔

Kamar Qawi Dekhna

اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر سخت اورقوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند جسم کا قوی اور عاقل و دانا ہو گا۔

Kamar Par Kuch Uthana

اور اگر خواب میں دیکھے کہ کوئی چیز کمرپر لی ہے۔ تو دلیل ہے کہ مردے کے لوگوں سے اس کو محنت ملے گی۔

Kamar Ka Murr Jana

اور اگر دیکھے کہ ا س کی کمر مڑ گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا۔

Kamar Dard Karna

اور اگر دیکھے کہ اس کی کمر درد کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس کو بھائی یا بزرگ کی طرف سے غم و اندوہ پہنچے گا۔

Kamar Par Daagh Dekhna

اوراگر خواب میں دیکھے کہ کسی وجہ سے اس کی کمر پر داغ لگایا ہے تویہ دین اور دنیا کی اصلاح کی دلیل ہے۔

Kamar Ko Dewar Se Lagana

اور اگر دیکھے کہ کمردیوار کی طرف لگائی ہے تودلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور مال و دولت حاصل کرے گا۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Dil Dekhna ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Kamar Dekhna Ki Tabeer. Aur Khawab Mein Kamar Totna.Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page