Khwab Mein Angoothi Dekhne Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Angoothi Dekhne Ki Tabeer. Is Me Apko Mukhtalif Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Angoothi Ka Naqs Dekhna. To Kisi Ka Khwab Mein Angoothi Dena. Isi Taranh Khwab Mein Angoothi Ka Zaya Hona. Is Ke Elawa Khwab Mein Angoothi Tootna. Angoothi Bechna. Ya Khwab Mein Gandi Angoothi Bani Hoi Dekhna. Chandi Ki Agoothi Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Or Mazeed Isi Tarha Agar Koi Dekhe. Ke Us Ne Khwab Mein Sone Ki Angoothi Dekhna. Lohe Ki Angoothi Dekhna. Khwab Mein Tanbe Ki Angoothi Dekhna. Aur Khwab Mein Nagon Wali Angoothi Dekhna. To Un Ki Tabeer Bhi Apko Btaen Ge.

Khwab Mein Angoothi Dekhne Ki Tabeer

حضرت اِبْن سیرین رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہے کہ انگوٹھی خواب میں شرف اور بزرگی ہے۔حضرت دانیال علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب کے اندر انگوٹھی دیکھیں تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو اس کے آقا کی طرف سے خیر اور بھلائی پہنچے گی۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا دیکھنا آٹھ وجہ پر ہے۔ (1) عورت (2) مال (3) ولایت (4) عیش (5) فرزند (6) بزرگی (7) مال و نعمت (8) عمل۔ حضرت غوث اعظم رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہے کہ انگوٹھی نکاح کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Angoothi Ka Naqs Dekhna

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں انگوٹھی کی صفت اور نقش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے آقا سے خیر اور نیکی پہنچے گی۔

Khwab Mein Kisi Ka Angoothi Dena

اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے انگوٹھی مہر کرنے لے لئے دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے لائق ہے بہت پائے گا۔
یعنی انگوٹھی کی قدر و قیمت کے مطابق اگر بادشاہی کے لائق ہے تو بادشاہ ہو گا۔ ورنہ مال و دولت پائے گا۔ اگر یہ دیکھیں کہ بادشاہ نے اس کو انگوٹھی دی ہے تو اس بات کی دلیل ہے کہ یہ بندہ بادشاہ بنے گا یعنی اس کو بادشاہت میں سے کچھ نہ کچھ حصہ ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مسجد میں یا نماز میں یا جہاد میں کسی نے اس کو انگوٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ و ہ شخص عابد اور زاہد ہو گا۔ اگر سوداگر ہے تو تجارت میں نفع پائے گا۔

Khwab Mein Angoothi Ka Zaya Hona

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی ضائع ہوئی یا کوئی چرا کرلے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کاموں میں آفت(آفت یا دشواری ظاہر ہو گی:تکلیف اور مشکل پیش آئے گی۔ اور عورت دیکھے کہ انگو ٹھی نگ سمیت ضائع ہو گئی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت گرے گی یا اس کا بچہ مرے گا یا مال ضائع ہو گا اور اگر حاکم ہے تو معزول ہو گا حا کم نہ رہے گا تخت سے اتارا جائے گا۔

Khwab Mein Angoothi Tootna

اور اگر دیکھے کہ انگوٹھی ٹوٹی اور اس کا نگینہ رہا تو دلیل ہے کہ اس کی بزرگی بہتر ہو گی اور اس کی آبرو اور وقار قائم رہے گا:اس کی عزت اور دبدبہ اور عب قائم رہے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی توڑی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال میں جدائی پڑے گی۔

Khwab Mein Angoothi Bechna

اور اگر دیکھے کہ اپنی انگوٹھی فروخت کی اور اس کی قیمت لی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے بدلے ہے۔ فروخت کرے گا اور اگر قیمت نہیں لی ہے تو کچھ حصہ جائیداد کا فروخت کرے گا۔

