Khwab Mein Ullu Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Ullu Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Ullo Pakarna. To Kisi Ka Khwab Mein Ullu Ka Kisi Ko Pakarna. Aur Is Ke Elawa Khwab Mein Ullu Se Shikaar Pakarna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Khawab Mein Ullu Ki Aawaz Sanna. Aur Mazeed Khwab Mein Ullu Ka Bacha Dekhna. Khawab Mein Ullu Ka Gosht Khana. Khwab Mein Ullu Ka Urna. Khawab Mein Ullu Ka Chonch Marna. Khwab Mein Ullu Ko Marna. Khawab Mein Ullu Ko Khana. Khwab Mein Ullu Ka Baithna. To Chaliye Shuru Karte Hain Aaj Ka Hamara Yah Helpful Artical.

Khwab Mein Ullu Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ کہ خواب میں الوّ قوی باہیبت اور ستم گر بادشاہ ہے۔ کہ ہر ایک اس سے ڈرتاہے۔ خواب میں الو دیکھناگمراہی کی دلیل ہے۔ مصیبت پیش آئے گی۔ الو خواب میں نابکار اور مفسد آدمی ہے۔ اور کسی حال میں بھی الو کا دیکھنا مبارک نہیں۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ الوّ کا خواب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے۔(1) بادشاہ ظالم(2) عالم بددیانت اور مکار۔

Khawab Mein Ullo Pakarna

اور اگر دیکھے کہ کوئی آدمی الو پکڑتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسے آدمی سے جھگڑے پڑے گا۔ الوپکڑنا چور کو گرفتار کرنے کی یا پکڑنے علامت ہے۔ نیک نام ہوگا فائدہ مند ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں الوّ کو پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے اور فرمانبردار اور مطیع ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا خاص مقرب ہوگا۔

Khwab Mein Ullu Ka Kisi Ko Pakarna

اور اگر دیکھے کہ اُلو نے اس کو پکڑ ا اور ہوا میں لے گیاہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے حکم سے سفر کرے گا اور بزرگی او ر نام پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو اُلو نے پکڑا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی پناہ میں ہوگا۔

Khwab Mein Ullu Se Shikaar Pakarna

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ الوّ سے شکار پکڑتاہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ کامال اور خزانہ اس کے تصرف میں آئے گا۔

Khawab Mein Ullu Ki Aawaz Sanna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ کہ اگر کوئی دیکھے کہ الو کی آواز سنتا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس جگہ الو کی آواز کے مطابق رونا پیٹنا ہو گا۔ الو کی آواز سننا غم دکھ اور مصیبت کی خبر سنے گا۔

Khwab Mein Ullu Ka Bacha Dekhna

اور اگر خواب میں الو کا بچہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند منحوس اور ناخلف ہو گا۔ خواب میں الو کا بچہ دیکھنا چور کے شاگرد کو یا لڑکے کو پکڑنے کی دلیل ہے۔

Khawab Mein Ullu Ka Gosht Khana

اور اگر دیکھے کہ الو کا گوشت کھایا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اسی قدر چور اور نابکار آدمی کے مال کو کھائے گا۔ الو کا گوشت کھانااس قدر کسی چور آدمی کا مال کھائے گا۔

Khwab Mein Ullu Ka Urna

اور اگر دیکھے کہ الوّ اس کے ہاتھ دسے اڑاہے۔ دھاگہ یا کوئی اور چیز اس کے ہاتھ میں رہ گئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر غصہ ہوگا۔ اور اپنے سے اس کودور کرے گا اور اس کاکچھ مال لے گا۔

Khawab Mein Ullu Ka Chonch Marna

اور اگر دیکھے کہ الوّ نے اس کو چونچ یا پنجے سے مارا ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے زحمت اور بلا پہنچے گی اور اس کامال ضبط ہوگا۔

Khwab Mein Ullu Ko Marna

اور اگر دیکھے کہ لوگوں نے الوّ کو مار ڈالا ہے۔ تو دلیل ہے کہ بادشاہ مرے گا یا معزول ہوگا۔

Khawab Mein Ullu Ko Khana

اور اگردیکھے کہ الوّ کو کھایا ہے یا اس کے پر نوچے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال و نعمت پائے گا۔

Khwab Mein Ullu Ka Baithna

اور اگر دیکھے کہ الوّ اس کے سر پر یا چہرے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا آئے گا اور بادشاہ ہوگا۔

مزیدتعبیرات

Khawab Mein Bateir Dekhna ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page