Khwab Mein Tail Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Tail Dekhna Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Tail Kharedna. To Kisi Ka Khwab Mein Zaitoon Ka Tail Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Zaitoon Ka Tail Lagana. Aur Mazeed Khwab Mein Ziyada Tail Lagana. Khawab Mein Badbudar Tail Lagana. Khwab Mein Tail Ki Sheshi Dekhna. Khawab Mein Chehray Par Tail Lagana. Khwab Mein Zakham Par Tail Lagana. Khawab Mein Tail Se Bhara Matka Dekhna. Khwab Mein Badan Par Tail Lagana. Khawab Mein Tail Nichorna. Khwab Mein Tail Se Khushbu Ka Aana. Khawab Mein Sar Par Tail Lagana. Khwab Mein Tail Piinaa. Khawab Mein Sarson Ka Tail Gir Jana. Khwab Mein Mati Ka Tail Dekhna. Khawab Mein Bohat Sa Matti Ka Tail Dekhna. Khwab Mein Matti Ka Tail Mltay Dekhna. To Chaliye Shuru Karte Hain Aaj Ka Hamara Yah Helpful Artical.

Khwab Mein Tail Dekhna Ki Tabeer

خواب میں تیل دیکھنا رزق اور حلال مال پر دلیل ہے اور جو اس سے لگائے اس کے لیے شفا کا باعث ہے۔ زیتون کے تیل کے علاوہ تمام تیلوں کی تعبیر غم ہے۔ کبھی تیل آنکھوں اور دل کے نور پر بھی دلالت کرتا ہے۔

Khawab Mein Tail Kharedna

اگر کوئی شخص خواب میں تیل خریدتا ہے تو یہ نیک نام اور عزت و مرتبہ بلند ہونے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Zaitoon Ka Tail Dekhna

زیتون کا تیل دیکھنا علم برکت ہدایت نور باطن اور رزق حلال ہے۔

Khawab Mein Zaitoon Ka Tail Lagana

خواب میں زیتون کا تیل لگانا عورت مال دار سے شادی ہونے کی اور اس کے ساتھ لطف اٹھانے کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Ziyada Tail Lagana

خواب میں مقدار سے زائد تیل لگانا غم میں مبتلا ہونے کی علامت ہے۔ اور مقدار کے مطابق ہونا صاحب خواب کیلئے۔ زینت و خوبصورتی کی دلیل ہے۔

Khawab Mein Badbudar Tail Lagana

خواب میں بدبودار تیل لگانا جس قدرتیل لگائے گا اس کے مطابق برتری اور شہرت پانے کی علامت ہے۔ اور بد بودار تیل کی دلالت بعض علماء کے مطابق عورت زانیہ یا مرد فاسق پر بھی ہوتی ہے ۔

Khwab Mein Tail Ki Sheshi Dekhna

کسی نے خواب دیکھا کہ اس کے پاس تیل کی ایک شیشی ہے۔ جس سے وہ تیل نکال کر اپنے آپ کو یا کسی دوسرے کو تیل لگا رہا ہے۔ تو وہ جھوٹی قسم کھانے والا یا چغلخوری کرنے والا ہے۔

Khawab Mein Chehray Par Tail Lagana

خواب میں چہرے پر تیل لگانا پوری زندگی روزہ رکھنے کی طرف اشارہ ہے۔

Khwab Mein Zakham Par Tail Lagana

کسی سوجن یا زخم پر تیل لگانا رشتہ دراروں میں صلح کرنے اور نکاح کے سب مہر کے بوجھ اٹھانے یا اسلحہ کے متعلق معاہدات کرنے پر دلالت کرتا ہے۔

Khawab Mein Tail Se Bhara Matka Dekhna

تیل سے بھر امٹکا دیکھنا تیل یا شہد سے یا دودھ سے بھرا ہوا مٹکا اہل دنیا کے لیے سفر اور خزانے پر دلالت کرتا ہے۔

Khwab Mein Badan Par Tail Lagana

بدن پر تیل لگانے کی تعبیر اچھی شہرت کی ہے۔ اچھا اور خوشبودار تیل بدن پر ملنا اچھی شہرت۔ اور بد بودار تیل لگانا بری شہرت کی علامت ہے۔ اور محنت و مشقت کرنے والے لوگوں مثلا محنت و مزدوری کرنے والے کے لیے راحت۔ نئے رزق ملنے اور حماقت میں اضافے کی دلیل ہے۔

Khawab Mein Tail Nichorna

تیل نچوڑنا یا نکالنا عزت و قدر و منزلت حاصل ہوگی اور دنیا کی دولت ملے گی۔

Khwab Mein Tail Se Khushbu Ka Aana

خواب میں تیل سے مشک یا کوئی اور خوشبو کا آنا ایسی اچھی شہرت کی دلیل ہے جو صاحب خواب میں فی الحال نہیں ہے۔

Khawab Mein Sar Par Tail Lagana

کبھی اپنے سر پر تیل لگانا اپنے سربراہ کے ساتھ مداہنت کرنے کی بھی دلیل ہے۔

Khwab Mein Tail Piinaa

اور اگر کسی نے دیکھا کہ وہ تیل پی رہا ہے تو یہ جادو اور بیماری پر دلالت کرتا ہے۔

Khawab Mein Sarson Ka Tail Gir Jana

سرسوں کا تیل گر جانا باعث رنج والم ہے دولت و عزت میں زوال آئےگا۔

Khwab Mein Mati Ka Tail Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹی کا تیل نابکار عورت ہے۔ خواب میں مٹی کا تیل دیکھنا نیک عورت پانے کی لیکن پریشانی اٹھانے کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں مٹی کا تیل دیکھنا تین وجہ پر ہے (1) نابکار عورت (2) چغل خور مرد (3) مال حرام

Khawab Mein Bohat Sa Matti Ka Tail Dekhna

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت مٹی کا تیل ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ مال حرام جمع کرے گا۔

Khwab Mein Matti Ka Tail Mltay Dekhna

اگر خواب میں دیکھے کہ اپنے آپ کو مٹی کا تیل ملتی ہے۔ دلیل ہے کہ وہ کسی نابکار عورت سے ملاقات کرے گی۔ اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ صاحب خواب حرام چیز کھائے گا۔

مزیدتعبیرات

Khawab Mein Zaitoon Ka Roghan Dekhna ki Tabeer in Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

is Article Main Ap Ne Parha Khwab Mein Tail Dekhna Ki Tabeer Aur Khwab Mein Zaitoon Ka Tail Dekhna Umeed Hai Kh Ap Ko Ye Article Pasand Aya Ho Ga.

Leave a Comment

You cannot copy content of this page