Khwab mein Topi Dekhnay Ki Tabeer

Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab mein Topi Dekhnay Ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example. Khwab Mein Ghazyon Ki Topi Dekhna. To Kisi Ka Khwab Mein Turkoon Ki Topi Dekhna. Khwab Mein Badshah Ka Taaj Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khawab Mein Roomi Topi Dekhna. Resham Ki Topi Dekhn. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khawab Mein Lohay Ki Topi Dekhn. Aur Ap Parhein Ge Khwab Mein Lakri Ki Topi Dekhna. Siyah Topi Dekhna. Khwab Mein Topi Phati Hoi Dekhna.

Khwab mein Topi Dekhnay Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹوپی کا دیکھنا اس قدر اور قیمت کے مطابق عزت اور مرتبہ ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں ٹوپی شرف اور بزرگی پر دلیل ہے اور اس کو خواب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1)ولایت (2)ریاست (3)بزرگی (4)عزت اور مرتبہ (5)مقدار(6)کلاوہ دوز کا مرتبہ خواب میں بزرگوں کی خدمت کرنے والا ہے۔

Khwab Mein Ghazyon Ki Topi Dekhna

اگر دیکھے کہ اس کے سر پر غازیوں کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دشمن پر غالب آئے گا۔

Khwab Mein Turkoon Ki Topi Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی دیکھے کہ اس کے سر پر ترکوں کی ٹوپی ہے دلیل ہے کہ سختی سے منفعت پائے گا۔

Khwab Mein Aatish Paraston Ki Topi Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر آتش پرستوں کی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دنیا کی عزت پائے گا۔لیکن دین میں ضعیف ہو گا۔

Khwab Mein Badshah Ka Taaj Dekhna

اور اگر اپنے سر پر بادشاہ کا تاج دیکھے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبہ پائے گا۔

Khwab Mein Anabi Topi Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر عنابی ٹوپی ہے تو خوش رہے گا اور منفعت پائے گا۔

Khwab Mein Roomi Topi Dekhna

اور اگر اس کے سر پر رومی ٹوپی ہے۔ دلیل ہے کہ دین اور دنیا کی خیر حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Pagri Par Topi Dekhna

اور اگر ٹوپی پر پگڑی رکھی ہوئی دیکھے۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جس کو لوگوں سے چھپانا چاہے گا۔

Khwab Mein Resham Ki Topi Dekhna

اور اگر ریشم کی ٹوپی رکھی ہے دلیل ہے کہ منفعت پائے گا اور اگر اس کے سر پر زریں ٹوپی ہے دلیل ہے کہ لوگوں سے نفع پائے گا۔

Khwab Mein Motiyon Ki Topi Dekhna

اور اگر موتیوں کی ٹوپی دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں عزیز ہو گا اور مردویندار اور غازی سے صحبت رکھے گا۔

Khwab Mein Lohay Ki Topi Dekhna

اور اگر ٹوپی لوہے کی ہے۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مرتبہ اور قوت پائے گا۔

Khwab Mein Lakri Ki Topi Dekhna

اور اگر ٹوپی لکڑی کی ہے دلیل ہے کہ اپنے آپ کو لوگوں میں خوار معلوم کرے گا اور جھوٹ اور بے ہودہ بکے گا۔

Khwab Mein Garmi Ki Topi Sardi Mein Sar Par Rakhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ گرمی کی ٹوپی جاڑے میں سر پر رکھی ہوئی ہے دلیل ہے کہ خیر اور منفعت پائے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے۔ دلیل ہے کہ مراد سے رکے گا۔

Khwab Mein Siyah Topi Dekhna

اور اگر سر پر سیاہ ٹوپی دیکھے اور بیداری میں بھی وہی پہنے۔ دلیل ہے کہ خیر اور منفعت پائے گا۔

Khwab Mein Topi Sir Par Girna

اور اگر خواب میں دیکھے کہ ٹوپی اس کے سر پر گری ہے۔ دلیل ہے کہ عمل سے معزول ہو گا یا اس کو سخت غم پہنچے گا۔

Khwab Mein Topi Sar Pir Rakhna

اور اگر دیکھے کہ مذکورہ ٹوپیوں میں سے لوگوں نے کوئی ٹوپی اس کے سر پر رکھی ہے۔ دلیل ہے کہ اس ٹوپی کی قدر اور قیمت کے مطابق کسی سردار سے عزت اور مرتبہ پائے گا۔

مزید تعبیرات

Khawab Mein Sone Ki Kaan Dekhna Ki Tabeer

Khwab Mein Topi Sir Utarna

اور اگر دیکھے کہ اس کے سر سے ٹوپی اتاری گئی ہے۔ دلیل ہے کہ عزت اور مرتبے سے گرے گا۔

Khwab Mein Topi Phati Hoi Dekhna

اور اگر دیکھے کہ ٹوپی پھٹی ہوئی اور پرانی ہے۔ دلیل ہے کہ غمگین ہو گا۔

ایک ضروری گزارش۔

یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page