Khwab Mein Aaina Dekhnay Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Mein Aaina Dekhnay Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Aaina Kisi Ko Dena. To Kisi Ka Khwab Mein Chandi Ka Aaina Dekhna. Is Ke Elawa Khwab Mein Lohe Ka Aaina Dekhna. Khwab Mein Larke Ka Aaina Dekhna. Larki Ka Aaina Dekhna. Khwab Mein Badsaah Ka Aaina Dekhna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khwab Mein Aaina Pana Ya Milna. Khwab Mein Chmakta Howa Aaina Dekhna. Wagerah.

Khwab Mein Aaina Dekhnay Ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مرتبہ ہے.  اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے. کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازے پر قدر اور مرتبہ ولایت اور نعمت پائے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں خوبصورت چہرہ آیئینہ میں معروف دیکھا ہے تو بادشاہ ہوگا اور اگر غیر معروف دیکھا ہے تو جیسے دیکھاہے ،اس کی تاویل نیک اور بد آئینہ دیکھنے والی کی طرف رجوع کرے گی۔ خواب میں آئینہ دیکھنا اس بات کی بھی دلیل ہے کہ دوست یا خدمت گار رفیق ملے گا اس کی تمنا پوری ہو گی۔فکر و اندیشہ دورہوگا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔1
عورت 2جاہ و فرمان 3دوست 4شریک 5کار روشن 6پسر۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر غریب آدمی خواب میں آئینہ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت اور بزرگی پائے گی اگر لڑکی دیکھے تو اس کی شادی ہوگی اور شوہر کے نزدیک عزیزاور گرامی ہوگی۔ ور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو کسی مجہول آدمی نے شیشہ دیاہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غائب دوست کو دیکھ کر خوش ہوگا۔

Khwab Mein Aaina Kisi Ko Dena

اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال ومتاع کسی کے سامنے پیش کرے گا۔

Khwab Mein Chandi Ka Aaina Dekhna

اور اگر دیکھے کہ چاندی کے شیشے میں دیکھتا ہےتو دلیل ہے. کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفرت کی نگاہ سے دیکھے گا۔ کیونکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو برا خیال کرتے ہیں۔

Khwab Mein Lohe Ka Aaina Dekhna

حضرت کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لوہے کے شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگر اس کی عورت حاملہ ہے تو لڑکا پیداہوگا. کہ سب باتوں میں باپ کی مشابہ ہوگا۔ اور اگر یہی خواب حاملہ عورت دیکھے تو لڑکی پیداہوگی.  جو سب طرح سے اپنی ماں جیسی ہوگی۔ اور اگر عورت حاملہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کاشوہر اس کو طلاق دے کر دوسری عورت سے شادی کرے گا اور وہ عورت دوسرا شوہر کرے گی ۔

Khwab Mein Larke Ka Aaina Dekhna

اور اگر لڑکا خواب میں شیشہ دیکھے گا تو دلیل ہے کہ اس کا اور بھائی پیداہوگا۔

Khwab Mein Larki Ka Aaina Dekhna

اگر لڑکی نے شیشہ دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اور ہمشیرہ آئے گی۔

Khwab Mein Badsah Ka Aaina Dekhna

اور حاکم یا بادشاہ شیشہ دیکھے تو معزول ہوگا اور حکومت اس کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کو ملے گی جو اس کا جائے نشین ہوجائے گا۔

Khwab Mein Aaina Pana Ya Milna

اگرکوئی خواب میں دیکھتا ہےکہ اسکو کہیں سے آئینہ ملا ہے یا اس نے کہیں سے پایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ بلند ہوگا۔ ولایت اور نعمت پائے گا۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Saanp Dekhna Ki Tabeer in Urdu Hindi

Khwab Mein Chmakta Howa Aaina Dekhna

اگر کوئی خواب میں چمکتا ہوا آئینہ دیکھے تو سرداری ملے گی یا عزت اور قدر منزلت ہوگی۔ شہرت پائے گا اور دولت ہاتھ آئےگی۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page