Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Gidh Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Mukhtalif Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Mein Gidh Ka Bhana Hwa Gosht Dekhna. To Kisi Ka Khawab Mein Gidh Ka Aasman Par Le Jana. Isi Taranh Khawab Mein Gidh Ka Hawa Se Girana. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen. Aur Mazeed Khawab Mein Gidh Ko Baghair Pnje Ke Dekhna. Aur Khawab Mein Gidh Ka Shikaar Karna. Gidh Ke Sath Jang Karna. Gidh Ka Bacha Dekhna. Khawab Mein Gidh Ka Us Par Bethna. Aur Parhen ge Khawab Mein Gidh Utarna. or Khawab Mein Gidh Ka Mara Howa Dekhna.
Khawab Mein Gidh Dekhna ki Tabeer
گدھ۔ مردار خور جانور ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ گدھ پرندوں کا سردار ہے۔ اور قوی اور تیز بیں اور پرندوں میں سے دراز عمر ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس گدھ ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بزرگ آدمی سے فائدہ اور بزرگی پائے گا اور بادشاہ سے مال اور درخواست حاصل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں گدھ کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ (1)بزرگی(2)حکم(3)ریاست(4)ثناء(5)مرتبہ(6)امر اور نہی کرنا۔
Khawab Mein Gidh Ka Bhana Hwa Gosht Dekhna
اور اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس ہڈی یا گدھ کا بھنا ہوا گوشت ہے تو بھی یہی تاویل ہے۔ یعنی بادشاہ سے مال پائےگا۔
Khawab Mein Gidh Ka Aasman Par Le Jana
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲعلیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس کو گدھ نے پکڑا ہے اور ہوا میں آسمان کے نزدیک لے گیا ہے۔ دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا اور بہت سا مال اور نعمت حاصل کر ے گا۔ لیکن اس کے دین میں فساد ہو گا۔ کیونکہ گدھ کے ساتھ آسمان پر جا کر مرا نہیں ہے۔ اور اگر دیکھے کہ گدھ اس کو آسمان پر لے گیا ہے۔ اور اس جگہ مقیم ہوا ہے دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اوروہیں مرے گا۔ اگر پھر واپس زمین پر آیا ہے تو بادشاہ سے بزرگی پائے گا۔ یا بادشاہ کے اہل سے یا اپنے خویشوں سے بزرگی پائے گا۔
Khawab Mein Gidh Ka Hawa Se Girana
اور اگر دیکھے کہ گدھ نے اس کو ہوا سے گرایا ہے یا اس کے نیچے سے خود گرا ہے۔ دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی سے گرے گا اور اس کا کام خراب ہو گا۔
Khawab Mein Gidh Ko Baghair Pnje Ke Dekhna
اوراگر کوئی خواب میں بغیر پنجے کے گدھ دیکھتا ہے۔ تو اس کی تعبیر خواب میں فرشتہ کا دیکھنا ہے۔ کیونکہ فرشتے عاملین عرش گدھ کی صورت پر ہیں۔
Khawab Mein Gidh Ka Shikaar Karna
اور اگر دیکھے کہ گدھ اس کے سر کے اوپر سے شکار کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب سودا گری کرے گا۔
Khawab Mein Gidh Ke Sath Jang Karna
اور اگر دیکھے کہ وہ گدھ کے ساتھ جنگ کرتا ہے اور اس پر غالب آیا ہے۔ دلیل ہے کہ بڑے آدمی کے ساتھ جنگ کرے گا۔ اور اس کی پر غالب آئے گا اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دشمن اس کو مغلوم کرے گا۔
Khawab Mein Gidh Ka Bacha Dekhna
اور اگر خواب میں گدھ کا بچہ دیکھے۔ اگر عورت رکھتا ہے تو اس کے ہاں لڑکا پیداہو گا۔ ورنہ دولت مند کنواری لڑکی سے شادی کرے گا۔
Khawab Mein Gidh Ka Us Par Bethna
اور اگر دیکھے کہ اس پر گدھ بیٹھا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کو پھانسی پر لٹکائیں گے۔
Khawab Mein Gidh Utarna
حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کوچہ میں گدھ اترا ہے۔ دلیل ہے کہ وہاں بادشاہ اترے گا۔
مزید تعبیرات
Khawab Mein Bheriya Dekhna ki Tabeer in Urdu
Khawab Mein Gidh Ka Mara Howa Dekhna
اور اگر دیکھے کہ کوچہ میں گدھ مارا ہے۔ دلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ معزول یا ہلاک ہو گا۔
ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔
Passionate dream interpreter and blogger, dedicated to unraveling the mysteries of the subconscious mind through insightful articles on dream interpretation. With a deep fascination for the realm of dreams, I strive to provide clarity and meaning to the enigmatic world of nocturnal visions. Join me on a journey to explore the profound significance hidden within our dreams.