Khawab Main Chhuri Dekhna in Urdu

Is Article Main Ap Parhen Gy Khawab Main Chhuri Dekhna ki Tabeer. Is Me Apko Har Tarha Ki Tabeer Mile Gi For Example, Khawab Main Apne Pas Chhuri Dekhna. To Kisi Ka Khawab Main Chhuri Apne Hath Mein Dekhna. Aur Is Ke Elawa Khawab Main Chhuri Mayan Se Bahar Nikaalna. Iski Kya Tabeer He Janne K Liye Neeche List Me Di Gai Tabeer Parhen, Aur Mazeed Khawab Main Chhuri Ka Toot Jana. Aur Khawab Main Chhuri Se Khud ko Zakhmi Karna. Chhuri Se Koi Cheez Tarashna. Khawab Main Chhuri Zang Alood Dekhna.

Khawab Main Chhuri Dekhna ki Tabeer

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایاہ ے کہ خواب میں چھری فرزند ہے اور چھری کا غلاف عورت ہے۔ خواب میں چھری بہادر اور دلیر مرد ہے۔ حضرت جعفر صادق رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چھری کا دیکھنا سات وجہ پر ہے۔ 1دلیل ۔ 2: فرزند 3: فتح۔ 4: پناہ۔ 5: برادر 6: توانائی 7: ولایت۔ خواب میں چھری ایسا مرد ہے کہ مشکل کام اس کی وجہ سے آسان ہوتے ہیں۔ خاص کر اگر بڑا چھرا ہے۔

Khawab Main Apne Pas Chhuri Dekhna

اگر خواب میں دیکھے کہ چھری اس کے ہاتھ میں ہے اور جانتا ہے کہ اس کی ملک ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاتھ لڑکا پیدا ہو گا۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس چھری ہے تو دلیل ہے کہ ایسے مرد سے صحبت ہوگی ۔ اور اس سے خیر و منفعت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری کے ساتھ اور ہتھیار بھی ہیں تو بزرگی اور مرتبے پر دلیل ہے۔

Khawab Main Chhuri Apne Hath Mein Dekhna

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ خواب میں چھری باندھے ہوئے ہیں اور ہاتھ میں چھری ہے دلیل ہے کہ اس کو کسی کی پناہ اور قوت ہو گی۔ اور بعض کہتے ہیں کہ غلام چھری بنانا سیکھے گا۔

Khawab Main Chhuri Mayan Se Bahar Nikaalna

حضرت جابر مغربی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ چھری میان سے باہر نکالی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کی عورت کے ہاں لڑکا پیدا ہو گا۔

Khawab Main Chhuri Ka Toot Jana

اور اگر دیکھے کہ چھری میان میں ٹوٹ گئی ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا باپ یا اس کے باپ کے خویشوں میں سے کوئی مرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ چھری ٹوٹی ہے یا ضائع ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی ایسے آدمی سے جدائی ہو جائے گی۔

Khawab Main Chhuri Se Khud ko Zakhmi Karna

اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم کو چھری سے زخمی کیا ہے۔ دلیل ہے کہ جسم کے زخم کے مطابق اس کو نقصان پہنچے گا۔

مزید تعبیراب

Khawab Main Minarah Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khawab Main Chhuri Se Koi Cheez Tarashna

اگر دیکھے کہ چھری سے کوئی چیز تراشی ہے دلیل ہے خیر و منفعت پائے گا۔

Khawab Main Chhuri Zang Alood Dekhna

اور اگر دیکھے کہ چھری زنگ آلودہے یا اور کوئی عیب ظاہر ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے مال کا نقصان ہو گا۔ اور پریشانی ہوگی۔

ایک ضروری گزارش۔
یاد رکھیں، خواب بہت ذاتی ہوتے ہیں اور ذاتی تجربات مختلف ہوسکتے ہیں۔ خوابوں کی مخصوص تعبیروں کو اپنے عقیدے کے مطابق بہتر طور پر سمجھنے کے لیے علمائے کرام یا روحانی مشاہیر سے رہنمائی حاصل کرنا ہمیشہ فائدہ مند ہے۔

Leave a Comment

You cannot copy content of this page