Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Kaghaz Dekhna ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Agrar Koi Kaghaz Dekhy To Kaghaz Maal Aur Buzurgi Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.
Kaghaz Dekhna ki Tabeer
حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ مال اور بزرگی ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ کا دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ (1)عورت(2)بزرگی(3)دولت(4)مکر اور حیلہ۔
Bohat Se Kaghaz Dekhna
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کاغذ علم اور دانش ہے۔ اگر صاحب خواب پارسا ہے اور دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے کاغذ ہیں۔ دلیل ہے کہ فضل اور علم میں شہرت پائے گا۔ اور اگر صاحب خواب مفسد اور جاہل ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔
Safaid Kaghaz Dekhna
اگر دیکھے کہ اس ے پاس سفید اور پاکیزہ کاغذ ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال اور بزرگی پائے گا۔
Kaghaz Jalna
اور اگر دیکھے کہ اس کا کاغذ پانی میں گلا ہے یا آگ میں جلا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کی بزرگی اور مال کا نقصان ہو گا۔
Kaghaz Likha Hua Dekhna
اگر کسی مسلمان نے اپنے ہاتھ میں فارسی زبان میں لکھا ہوا کاغذ دیکھا تو اسے ذلت اور دکھ پہنچے گا۔
اگر کسی نے خواب دیکھا کہ وہ کاغذ پر لکھ رہا ہے تو وہ اس چیز کا منکر ہے جو اسکے اور لوگوں کے درمیان ہے۔ بعض نے کہا ہے کہ کاغذ پر لکھنے والے کی تعبیر غمگین، مصیبت زدہ اور حیران آدمی ہے۔ اللہ تعالی اسکو اپنی طرف راستہ دکھائے گا اور اسکو اس غم سے نجات دے گا۔
Kaghaz Hath Mein Dekhna
اگر کسی نے دیکھا کہ اس کے ہاتھ میں کاغذ ہے تو اسکی حاجت پوری ہوگی۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Farishta Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Kaghaz Khareedna
اگر کوئی شخص خواب میں کاغذ خریدتا ہے تو یہ علم سے تعبیر ہے۔ یعنی تعلیم حاصل کرے گا اور کاروبار میں ترقی کرے گا۔
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.