Khwab Mein Hathi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Hathi Dekhna Ki Tabeer In Urdu. Hathi Apnay Wajod Aur Wazan Kay Etibar Say Zameen Ka Munfarid Janwar Hay. Jisay Dunya Kay Dheroon Mazahib Main Aik Mubarak Aur Muqadas Jana Jata Hay. Balkeh Baaz Mazahib Main Is Ki Pooja Bhi Ki Jati Hay. Rohani Toor Per Hathy Ka Khawab Main Daikha Jana Bahot Musbat Sajha Jata Hay. Hathi Dekhna Ajm Ka Badshah Honay Ki Daleel Hai. To Agr Ap Ko Is Khwab Ki Mukamal Tabeer Janni Hai To Chliye Is Ko Mukmal Parhty Hein.

Hathi Dekhna

حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ  میں ہاتھی کا دیکھناچھ وجہ پر ہے. 1۔عجم کی شاہی۔2۔بے رحم اور ظالم شخص۔3۔غلام۔4۔ رعب اور طاقت والا شخص۔5۔ حاسد 6۔مکار شخص۔

ابن سیرین ؒ کےقول کے مطابق اگرخواب دیکھاکہ ہاتھی پربیٹھاہے۔ تو نافرمان اور بری عورت سےنکاح کرے گا۔ یہی خواب دن میں دیکھاتوبیوی طلاق ہوگی. اگر ہاتھی کوہلاک کیاتوعلامت ہے۔ کہ کسی حاکم کوقتل کرےگا۔  جوخواب دیکھےکہ ہاتھی اسکےسرپرپیر رکھ کر اسےمارڈالے۔  تواسکا آخری وقت قریب ہے۔اورجوخود کوہاتھی کےسر پر بیٹھا دیکھے اپنےحاکم یا باس کی خدمت سے کسی دوسرے حاکم یاباس کی خدمت میں جائےگا۔ جو دیکھےکہ ہاتھی پربیٹھا ہےاورہاتھی اس کی مکمل اطاعت کررہاہے۔ تو اہم منصب سنبھالےگا۔ اگر خواب میں ہاتھی کسی کاپیچھاکرے۔ تویہ کسی ایسےمسئلہ کی علامت ہے۔ جس سے صاحب خواب  بھاگنے کی کوشش کررہاہے۔ اگردیکھےکہ ہاتھی پانی میں نہارہاہے یاتیررہاہے۔ یا پانی میں کھیل رہاہے۔ تویہ مال کی کثرت اورخوشی وخوشحالی کی علامت ہے۔ کسی نے اپنے گھر میں ہاتھی دیکھا۔تویہ گھریلوسکون اورمال ومتاع کے ملنے کی علامت ہے۔جو گھر میں آئے گا۔

مردہ ہاتھی کوخواب میں دیکھنا پریشانی کی علامت ہے۔  اور جوخواب میں دوران لڑائی خود کوہاتھی پر بیٹھا دیکھے۔ توکسی بڑے دشمن پرفتح پائے گا۔  جو خواب میں  ہاتھی کی پشت سے نیچے گراسخت مصیبت میں مبتلاہونے کی علامت ہے۔

Aurat Ka Hathi Dekhna

عورت ہاتھی کو جس طرح بھی دیکھے اسکے حق میں خیر کی دلیل نہیں ہے۔ اگر عورت خود کو ہاتھی پر سوار دیکھے تو یہ اسکی موت کی دلیل ہے۔

Hathi Ka Doodh Dhona

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے كے وہ ہتھنی کا دودھ دھوتا ہے۔ تو دلیل ہے كے وہ ضخیم بادشاہ سے مکر کرے گا اور اسے سے مال حلال حاصل کرے گا۔

Hathi Ka Gosht Khana

 جو دیکھے کہ ہاتھی کاگوشت کھاتاہے یاہاتھی کاچمڑایاہڈی اپنے پاس دیکھے۔ تواتنامال حاکم سے حاصل کرے گا۔

Khwab Mein Hathi Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Hathi Se Girna

