Khawab Mein Mehndi Dekhna ki Tabeer in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Mein Mehndi Dekhna ki Tabeer. Is Khwab Ki Tabeer Ye Hai Kh Apne Maal Wa Ayal Mein Zeenat Dekhna Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Mehndi Dekhna ki Tabeer

خواب میں مہندی دیکھنا اپنے کام کی تیاری ہے۔ مہندی کا خواب میں دیکھنا اپنے مال وعیال میں زینت دیکھنا ہے۔

Mehndi Hath Paon Mein Lagi Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔کہ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ اور پاؤں میں مہندی لگی ہوئی ہے۔ تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو آراستہ کرے گا۔ لیکن اس کے دین سے دور ہوگا۔اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے۔ کہ خوشیوں کا حال اس سے پوشیدہ نہ رہے گا۔ اور اگر یہ خواب ایسا آدمی دیکھے کہ حسب حال مہندی لگانا نہیں ہے۔ تو دلیل ہے کہ اس کو غم لا حق ہو گا اور وہ جلدی نجات پائے گا۔

Mehndi Lagana Dekhna

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں مہندی لگانا تین وجہ پر ہے۔ اول اپنوں کی آرائش ، دوم اہل بیت کا ستر ، سوم غم واندوہ۔

Mehndi Kharidna

اگر کوئی شخص خواب میں مہندی خریدتا ہے تو یہ مکر و فریب میں پھنسے گا۔ ذلت و خواری پائے گااور بے دین ہونے کی علامت ہے۔

Paon Ko Mehndi Lagi Dekhna

اور مہندی پاؤں کو لگی دیکھنا دکھ درد و مصیبت سے رہائی پائے گا۔ اور گھر بیٹھے دولت نصیب ہو گی۔

Hath Ko Mehndi Lagi Dekhna

اور اسیطرح خواب میں مہندی ہاتھوں کو لگانا مال و دولت پانے کی آرام و راحت سے زندگی بسر کرنے کی علامت ہے۔

خواب میں مہندی سے ہاتھ رنگے دیکھنا خاندان دوست احباب کا رازدار ہوگا۔ مالدار ہونے کی اور بے فکری سے عمر گزارنے کی علامت ہے۔

اگر کوئی دیکھے کہ مہندی ہاتھوں میں لگی ہوئی ہے۔ اگر یہ خواب مرد دیکھے تو روزگار کیلئے پریشان ہوگا اور رنج اٹھائے گا۔ اور اگر عورت دیکھے تو اس کیلئے یہ خواب مبارک ہے خوشی ملنے کی علامت ہے۔

Mehndi Ko Zaya Karna

اور اگر کوئی خواب میں مہندی کو ضائع کرتا ہے۔ تو یہ رنج و غم اور مکر و فریب سے نجات حاصل کرےگا۔

Mehndi Walay Ko Dekhna

خواب میں مہندی والے کو دیکھنا رنگریز اور نافع ادویات ساز کی دلیل ہے۔ خواب میں اسے دیکھنا مسرت شادمانی اور خوشخبری ہے۔

مزیدتعبیرات

Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page