Khwab mein Piyala Dekhnay Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab mein Piyala Dekhnay Ki Tabeer. Is Me Apko Mukhtalif Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Piyale Se Pani Pina. To Kisi Ka Khwab Mein Khali Piyala Dekhna. Isi Taranh  Khwab Mein Piyala Pani Se Bhra Howa Dekhna. Is Ke Elawa Khwab Mein Piyale Se Pani Ka Girna. Piyala Ghar Ki Diwaar Par Dekhna. Ya Safaid Piyala Dekhna. Surkh Piyala Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Or Mazeed Isi Tarha. Khwab Mein Zard Piyala Dekhna. Siyah Piyala Dekhna. Lakri Ka Piyala Dekhna. Aur Khwab Mein Sone Aur Chandi Ka Piyala Dekhna. To In Ki Tabeer Bhi Apko Btaen Ge.

Khwab mein Piyala Dekhnay Ki Tabeer

حضرت محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پیالہ کنیز ہے کہ اس کے ساتھ عیش اور خوشی کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے خواب میں پیالہ تین وجہ پر ہے ۔ (۱)عورت(۲)کنیز (۳)خادم کے جس کی ضرورتیں گر مشترک ہیں۔

Khwab Mein Piyale Se Pani Pina

اور اگر دیکھے کہ پیالے سے پانی یا گلاب پیتا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خوش حال ہو گا اور اس سے نیک فر زند حاصل کرے گا ۔ اگر دیکھے کہ وہ پانی یا گلاس پیالے سے گرا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پیالہ ہے اور اس میں سے پانی پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فر زند بدکردار پیدا ہو گا ۔ ا ور اس سے اس کو تکلیف ہو گی ۔

Khwab Mein Khali Piyala Dekhna

اور اگر خواب میں خالی پیالہ دیکھے دلیل ہے کہ اس کے ہاں بیٹا پیدا نہیں ہو گا ۔

Khwab Mein Piyala Pani Se Bhra Howa Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ پیالہ شربت گلاب سے بھرا ہوا ہے اور اس میں سے پیا ہے ۔ دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا اور اس کے ہاں ایک فرزند صالح اور پارسا پیدا ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے پانی گرایا اور پیالہ با قی رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند مرے گا اور عورت رہے گی۔

Khwab Mein Piyale Se Pani Ka Girna

اور اگر دیکھے کہ پانی پیالہ سے گرا تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا۔ اور عورت بچے گی، اور اگر پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا۔ تو عورت اور فرزنددونوں کی موت کی دلیل ہے۔

Khwab Mein Piyala Ghar Ki Diwaar Par Dekhna

حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالے اس کے گھر کی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں۔ تو دلیل ہے کہ ان پیالوں کے شمار پر اس کی عورتیں اور کنیزیں ہوں گی۔

Khwab Mein Safaid Piyala Dekhna

اور اگر پیالہ سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوںگی۔

Khwab Mein Surkh Piyala Dekhna

اور اگر کوئی سرخ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت عیش پسند اور مفسد ہوں گی۔

Khwab Mein Zard Piyala Dekhna

اور اگر زر د پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوںگی۔

Khwab Mein Siyah Piyala Dekhna

اور اگر سیاہ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غمناک اور مصیبت زدہ ہوں گی۔

مزید تعبیرات

Khawab Main Chatri Dekhna Ki Tabeer

Khwab Mein Lakri Ka Piyala Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ لکڑی کا پیالہ جب کہ اس میں کھانے کی کوئی چیز ہے اور اس نے کھائی ہے. تو اِس قدر سفر سے حلال روزی پائے گا۔

Khwab Mein Sone Aur Chandi Ka Piyala Dekhna

اگر کوئی خواب میں سونے چاندی کا پیالہ دیکھتا ہے کہ جس میں کوئی کھانے کی چیز بھی ہے. تو دلیل ہے کہ وہ حرام کی روزی کمائے گا ۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page