اگر کوئی خواب میں دیکھے كے وہ ہاتھی سے گرا ہے۔ تو دلیل ہے كے وہ سخت مصیبت و بلا میں گرفتار ہو گا۔ اور اگر دیکھے كے لڑائی میں ہاتھی سے گرا ہے اور مرگیا ہے۔ تو دلیل ہے كے اس ملک کا بادشاہ مرے گا۔

Hathi Ka Bachcha Dekhna

ہاتھی کے بچے کوخواب میں دیکھنا جوکہ خوش نظرآرہاہے۔ یا پانی میں کھیل رہاہے۔ تو یہ صاحب خواب کی خوش قسمتی اور اچھے مستقبل کی علامت ہے۔ مگرہاتھی کاناراض یا زخمی بچہ مستقبل کے حوالے سے صاحب خواب کے کسی غلط فیصلہ کی علامت سمجھاجاتاہے۔

مزید تعبیرات

Khwab Mein Ghora Dekhna Kaisa Hota Hai
@Khwab Mein Apni Shadi Dekhna Ki Tabeer In Urdu

Hathi Par Baithna

اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ وہ ہاتھی پر بیٹھا ہے. تو دلیل ہے کہ نابکار عورت سے شادی کرے گا. اور اگر یہی خواب دن کو دیکھے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ یا کنیز فروخت کرے گا. یا پھر وہ مکرو فریب کرے گا اور اس کا دھوکہ فریب اسی پر لوٹےگا۔ خواب میں ہاتھی کے سر پر بیٹھنا یہ اپنے حاکم کی خدمت سے کسی اور حاکم کی خدمت میں جائےگا۔

اگر کوئی خواب میں ہاتھی پر سوار ہوتا ہے۔ اور ہاتھی اس کا مطیع اور تابعدار ہو تو وہ اگر بادشاہت کی صلاحیت رکھتا هو تو موٹے اور حریص بادشاہ پر غالب آنے کی دلیل ہے۔ اور اگر وہ بادشاہ بننے کی صلاحیت نہیں رکھتا تو اس کو جنگ درپیش ہو گی۔ جس میں وہ کامیاب نہیں ہو گا۔

Hathi Ka Hamla Dekhna

خواب میں ناراض ہاتھی کادیکھنا صاحب خواب کے دماغ میں پلنے والےغصے یا ناراضگی  کی علامت ہے۔جوکسی بھی معاملہ میں رائے کے اختلاف یا کسی دوسری وجہ سے پیداہورہے ہیں۔ اور جن پر قابو پاناازحد ضروری ہے۔

Hathi Ke Daant Dekhna

اگر کوئی شخص خواب میں ہاتھی کے دانت دیکھتا ہے۔ تو یہ حاکم وقت یا کسی امیر سے مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہاتھی کے دانت ضائع ہوے ہیں تو دلیل ہے۔ کہ اس کا مال اوردولت ضائع ہوگا۔

Safed Hathi Dekhna

اگر کوئی سفید ہاتھی دیکھے تو یہ عزت و دولت پائے گا۔ بیٹا نیک ہوگا قوم کا سردار ہوگا ۔ اور خواب میں خوبصورت ہاتھی دیکھنا یہ حاکم وقت سے دولت و نعمت پائےگا۔ یا پھر خود حاکم و سردار ہونے کی دلیل ہے۔

Hathi Ko Marna

اگر کوئی خواب میں ہاتھی کو مارتا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ سے کوئی حاکم مارا جائے گا۔ یا کسی مضبوط قلعہ کو فتح کرے گا۔

Conclusion

ہمارے پیارے دوستوں مجھے امید ہے کہ اپ کے لیے اج کا یہ ارٹیکل مددگار ثابت ہوا ہوگا۔
دوستو اگر اپ نے اپنے کسی بھی اور خواب کی تعبیر جاننی ہے تو اپ اپنا خواب نیچے دیے گئے کمنٹ سیکشن میں لکھ سکتے ہیں ہماری ٹیم اپ کے خواب کی مکمل سچی تعبیر تلاش کر کے اپ تک پہنچانے کی پوری کوشش کرے گی۔ اج کا یہ ارٹیکل پڑھنے کے لیے شکریہ۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page