Is Article Main Ap Parhen Gy Khwab Main Akhrot Dekhna Ki Tabeer, Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Akhrot Ki Dalalat Mehfooz Kiye Hue Maal Par Hoti Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.
Akhrot Dekhna Ki Tabeer
اخروٹ خواب میں مال ہے جو بلا محنت اور رنج اور سختی سے حاصل ہو گا۔ اخروٹ کی دلالت محفوظ کئے ہوئے مال پر ہوتی ہے۔ اور اسی طرح اخروٹ کی دلالت زوج پر بھی ہوتی ہے کیونکہ (اخروٹ ) کے الفاظ الٹ کر و تو زوج بن جاتا ہے اور کبھی اسکی دلالت امور مشکلہ کے حل ہونے پر بھی ہوتی ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس اخروٹ ہے۔ دلیل ہے کہ جنگ اور جھگڑے میں پڑے گا۔ عورت اگر خواب میں اخروٹ دیکھے تو طویل عمر کی دلیل ہے۔
Akhrot Se Khelna
اگر دیکھے کہ اخروٹ سے کھیلتا ہے یا اس کے ہاتھ میں ہے۔ تو جنگ اور جھگڑے پر دلیل ہے۔ کسی نے دیکھا وہ اخروٹ کے ساتھ کھیل رہا ہے۔ تو دلیل ہے کہ وہ کسی حرام مال میں منہمک ہوگا۔
Akhrot Khana
اور اگر مغز اخروٹ کھانے میں مزے دار ہے تو مال حلال پر دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اخروٹ بے مزہ اور تلخ ہے۔ دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے بری بات سنے گا۔
Akhrot Torna
اور اگر دیکھے کہ اخروٹ کو تو ڑتا ہے۔ دلیل ہے کہ عجمی مرد سے مال حاصل کرے گا۔ ٹوٹا ہوا اخروٹ سہولت سے ملنے والا مال ہے۔
Akhrot Se Tail Nikalna
اور اگر دیکھے کہ اس نے اخروٹ کے مغز سے تیل نکالا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو بخیل مرد سے فائدہ پہنچے گا۔
Akhrot Ka Darakht Dekhna
اخروٹ کا درخت خواب میں دیکھنا شریف اور جوان مرد آدمی پر دلیل ہے ۔ اور اخروٹ کا درخت ایسے بخیل آدمی پر دلالت کرتا ہے جس کے مال میں روز افزوں اضافہ ہوتا ر ہے اور سخت قسم کے عجمی شخص پر دلالت کرتا ہے۔ اخروٹ کے درخت سے نیچے گر کر مرنے کی تعبیر مذکورہ صفات والے شخص یا بادشاہ کی طرف سے قتل کئے جانے کی دلیل ہے۔ اخروٹ کے درخت کو کاٹنا کسی عجمی آدمی کے قتل کرنے کا اشارہ ہے۔
Akhrot Ka Phal Dekhna
اخروٹ کا پھل مصیبت اور تکلیف سے حاصل ہونے والا مال ہے اس لئے کہ اس کا مغز کاٹے بغیر اور اسکا تیل نچوڑے بغیر نہیں نکلتا۔
مزید تعبیرات
Khwab Mein Til Dekhna Ki Tabeer in Urdu
Baagh Se Akhrot Chunna
کسی باغ سے اخروٹ چننا کسی عورت کی طرف سے مال ملنے کی علامت ہے اور چھلکوں کے ساتھ ہوں تو کفایت کے مطابق رزق ملنے کی دلیل ہے ۔
Akhrot Ke Chilkay Dekhna
اخروٹ کے چھلکے کی تعبیر رزق بھی ہے۔اخروٹ کے چھلکوں کو کھانا کسی بخیل کی غیبت کرنے کی دلیل ہے۔
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.