Khwab Mein Mewa Dekhne Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Mewa Dekhne Ki Tabeer . Is Me Apko Mukhtalif Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Mewa khana. To Kisi Ka Khwab Mein Mewa Chunna. Isi Taranh Khwab Mein Mewa Darakht Se Girna. Is Ke Elawa Khwab Mein Mewa Darakht Se Lena. Tar Mewa Dekhna. Ya Khwab Mein Tursh Mewa Khana Ya Dekhna. Mewa Bechna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Or Mazeed Isi Tarha Agar Koi Dekhe. Ke Us Ne Khwab Mein Mewa Bechne Wale Ko Dekha. Mewa Baag Se Khana. Khwab Mein Mewa Baag Se Girna. Aur Khwab Mein Mewa Jama Karna. To Un Ki Tabeer Bhi Apko Btaen Ge.

Khwab Mein Mewa Dekhne Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ میوہ جو ترش اور شیریں ہے۔ خیرو منفعت پر دلیل ہے۔حضر دانیال رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو میوے موسم میں خواب میں دیکھے اور کھائے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حاصل کرے گا۔حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں شیریں میوہ اگر بے وقت دیکھے تو غم و اندوہ پر دلیل ہے۔حاصل یہ ہے کہ جو میوہ سبز اور تر اور خوشبو دار اور شیریں ہے اس کی تاویل خیر اور منفعت ہے۔

Khwab Mein Mewa khana

اور جو میوہ کھانے میں خام اور ترش ہے بے ہودہ اور سر د باتوں پر دلیل ہے۔ اور انگور سیاہ اور آلو اور زیتون غم و اندوہ پر دلیل ہے۔  اگر دیکھے کہ اس نے گرما کا میوہ سرما میں کھایا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار پڑے گا۔اور اگر گلو گیر گلے میں اٹک جانے والا، گلے میں آ کر ٹھہر جانے والا میوہ بے وقت کھائے تو کاموں کی بستگی اور تنگی عیش پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Mewa Chunna

اور اگر دیکھے کہ درخت پر سے میوہ چنا ہے۔دلیل ہے کہ اسی قدر کسی بزرگوار شخص سے مال حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بیٹھ کر کسی درخت سے میوہ چنا ہے دلیل ہے جو کچھ پائے گا حلال اور شائستہ ہو گا۔

Khwab Mein Mewa Darakht Se Girna

اور اگر دیکھے کہ درخت پر بغیر ہاتھ ڈالے کے میوہ گرا ہے۔ دلیل ہے کہ بغیر رنج اور مشقت کے اس کو مال حلال حاصل ہو گا۔

Khwab Mein Mewa Darakht Se Lena

اور اگر دیکھے کہ درخت سے کچھ میوہ لیا ہے اگر موسم پر ہے تو کچھ خوف نہیں ہے اور حلال روزی پر دلیل ہے اور اگر بے وقت ہے تو اس کی تاویل خلاف ہے۔اور اگر میوے اپنے وقت پر نہیں ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کا مال پراگندہ ہو گا۔ اور ہر میوے کی تاویل درخت کی طرف رجوع کرتی ہے خواہ نیک ہو خواہ بد ہو۔

Khwab Mein Khushk Mewa Dekhna

اگرکوئی خواب میں خشک میوہ کھائےتو غم و اندوہ پر دلیل ہیں۔

Khwab Mein Tar Mewa Dekhna

اور تر میوے پکے ہوئے اور شیریں اور اپنے موسم پر روزی حلال پر دلیل ہیں۔

Khwab Mein Tursh Mewa Khana Ya Dekhna

اور خواب میں خام اور بے مزہ میوے مال حرام اور اندوہ اور مصیبت پر دلیل ہیں۔

Khwab Mein Mewa Bechna

حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ میوہ بیچتا ہے۔ اگر کوئی لوگوں کا پسندیدہ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے کام میں مشغول ہو گا۔ اور اگر میوہ ترش اور بے مزہ فروخت کرتا ہے تو غم و اندوہ اور رنج پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Mewa Bechne Wale Ko Dekhna

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں میوہ فروش اگر عمدہ اورشیریں میوہ فروخت کرتا ہے تو بہتری اور خیر پر دلیل ہے۔

Khwab Mein Mewa Baag Se Khana

اگر کوئی خواب میں کسی باغ سے میوہ کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسے مال دار عورت ملے گی اور اس کا مال کھائے گی۔

مزید تعبیرات

Khawab Main Kachwa Dekhne Ki Tabeer In Urdu

Khwab Mein Mewa Baag Se Girna

کسی شریف آدمی سے لڑائی کرے گا اور اس پر غالب آئے گا۔

Khwab Mein Mewa Jama Karna

اگر کوئی خواب میں میوہ جمع کرتا ہے. تو جس قدر جمع کرے گا اسی قدر خیر اور فائدہ حاصل کرے گا. اور اگر کوئی دیکھتا ہے کہ وہ باغ سے سب کچھ جمع کر رہا ہے. تو دلیل ہے کہ حاکم سے سختی اور رنج كے ساتھ نفع حاصل کرے گا۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page