Khwab Mein Gandi Angoothi Bani Hoi Dekhna

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھا ہے کہ اس کی انگوٹھی کی ساخت اچھی نہیں بنی ہوئی تو دلیل ہے کہ اسکے مال کو کچھ ہو گا اور بادشاہ اس پر غصہ کرے گا۔

Khwab Mein Chandi Ki Agoothi Dekhna

اور اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا مال حلال کا ہے ۔ اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو اس کو کہیں سے کچھ ملے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاندی کی انگوٹھی کو دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، سلطنت ۔ دوم ، عورت ۔ سوم ، فر زند ۔ چہارم ، مال و دولت ۔

Khwab Mein Sone Ki Angoothi Dekhna

اور اگر سونے کی انگوٹھی دیکھے تودلیل ہے کہ اس کا مال مکر وہ اور حرام ہے۔

Khwab Mein Lohe Ki Angoothi Dekhna

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی لوہے کی ہے تو دلیل ہے کہ قوت اور توانائی پائے گا۔ اور لوہے کی انگوٹھی دیکھے تو جو کچھ اس کے پاس ہے تھوڑا اور ذلیل ہے ۔

Khwab Mein Zewar Ki Angoothi Dekna

اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی زیور کی ہے تو ا س خواب کی تعبیر سب سے بری ہے۔

Khwab Mein Tanbe Ki Angoothi Dekhna

اور تانبے کی یارانگ کی ہے یا سیسہ کی ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا ۔

Khwab Mein Angoothi Amanat Rakhna

اور اگردیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی کسی کے پاس امانت رکھی ہے یا بخش دی ہے اور اس نے بھی اس کو انگوٹھی واپس دی ہے تو دلیل ہے کہ نکاح کے لئے عورت چاہے گا اور وہ قبول نہ کرے گی اور نہ ہی اس کو دیں گے۔

Khwab Mein Do Nagon Wali Angoothi Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کے دو نگینے ہیں.  اس کو کسی نے دی ہے. دونوں نگ ایک دوسرے کے مطابق ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب غلام زادہ ہے. خواب دیکھنے والا نوکر کا بیٹا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ان دو نگوں میں سے ایک گر گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دو گناہوں میں سے ایک سے توبہ کی ہے۔

Khwab Mein Angoothi Par Mohr Lagana

اور اگر دیکھے کہ لکھے ہوئے خط پر اپنی انگوٹھی سے مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ چیز اس کو ملے گی اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ظاہری چیزا س کو ملے گی ۔

Khawab Mein Anguthi Ka Nagina Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگوٹھی کا نگینہ شرف اور بزرگی اور مال ہے۔ اور مرتبے میں نقصان آئے گا یا اس کا فرزند ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کا نگینہ ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی بزرگی اور مرتبے میں نقصان آئے گا یا اس کا فرزند مرے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Zakhm Dekhne Ki Tabeer In Urdu

Khawab Mein Anguthi Ka Nagina Tootna

اور اگر دیکھے کہ انگوٹھی کا نگینہ ٹوٹا ہے تو بھی مذکورہ بالا تاویل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی پر ناگاہ نگینہ ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس نگینہ کی قدر و قیمت کے مطابق نعمت پائے گا۔

Khawab Mein Anguthi Ka Nagina

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے نگینہ تاج ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شوہر ہے اور عام لوگوں کے لئے مرتبہ اور نیکی ہے۔

Aurat Ka Khwab Mein Angoothi Dekhna

.اگر عورت خواب میں انگوٹھی دیکھے تو اس کی شادی کی دلیل ہے

Khwab Mein Angoothi Chori Hona

حضرت سیرن رحمۃ اللہ فرماتے ہیں کہ خواب میں دیکھیں اس کی انگوٹھی چوری ہوگئی ہے کوئی لے گیا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کو آفت یا کوئی دشواری کوئی مصیبت پہنچے گی۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page