Khawab Main Mehraab Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Main Mehraab Dekhna Ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh khwab Dekhny Waly Ko Neki Ki Khushkhabri Miley Gi Hadaiyat Paye Ga Aur Beta Peda Hoga. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Mehraab Dekhna Ki Tabeer

خواب میں محراب کی تعبیر رئیس یا امام ہے۔ فقراء کے محراب خواب میں دیکھنا تہجد اخلاص اور لوگوں سے یکسوئی اور علیحدگی اختیار کرنے کی دلیل ہے۔ محراب رزق حلال اور نیک صالح زوجہ کی بھی دلیل ہے۔  حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں محراب کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔ (1) امام (2) بادشاہ (3) قاضی (4) کوتوال (5) لوگوں کا ایلچی ہے۔ خواب میں محراب دیکھنا نیکی کی بشارت ھے ھدایت پائےگا اور فرزند پیدا ہوگا۔

اگر کوئی خواب میں محراب منقش دیکھتا ہے۔ تو یہ اس بات کی علامت ہے کہ علم و فاضل فرزند پیداہوگا۔ جس کا شہرہ سارے جہان میں ہوگا۔

Mehraab Main Namaz Parhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ محراب میں نماز پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو صالح فرزند کی بشارت ہو گی۔ چنانچہ حضرت ذکریا علیہ السلام کی بابت فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ وھو قائم یصلی فی المحراب (وہ کھڑا محراب میں نماز پڑھ رہا تھا) اگر دیکھے کہ نماز وقت پر پڑھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند صالح ہو گا۔ جو دیکھے کہ وہ محراب میں نماز پڑھتا ہے تو یہ خواب اس کے لئے بشارت ہے۔

اگر یہ خواب عورت دیکھے کہ وہ محراب میں نمازپڑھتی ہے۔ تو تعبیر ہے اس کے ہاں بیٹا پیدا ہوگا ۔

Mehraab Main Bethna

اور اگر دیکھے کہ محراب میں بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ نماز میں سستی کرے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Gussa Karne Ki Tabeer in Urdu

Mehraab ki imarat Banana

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے محراب کی عمارت بنائی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا فرزند عالم اور دانا ہو گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اپنا مال خرچ کرے گا۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page